ہدیہ

زمین بیٹوں کے نام کرنے سے ملکیت کا حکم

فتوی نمبر :
80533
| تاریخ :
2025-01-07
معاملات / مالی معاوضات / ہدیہ

زمین بیٹوں کے نام کرنے سے ملکیت کا حکم

ایک والد نے اپنی ز ندگی میں اپنی زرعی زمین (جو اس کے والدین کی طرف سے ملی تھی )میں سے آدھی اپنے دو بیٹوں کے نام کر دی ،اور باقی آدھی والد کے نام ہی رہی ، اب والد کا انتقال ہو گیا اور اس کی دو بیٹیاں بھائیوں سے مطالبہ کر رہی ہیں کہ وہ آدھی زمین بھی ہمیں تقسیم کریں ۔کیا بھائیوں پر لازم ہے کہ وہ اپنی زمین جو والد نے ان کے نام منتقل کرائی تھی ، اس میں سے اپنی بہنوں کو بھی حصہ دیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ کوئی چیز فقط کاغذا ت میں کسی کے نام کر د ینے سے شرعاً اس کی ملکیت نہیں بنتی ،جب تک اسے اس چیز پر باضابطہ مالکانہ قبضہ نہ دیا جائے ۔لہذا سوال میں ذکر کردہ تفصیل کے مطابق اگر والد نے آدھی زمین اپنے بیٹوں کے فقط نام کی ہو، ان میں سے ہر ایک کو اس کا حصہ الگ کرکے باقاعدہ مالکانہ قبضے کی ساتھ حوالے نہ کیا ہو، تو ایسی صورت میں فقط نام کردینے سے بیٹے اس زمین کے مالک شمار نہ ہوں گے ،بلکہ یہ زمین بھی والد ِمرحوم کے دیگر ترکے کی طرح تمام ورثاء کے درمیان حسبِ حصصِ شرعیہ تقسیم ہوگی ، چنانچہ اس صورت میں بھائیوں کے ذمہ مذکور زمین میں بھی اپنی بہنوں کو حصہ دینا لازم اور ضروری ہوگا ۔ تاہم اگرسوال کی نوعیت مختلف ہو تو اس کی مکمل تفصیل لکھ سوال دوبارہ ای میل کردیں ،اس پر غور و فکر کے بعد ان شاء اللہ حکمِ شرعی سے آگاہ کیا جائے گا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر: (و تتم) الھبۃ ( بالقبض) الکامل ( و لو الموھوب شاغلا بملک الواھب لا مشغولا بہ) و الأصل أن الموھوب إن مشغولا بملک الواھب منع تمامھا و إن شاغلاً الخ( کتاب الھبہ، ج 6، ص 690، ط: ایچ ایم سعید)-
و فی الھندیۃ: لایثبت الملک للموھوب لہ إلا بالقبض ھکذا فی الفصول العمادیہ الخ ( کتاب الھبہ، ج 4، ص 378، ط: ماجدیۃ)-
و فی الدر: و فی الخانیۃ لا بأس بتفضیل بعض الأولاد فی المحبۃ لأنھا عمل القلب ، و کذا فی العطایا إن لم یقصد بہ الإضرار و إن قصد الخ-
و فی الرد تحت (قولہ: و إن قصد ) بسکون الصاد و رفع الدال و عبارۃ المنح و إن قصد بہ الاضرار و ھکذا رأیتہ فی الخانیہ الخ( کتاب الھبۃ، ج 5، ص 696، ط:ایچ ایم سعید)-
و فی البحر: یکرہ تفضیل بعض الأولاد علی البعض فی الھبۃ حالۃ الصحۃ إلا لزیادۃ فضل لہ فی الدین و إن وھب مالہ کلہ لواحد جاز قضاءً و ھو آثم کذا فی المحیط إلخ ( کتاب الھبۃ، ج 7، ص 288، ط: ماجدیۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سعید اللہ لطیف عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 80533کی تصدیق کریں
0     12
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کسی کو ہدیہ یا گفٹ کرنے کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ہدیہ 1
  • کیا کسی ہندو کا تحفہ قبول کیا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ہدیہ 0
  • کوئی چیز ہبہ کر کے واپس لینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • طلاق کے بعد شوہر کونسے گفٹ واپس لے سکتاہے؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا کسی ایک بیٹے کو ہدیہ دینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 3
  • قبضہ دیے بغیر , فقط کاغذات میں مکان نام کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • ماں کے لئے اپنی اولاد میں سے کسی ایک بیٹے کو گھر ہدیہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • انٹرسٹ فری پراویڈنٹ فنڈ میں ملنےوالی اضافی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اپنی اولاد کے درمیان زندگی میں تقسیمِ جائیداد کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بیٹے کو ہبہ کردہ مکان میں بیٹیوں کے حصہ کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا بیٹوں کو گھر ہدیہ کرنے کے بعد بیٹیوں کا اس میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • باپ کے لئے تمام اولاد کے ساتھ برابری کا معاملہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم اور طریقۂ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • کیا زندگی میں اپنے بہن بھائیوں اور ان کی اولاد میں جائیداد تقسیم کی جا سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • بیوی کے لیے شوہر کو ہدیہ کئے ہوئے سونے کا استعمال جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد مرحوم کی جانب سے زندگی میں دی جانے والی چیز میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بڑے بیٹے نے ماں کے ساتھ رہتے ہوئے, ماں کے پلاٹ پر گھر تعمیر کیا

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • قادیانی کمپنی کی تشہیری مہم میں شریک ہو کر گرانٹ وصول کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اولاد کے درمیان اپنی زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • نکاح میں بیوی کو شوہر کی جانب سے دیے گئے تحفوں کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بہن کے لئے بھائی سے والد کی طرف سے دی گئی جائیداد میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • مکان کی رقم اولاد کے درمیان کیسے تقسیم ہوگی؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں اولاد کے درمیان تقسیمِ جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات