اسلامی بینکاری

اسلامی بینک کے سیونگ اکاؤنٹ کی رقم سے ڈگری لے کر اس کی بنیاد پر جاب کرنا کیسا ہے؟

فتوی نمبر :
80003
| تاریخ :
2024-12-16
جدید فقہی مسائل / بینکاری / اسلامی بینکاری

اسلامی بینک کے سیونگ اکاؤنٹ کی رقم سے ڈگری لے کر اس کی بنیاد پر جاب کرنا کیسا ہے؟

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ! سلام مسنون کے بعد عرض یہ ہے کہ کیا اسلامک بینک سے سیونگ اکاؤنٹ میں حاصل شدہ رقوم سے اگر کسی بندے نے کوئی بھی ڈگری لے لی ، تو کیا اس ڈگری پر کوئی جاب ڈھونڈنا یا تعلیمی ڈگری لینا یا سرٹیفکیٹ لینا وغیرہ اور پھر اسی ڈگری پہ جو کمائی بندہ کماتا ہے تو کیا وہ بھی مشکوک یا ناجائز مالیت میں آئے گی یا نہیں ؟ دوسرا سوال یہ ہے کہ ابو ظہبی اسلامک بینک میں سیونگ اکاؤنٹ کھلوانا جائز ہے یا نہیں ؟ بینک کی تفصیلات ان کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں ،کیونکہ وہ بھی شریعہ بورڈ کے تحت مشارکت و مضاربت کا دعویٰ کرتا ہے ،جیسا کہ میزان بینک کا سسٹم ہے ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اب تک کی معلومات کے مطابق میزان بینک کے اکثر وبیشتر معاملات فی الحال مستند مفتیانِ کرام کی زیرِ نگرانی شرعی اصولوں کے مطابق انجام پارہے ہیں،لہذا جب تک ان کا عملی طریقہ کار طے شدہ شرعی اصولوں کے مطابق مستند مفتیانِ کرام پر مشتمل شریعہ بورڈ کی زیرِ نگرانی انجام پائے، تب تک اس کےسیونگ اکاؤنٹ میں رقم رکھواکر اس پر منافع حاصل کرنے کی گنجائش ہوگی، لہذا صورتِ مسئولہ میں سیونگ اکاؤنٹ سے حاصل شدہ رقوم سے ڈگری حاصل کرنا اور اس ڈگری پر ملنے والی جائز ملازمت کی تنخواہ لینا شرعاً جائز اور درست ہے ، تا ہم اگر ابو ظہبی اسلامک بینک بھی میزان بینک کی طرح مستند مفتیانِ کرام پر مشتمل شریعہ بورڈ کی زیرِ نگرانی اپنے تمام مالی معاملات سرانجام دے رہا ہو تو اس کے سیونگ اکاونٹ میں بھی رقم رکھوا کر اس پر منافع لینا درست ہے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد کریم یعقوب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 80003کی تصدیق کریں
0     11
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بینک سے قسطوں پر گاڑی لینے کی شرائط

    یونیکوڈ   اسکین   اسلامی بینکاری 2
  • میزان بینک کے ساتھ ، ہر قسم کے مالی معاملات کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 3
  • خیبر بینک سےمتعلق سوال

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک میں انوسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 2
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 8
  • میزان بینک سے گھر تعمیر کرنے کیلئے قرض لینا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • بینک الفلاح اسلامک کے سیونگ اکاؤنٹ کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ سے حاصل شدہ منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • "فرسٹ پنجاب مضاربہ بینک" سے لون لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • مروجہ اسلامی بینکوں سے قرضہ لینا - اشتراک کرنا - یا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • میزان بینک کے سیوئنگ اکاؤنٹ میں پیسے جمع کرنا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ اور منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • اسلامی بینکوں میں ملازمت اور ان سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • اسلامی بینک کے ذریعہ منافع کمانا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک میں سیونگ اکاؤنٹ کھولنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • Ruling regarding savings accounts on Islamic Banks

    یونیکوڈ   انگلش   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 2
  • Ruling on Meezan Banks car financing

    یونیکوڈ   انگلش   اسلامی بینکاری 0
  • مروجہ اسلامی بینکوں کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان میں پیسے رکھ کر منافع کمانا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • اسلامک بینک میں انویسٹمنٹ کرکے منافع لینا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • اسلامی بینک کے ذریعہ منافع کمانے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 2
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ کر سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
Related Topics متعلقه موضوعات