براہِ کرم رہنمائی فرمائیں کہ آٹے کے کیڑے کا فارم بنانا اور اس کی خرید و فروخت حلال ہے یا حرام؟
واضح ہو کہ جن چیزوں سے جائز نفع حاصل کرنا ممکن ہو، ان کی خرید و فروخت بھی جائز ہے، اور جن چیزوں سے جائز نفع حاصل کرنا ممکن نہ ہوتو ان کی خرید و فروخت بھی جائز نہیں ہے، جبکہ حشرات الارض یعنی زمین کے جانوروں اور کیڑے مکوڑوں میں سے کچھ ایسے ہیں کہ ان سے نفع حاصل کرنا ممکن ہے ،جیسے شہد کی مکھی اور ریشم کے کیڑے وغیرہ کہ ان سے شہد اور ریشم حاصل کیا جاتا ہے، اس لئے فقہاء کرام نے ان کی مباح الانتفاع ہونے کی وجہ سے اس کی خرید وفروخت کو جائز قرار دیا ہے، چنانچہ”meal worm “کیڑوں میں بھی جائز انتفاع شرعاً موجود ہے، اس اعتبار سے کے آج کل یہ کیڑے پرندوں اور مچھلیوں کی غذا کے طور پر استعمال کئے جاتے ہیں، اس لئے ان کو پالنا اور خرید و فروخت کرنا جائز ہے۔
کما فی الدر المختار: (ويباع دود القز) أي الابريسم (وبيضه) أي بزره، وهو بزر الفيلق الذي فيه الدود (والنحل) المحرز، وهو دود العسل، وهذا عند محمد، وبه قالت الثلاثة، وبه يفتى عيني وابن ملك وخلاصة وغيره وجوز أبو الليث بيع العلق،وبه يفتى للحاجة. مجتبى (بخلاف غيرهما من الهوام) فلا يجوز اتفاقا كحيات وضب وما في بحر كسرطان، إلا السمك وما جاز الانتفاع بجلده أو عظمه، والحاصل أن جواز البيع يدور مع حل الانتفاع مجتبی الخ
وفی الشامیۃ تحت: (قولہ کحیات) فی الحاوی للزاھدی: یجوز بیع الحیات إذا کان ینتفع بھا للأدویۃ (إلی قولہ) ویجوز بیع سائر الحیوانات سوی الخنزیر وھو المختار وعلیہ مشی فی الھدایۃ وغیرھا من باب المتفرقات کما سیأتی الخ(باب البیع الفاسد، ج 5، ص 68،69، ط: سعید)۔
وفی الفتاوی الھندیۃ: بیع النحل یجوز عند محمد رحمہ اللہ تعالی وعلیہ الفتوی کذا فی الغثاثیۃ (إلی قولہ) وبیع دود القز وھو دود الفلیق یجوز عند محمد رحمہ اللہ تعالی أیضاً وعلیہ الفتوی کذا فی الواقعات (إلی قولہ) وفی النوازل ویجوز بیع الحیات إذا کان ینتفع بھا فی الأدویۃ وان کان لا ینتفع بھا لا یجوز والصحیح أنہ یجوز بیع کل شئی ینتفع بہ کذا فی التاتارخانیۃ الخ(الفصل الرابع فی بیع الحیوانات، ج 3، ص 114، ط: ماجدیۃ)۔
وفی تبیین الحقائق: قال: (والنحل) وھذا عند أبی حنیفۃ وأبی یوسف، وقال محمد والشافعی: یجوز بیعہ إذا کان محرزا لأنہ حیوان منتفع بہ وإن کان لا یؤکل (إلی قولہ) قال: (ویباع دود القز وبیضہ) أی: یجوز بیعھما وھذا عند محمد (إلی قولہ) ولمحمد أن الدود ینتفع بہ وکذا بیضہ فی الماٰل فصار کالجحش والمھر ولأن الناس قد تعاملوہ فمست الضرورۃ إلیہ فصار کالاستصناع والفتوی علی قول محمد لما ذکرنا الخ(کتاب البیوع باب البیع الفاسد، ج 4، ص 372،373، ط: دار الکتب العلمیۃ)۔
رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا
یونیکوڈ خرید و فروخت 1