محترم مفتی صاحب! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
میرے سوال کے جواب پر آپ کا بہت مشکور ہوں، اس جواب کے مطابق میں دوسری بات پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا کوئی چیز قسطوں میں خریدنا اسلام میں جائز ہے، جبکہ بیچنے والا یکمشت ادائیگی پر کم قیمت وصول کرے ،اور قسطوں میں ادائیگی پر زیادہ قیمت وصول کرتا ہو، کیا یہ سود نہیں کہ آپ قسطوں پر زیادہ رقم ادا کریں، جلدی جواب پر آپ کی بڑی عزت افزائی ہوگی، کیونکہ میں آپ کی رہنمائی کا انتظار کر رہا ہونگا، آپ کی ہدایات کے مطابق عمل ہوگا۔
نقد کے مقابلہ میں ادھار یا قسطوں پر بیچنے کی صورت میں زیادہ قیمت وصول کرنا شرعاً جائز اور درست ہے ،اور یہ سود کے زمرے میں نہیں آتا ، مگر قسطوں پر معاملہ کرنے کی صورت میں درج ذیل شرائط کا ملحوظ رکھنا ضروری ہے:
(۱): اول یہ کہ مجلس عقد میں ہی طے کر لیا جائے کہ یہ معاملہ ادھار اور قسطوں پر ہوگا۔
(۲): دوسرے یہ کہ کل قسطیں اتنی مثلاً دس ہوں گی ۔
(۳): تیسرے یہ کہ ہر قسط میں اتنی رقم ہوگی۔
(۴): اور چوتھے یہ کہ اگر کوئی قسط کسی وجہ سے لیٹ ہو جائے، تو اس پر کسی قسم کا جرمانہ عائد نہ کیا جائے۔
چنانچہ ان شرائط کو ملحوظ رکھنے کی صورت میں قسطوں کا جو بھی معاملہ ہوگا وہ شرعاً جائز اور درست ہے۔ اور اسی کے موافق عمل چاہیے۔
ففي الفقه الإسلامي وأدلته للزحيلي: قال الحنفية: البيع فاسد؛ لأن الثمن مجهول، لما فيه من تعليق وإبهام دون أن يستقر الثمن على شيء: هل حالاً أو مؤجلاً. فلو رفع الإبهام وقبل على إحدى الصورتين، صح العقد اھ (5/ 3460)۔
وفي المبسوط لشمس الدين السرخسی: العقد على انه إلى أجل كذا بكذا وبالنقد بكذا أو (قال) إلى شهر بكذا (إلی قوله) وهذاإذا افترقا على هذا فان كان يتراضيان بينهما ولم يتفرقا حتى قاطعه على ثمن معلوم وأتما العقد عليه فهو جائز لانهما ما افترقا الا بعد تمام شرط صحة العقد. (6/ 13)۔
وفي الهداية شرح البداية: ويجوز البيع بثمن حال ومؤجل إذا كان الأجل معلوما لإطلاق قوله تعالى ﴿وأحل الله البيع ﴾ اھ (3/ 22)۔
وفي الدر المختار: (وصح بثمن حال) وهو الأصل (ومؤجل إلى معلوم) لئلا يفضي إلى النزاع اھ (4/ 531)۔
وفي حاشية ابن عابدين: (قوله: لئلا يفضي إلى النزاع) تعليل لاشتراط كون الأجل معلوما؛ لأن علمه لا يفضي إلى النزاع اھ (4/ 531)۔ واللہ أعلم بالصواب!
رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا
یونیکوڈ خرید و فروخت 1