Mera plot hay 50 lac ka or maay us ko 2 mahenay Kay time pay 60 lac par batch sakta ho. Matlab 2 mahenay baad melay gaay
Kia Time oaay zayada profit pay plot batcna jayaz hay
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرا ایک پلاٹ ہے،جس کی مالیت بچاس لاکھ کی ہے،اور میں اس کو دو مہینہ کے ٹائم پر ساٹھ لاکھ کا بیچ سکتا ہوں،یعنی پیسے دو مہینہ بعد ملیں گے،تو ایسی صورت میں ٹائم کے اضافہ کے ساتھ رقم میں اضافہ کرنا درست ہے؟
واضح ہوکہ نقد کے مقابلے میں ادھار بیچنے کی صورت میں زیادہ قیمت وصول کرنا شرعاً جائز ہے اور یہ سود کے زمرے میں بھی نہیں آتابشرطیکہ مجلس عقدمیں یہ بات طے ہوجائے کہ یہ معاملہ ادھارہوگا،اورقیمت کے متعین ہونےکے بعدوقت کی کمی بیشی کی وجہ سےاس میں کوئی فرق نہ آئے، لہذااگر سائل کامذکورپلاٹ باقاعدہ اس کی ملکیت اورقبضہ وتصرف میں ہوتواس کےلئےپچاس لاکھ کےپلاٹ کو دوماہ کی ادھارمدت پرساٹھ لاکھ کی قیمت پرفروخت کرناشرعاًدرست ہے ۔
کما فی درالمختار:(وصح بثمن حال )وھوالأصل (ومؤجل الی معلوم )لئلا یفضی الی النزاع الخ(4/531 ط: سعید)۔واللہ اعلم بالصواب
رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا
یونیکوڈ خرید و فروخت 1