تعذیر و جرمانہ

پرندہ زورسے پکڑنےپر مرنے سے کوئی کفارہ دینا ہوگا؟

فتوی نمبر :
77479
| تاریخ :
2024-08-17
عقوبات / حدود و سزا / تعذیر و جرمانہ

پرندہ زورسے پکڑنےپر مرنے سے کوئی کفارہ دینا ہوگا؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
میں کہیں کام کر رہا تھا اور بہت تھکا ہوا تھا،میرے پاس مرغیاں تھیں، وہ اچانک بہت شور کرنے لگیں، میں نے اپنا کام روک دیا اور انہیں خاموش کرنے کے لیے ان کے پنجرے کی طرف گیا، مجھے کبھی کبھی غصہ آ جاتا ہے، میں نے غصے میں پنجرے کی طرف چھوٹے چھوٹے کنکر پھینکے، پھر جب میں واپس اپنے کام کی طرف آ رہا تھا تو میں نے دیکھا کہ دو چوزے (تقریباً 5 سے 6 ماہ کے) مجھ سے بھاگ رہے ہیں، میں نے دونوں کو پکڑ لیا اور جان بوجھ کر سختی سے پکڑا، مگر انہیں مارنے کا بالکل بھی ارادہ نہیں تھا، کبھی نہیں، اس کے بعد میں ان کے لیے دانے ڈالنے لگا،جب میں نے انہیں واپس ان کی جگہ رکھا تو ان میں سے ایک چوزا مر گیا، مجھے اپنے غصے پر بہت شرمندگی ہوئی، میں نے فوراً استغفار کیا اور اللہ تعالیٰ سے معافی مانگی، میں فوراً باہر گیا اور صدقہ کیا، ایک گاؤں کے مدرسے کے تقریباً 30 یا اس سے زیادہ غریب بچوں کو کھانا کھلایا،مجھے بہت زیادہ شرمندگی ہے، بہت ہی زیادہ، میں اس گناہ پر رو پڑا، میں اپنے آپ کو معاف نہیں کر پا رہا، مجھے اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی پکڑ کا خوف ہے، میں کیا کروں؟ براہِ کرم میری مدد کریں، میں اللہ کو کیسے راضی کر سکتا ہوں؟ مجھے بہت شرمندگی محسوس ہو رہی ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں سائل کا اگرچہ چوزے کو مارنے کا ارادہ نہیں تھا، لیکن غصے اور لاپرواہی میں اس طرح زورسے پکڑنےکی وجہ سے اگر اس کی موت واقع ہوئی ہو تو سائل اس کی وجہ سےگناہ گار ہواہے،تاہم اگر سائل پکی سچی توبہ کرچکا ہواور صدقہ بھی دےچکاہوتو امید ہےکہ ان شاء اللہ گناہ معاف ہوچکاہوگا،لہذا اب سائل کااپنے آپ کو ملامت میں مبتلا رکھنا درست نہیں، بلکہ آئندہ غصے پر قابو اور جانوروں کے ساتھ نرمی کا اہتمام لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی المرقاۃ: وعنه، وعن عبد الله رضي الله عنهما قالا: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "الخلق عيال الله، فأحب الخلق إلى الله من أحسن إلى عياله" روى البيهقي الأحاديث الثلاثة في "شعب الإيمان" (کتاب الآداب،باب الشفقۃ والرحمۃ علی الخلق، ج8،ص3130،المرقم:4998،ط:دار الفکر،بیروت)-
وفی الصحیح لمسلمؒ: حدثني عبد الله بن محمد بن أسماء الضبعي، حدثنا جويرية بن أسماء عن نافع عن عبد اللهؓ؛إن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال "عذبت امرأة في هرة سجنتها حتى ماتت فدخلت فيها النار، لا هي أطعمتها وسقتها، إذ حبستها، ولا هي تركتها تأكل من خشاش الأرض" (کتاب السلام،باب تحريم قتل الهرة،ج4، ص1760،المرقم:2242،ط:دار إحیاء التراث العربی،بیروت)-
وفی کنز العمال:"التوبة النصوح الندم على الذنب حين يفرط منك فتستغفر الله، ثم لا تعود إليه أبدا" ابن أبي حاتم وابن مردويه عن أبي؛ "الندم توبة، والتائب من الذنب كمن لا ذنب له" "طب حل عن أبي سعيد الأنصاري" "التوبة من الذنب أن لا تعود إليه أبدا"ابن مردويه هب عن ابن مسعود؛ "وضع عن أمتي الخطأ والنسيان وما استكرهوا عليه"هب عن ابن عمر؛ "رفع عن أمتي الخطأ والنسيان وما استكرهوا عليه". "طب عن ثوبان" (المادۃ:التاء، ‌كتاب التوبة، ‌‌الفصل الثاني: في أحكام التوبة،ج4، ص232،ط:مؤسسۃ الرسالۃ)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبداللہ اسد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 77479کی تصدیق کریں
1     132
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خود اپنے نفس پر کسی گناہ کی سزا متعین کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   تعذیر و جرمانہ 0
  • حکومت کے ظالمانہ ٹیکس کی ادائیگی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   تعذیر و جرمانہ 0
  • قسط کی عدم ادائیگی پر جرمانہ عائد کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   تعذیر و جرمانہ 0
  • چوری کے پیسے واپس کرنے میں پکڑے جانے کا ڈر ہو تو کیا کریں؟

    یونیکوڈ   تعذیر و جرمانہ 0
  • مقتول کے اولیاء میں سے کچھ ورثاء و اولیاء قصاص معاف کردیں تو دیگر اولیاء کے لئے دیت اور اس کی تقسیم کا حکم و طریقہ کار

    یونیکوڈ   تعذیر و جرمانہ 1
  • چوری شدہ مال اور اس سے حاصل شدہ منافع دونوں واپس کرنا لازم ہے

    یونیکوڈ   تعذیر و جرمانہ 0
  • دس سالہ لڑکے کا بکری سے بدفعلی کرنا اور بکری سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   تعذیر و جرمانہ 0
  • ملازم کی چوری کی وجہ سے اسکی تنخواہ اور فنڈ ضبط کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   تعذیر و جرمانہ 0
  • پرندہ زورسے پکڑنےپر مرنے سے کوئی کفارہ دینا ہوگا؟

    یونیکوڈ   تعذیر و جرمانہ 1
  • دیت لینے سے مقتول کو انصاف ملے گا یا نہیں؟

    یونیکوڈ   تعذیر و جرمانہ 1
  • صلح میں لڑکی کا نکاح کرانے کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   تعذیر و جرمانہ 0
  • ڈاکٹر کی ہدایات کے بغیر بچے کو دوائی دینے سے اس کی موت کی صورت میں اس کی ماں پر کیا کفارہ آئے گا ؟

    یونیکوڈ   انگلش   تعذیر و جرمانہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات