کیا میں محرم کے بغیر کسی دوسرے شہر جاسکتی ہوں تقریبا 1.5گھنٹے کے فاصلے پر ہے جو کہ کراچی سے راولپنڈی تک ہے؟
واضح ہوکہ احکام سفر کا تعلق سفر کے مسافت کے ساتھ ہے نا کہ اس مسافت کے جلد یا بدیر طےہونے کے ساتھ،لہذامسافت شرعیہ (48) میل کےبقدر کسی بھی غرض سے سفر کےدوران اگر چہ وقت کے حساب سے اس سفر کا دورانیہ بہت کم ہوعورت کے ساتھ محرم کا ہونا ضروری ہے کسی عورت کےلئے تنہا بغیر محرم انتی مسافت کا سفر کرنا جائز نہیں ،لہذا سائلہ کا کراچی سے راولپنڈی کا سفر (48) میل سے کئی گنا زیادہ ہونے کی وجہ سے سائلہ کے ساتھ محرم کا ہونا ضروری ہے ورنہ اکیلی سفر کرنے کی صورت میں سخت گناہ گار ہوگی اس لئے بغیر محرم کے سفر کرنے سے اجتناب لازم ہے۔
مرد کے لیے ایسی مجلس میں شریک ہونا جس میں عورتوں کے ساتھ اختلاط ہوتا ہو جائز ہے؟
یونیکوڈ محرم و نامحرم 0