السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں نے "میزان اسلامی بینکاری" پر "جامعہ العلوم اسلامیہ بنوری ٹاؤن" سے فتویٰ لیا ہے اور ان کے مطابق تمام اسلامی بینک بشمول میزان بینک سیونگ اکاؤنٹ حرام ہے۔ اس مسئلہ پر آپ کا فتویٰ درکار ہے۔
ہماری معلومات کے مطابق میزان بینك فی الحال مستند مفتیان کرام پر مشتمل شریعہ بورڈ کی زیر نگرانی اپنے تمام معاملات سر انجام دے رہا ہے، لہذا مذکور بینک جب تک اپنے تمام مالی معاملات اس شریعہ بورڈ کی زیر نگرانی انجام دیتا رہے اور اس کا عملی طریقہ کا ربھی شرعی اصولوں کے عین مطابق ہو تو اس میں سیونگ اکاؤنٹ کھلوانے اور ماہانہ منافع وغیرہ لینے کی گنجائش ہے ۔