اسلامی بینکاری

میزان بینک کے ساتھ اجارہ کی بنیاد پر گاڑی لینا-تفافل کی شرعی حیثیث

فتوی نمبر :
80351
| تاریخ :
0000-00-00
جدید فقہی مسائل / بینکاری / اسلامی بینکاری

میزان بینک کے ساتھ اجارہ کی بنیاد پر گاڑی لینا-تفافل کی شرعی حیثیث

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کاروباری ضرورت کے لئے اسلامی بینک سے "لوڈنگ سوزوکی پک اپ "اجارہ کی بنیاد پر لی جا سکتی ہے، تکافل (اسلامی انشورنس) کے بارے میں علماءِ کرام کیا فرماتے ہیں، کیونکہ اجارہ پر گاڑی لینے کے لئے تکافل ضروری ہے،اگر کسی مہینے کرایے کا چیک واپس ہو جائے، تو بینک جرمانہ وصول کرتا ہے ،جو ان کے خیراتی فنڈ جمع میں جمع ہو جاتا ہے، اور بقول بینکر ،وہ صدقہ کیا جاتا ہے،اس کا کیا حکم ہے ؟
کسی مستند دارالعلوم کے اجتہادی یا اختلافی مسئلہ ہر عمل کرنے سے گناہ کی صورت میں عام مسلمان گناہ گار ہوگا، یا وہ بری الذمہ ہوگا ؟جزاک اللہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

1:ہماری معلومات کے مطابق میزان بینک اور بینک اسلامی کے ساتھ معاملات کرنا اور ان سے اجارہ کی بنیاد پر گاڑی وغیرہ لینا جائز ہے ۔
2: تکافل مروجہ سودی انشورنس کا شرعی متبادل ہے، جس میں ربا و قمار اور غرر کا دخل نہیں ہوتا، اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ’’تکافل‘‘ کے نام سے مشہور ادارے ماہر علماءِ کرام کی نگرانی میں شرعی اصولوں کے مطابق کام کر رہے ہیں، اس لئے ایسے اداروں کے ساتھ معاملات کرنا یا گاڑی کا تکافل کرانا جائز ہے ، پھر پاک قطر تکافل کمپنی کا طرز ِعمل چونکہ مستند علماءِ کرام کی نگرانی میں ہے، اسلئے اگر کوئی بینک ادارے کیساتھ تکافل کا معاملہ کرتا ہو تو اس کے واسطے سے اجارے کا عمل انجام دینا جائز ہے۔
3:یہ معاہدہ محض اپنے صارف کو بر وقت ادائیگی کا پابند بنانے کیلئے ہوتا ہے، اس پر شرعاً سودیا جرمانے کا اطلاق درست نہیں، کیونکہ صارف کی طرف سے خیرات کرنے کا وعدہ ہے ،جس سے عقد کی صحت پر اثر نہیں پڑتا ۔
4:عام مسلمان بری الذمہ ہوگا ۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في مشكاة المصابيح: عن أبي هريرة رضي الله عنه قال : قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : " من أفتي بغير علم كان إثمه على من أفتاه (1/ 52) ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حبیب اللہ قاسم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 80351کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بینک سے قسطوں پر گاڑی لینے کی شرائط

    یونیکوڈ   اسکین   اسلامی بینکاری 2
  • میزان بینک کے ساتھ ، ہر قسم کے مالی معاملات کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 2
  • خیبر بینک سےمتعلق سوال

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک میں انوسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 2
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 8
  • میزان بینک سے گھر تعمیر کرنے کیلئے قرض لینا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • بینک الفلاح اسلامک کے سیونگ اکاؤنٹ کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • "فرسٹ پنجاب مضاربہ بینک" سے لون لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ سے حاصل شدہ منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • مروجہ اسلامی بینکوں سے قرضہ لینا - اشتراک کرنا - یا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • میزان بینک کے سیوئنگ اکاؤنٹ میں پیسے جمع کرنا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ اور منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • اسلامی بینکوں میں ملازمت اور ان سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • اسلامی بینک کے ذریعہ منافع کمانا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک میں سیونگ اکاؤنٹ کھولنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • Ruling regarding savings accounts on Islamic Banks

    یونیکوڈ   انگلش   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 2
  • Ruling on Meezan Banks car financing

    یونیکوڈ   انگلش   اسلامی بینکاری 0
  • مروجہ اسلامی بینکوں کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان میں پیسے رکھ کر منافع کمانا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • اسلامک بینک میں انویسٹمنٹ کرکے منافع لینا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • اسلامی بینک کے ذریعہ منافع کمانے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 2
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ کر سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
Related Topics متعلقه موضوعات