السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں اسلامک بینکنگ سے قسطوں پر گاڑی خریدنا چاہتا ہوں تو کیا یہ صحیح ہے یا نہیں؟ اور اگر صحیح ہے تو کون سے بینک سے خریدنی چاہیے؟ اور کیا اس کی شرائط ہیں اور کن چیزوں سے اس میں بچنا چاہیے؟ براہِ کرم رہنمائی فرمائیں۔
ہماری معلومات کے مطابق میزان بینک، بینک اسلامی فی الحال مستند مفتیانِ کرام پر مشتمل شریعہ بورڈ کی نگرانی میں اپنے مالی معاملات سر انجام دے رہے ہیں ، لہذا سائل کیلئے مذکور دونوں بینکوں سے قسطوں پر گاڑی خریدنا جائز اور درست ہے ۔