خرید و فروخت

جنات کے اثرات والا گھر نیلامی میں فروخت کرنا

فتوی نمبر :
77370
| تاریخ :
2024-08-13
معاملات / مالی معاوضات / خرید و فروخت

جنات کے اثرات والا گھر نیلامی میں فروخت کرنا

السلام علیکم
امید ہے کہ یہ ای میل آپ کو بہترین صحت میں پائے گی، محترم مفتی صاحب! میرے پاس ایک شخص کی پراپرٹی کے متعلق ایک نہایت ضروری مسئلہ ہے،ایک مسلمان شخص کی ایک پراپرٹی ہے، جس پر اس کے بقول جنات کے اثرات ہیں، اس کے اہلِ خانہ پر ان اثرات کا اثر ہوا ، وہ اور اس کی بیوی اور بچے مختلف آوازیں سنتے تھے، چیزوں کے ٹکرانے اور عجیب و غریب آوازوں کی گونج سنائی دیتی تھی، وہ کئی عاملوں کے پاس گئے، جس کے بعد کچھ عرصہ سکون رہا، لیکن چند ماہ بعد پھر وہی حالت ہو گئی،آخرکار انہوں نے گھر چھوڑ کر دوسری جگہ منتقل ہونے کا فیصلہ کیا، حیرت کی بات یہ ہوئی کہ وہاں بھی وہی جنات ان کے پیچھے آگئے اور انہیں وہاں بھی تنگ کرنے لگے،اب مسئلہ یہ ہے کہ جس مکان سے وہ منتقل ہوئے ہیں وہ خالی ہے، اور اب وہاں ان کا ایک مددگار (نوکر) رہتا ہے، یہ دو منزلہ مکان ہے، اور نوکر اوپر والی منزل میں سوتا ہے، کئی بار ایسا ہوا کہ وہ شخص (نوکر) تقریباً گلا گھونٹے جانے جیسی کیفیت میں مبتلا ہوا، چونکہ وہ مکان اب خالی ہے، اس کے مالک نے ارادہ کیا ہے کہ اس پراپرٹی کو بیچ دے یا نیلام پر رکھ دے تاکہ کوئی خریدار مل جائے، اس کا سوال یہ ہے کہ کیا وہ اس پراپرٹی کو بیچ سکتا ہے یا نیلامی پر رکھ سکتا ہے؟ جب کہ وہ جانتا ہے کہ اوپر والی منزل پر رات کے وقت اب بھی روزانہ آوازیں سنائی دیتی ہیں،کیا ایسا کرنا شرعاً جائز ہوگا یا نہیں؟ہم آپ کے مہربان جواب کے منتظر رہیں گے، ان شاء اللہ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ عیب دار پراپرٹی وغیرہ کو اس میں عیب و نقص بتلائے بغیر فروخت کرنا دھوکہ دہی کی وجہ سے شرعاً ناجائز و حرام ہے، اور اس پر احادیث مبارکہ میں وعیدیں وارد ہوئی ہیں، لہذا صورتِ مسئولہ میں اگر واقعی اس مکان میں ایسی غیر مرئی یا غیر معمولی کیفیات موجود ہوں، اور مالک اس مذکور مکان کے نیلامی یا فروخت کرنے کا ارادہ رکھتا ہو، تو اس پر لازم ہے کہ فروخت کرنے سے قبل خریدار کو حقیقتِ حال سے مطلع کر دے کہ اس مکان میں یہ کیفیت موجود ہے، اوراگر خریدار اس علم کے باوجود رضامندی سے خریدنے پر آمادہ ہو جائے تو ایسی صورت میں یہ بیع جائز اور درست ہوگی، بصورت دیگر مالک کا عیب کو ظاہر کیے بغیر مذکور مکان فروخت کرنا دھوکہ دہی کی وجہ سے شرعاً درست نہ ہوگا، جس سے اجتناب لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: لا يحل كتمان العيب في مبيع أو ثمن لأن الغش حرام الخ
وفی الشامیۃ تحت: (قوله لأن الغش حرام) ذكر في البحر أو الباب بعد ذلك عن البزازية عن الفتاوى: إذا باع سلعة معيبة، عليه البيان وإن لم يبين قال بعض مشايخنا يفسق وترد شهادته، قال الصدر لا نأخذ به، قال في النهر: أي لا نأخذ بكونه يفسق بمجرد هذا لأنه صغيرة، قلت: وفيه نظر لأن الغش من أكل أموال الناس بالباطل فكيف يكون صغيرة، بل الظاهر في تعليل كلام الصدر أن فعل ذلك مرة بلا إعلان لا يصير به مردود الشهادة، وإن كان كبيرة كما في شرب المسكر (کتاب البیوع،باب خیارالعیب،ج 5،ص 47،ط:ایچ ایم سعید)۔
وفی تبیین الحقائق شرح کنز الدقائق: لا يحل له أن يبيع المعيب حتى يبين عيبه لقوله عليه السلام: «لا يحل لمسلم باع من أخيه بيعا وفيه عيب إلا بينه له» رواه ابن ماجه وأحمد بمعناه «و مر عليه السلام برجل يبيع طعاما فأدخل يده فيه فإذا هو مبلول فقال من ‌غشنا ‌فليس ‌منا» رواه مسلم وغيره «وكتب عليه السلام كتابا بعد ما باع فقال فيه هذا ما اشترى العداء بن خالد بن هودة من محمد رسول الله صلى الله عليه وسلم اشترى منه عبدا أو أمة لا داء ولا غائلة ولا خبثة بيع المسلم للمسلم» رواه ابن ماجه والترمزی الخ(کتاب البیوع، باب خیار العیب، ج 4، ص 335، ط: دار الکتب العلمیۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عبدالصمد فرید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 77370کی تصدیق کریں
0     17
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 5
  • اسمگل شدہ چیزوں کی خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں ڈے ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • پھل تیارہونے سے پہلے باغ کی خریدوفروخت کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پولیس کے پکڑے ہوئے مال کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • پھلوں کے پک جانے سے قبل خریدوفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • قادیانی سے خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • کرکٹ میچ یا دیگر کھیلوں کے ٹکٹ بلیک میں بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • دوکاندار کا تول میں زیادہ کر کے بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • سونے کو نقد رقم کے عوض ادھار پر زیادہ قیمت میں دینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 2
  • نفع کی غرض سے سونا لے کر رکھنا اور سونے کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • اسٹیٹ ایجنسی یعنی پراپرٹی کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی کے کاروبار کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • پارسل ڈیلیور نہ ہونے کی وجہ سے اپنا اماؤنٹ واپس لینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • غیر مسلم کو ٹی وی بیچنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • انعام میں نکلا ہوا پرائز بانڈ ٹیکس کٹوانے کیلئے خریدنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • کسی نے کوئی چیز خرید کر لانے کے لئے کہا تو اس میں اپنا منافع رکھنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ٹی وی خریدنا ، بیچنا اور دیکھنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قسطوں پر کار لیکر نقد پر فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • گابھن جانور کے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • قادیانی کمپنی کی مصنوعات کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عورتوں کے لباس کی خریدو فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
Related Topics متعلقه موضوعات