خرید و فروخت

کسی کو گروی پر گھر دینے کا حکم

فتوی نمبر :
80641
| تاریخ :
2025-01-13
معاملات / مالی معاوضات / خرید و فروخت

کسی کو گروی پر گھر دینے کا حکم

السلام علیکم ! میرا سوال یہ ہے کہ میں نے کاروبا ر میں کچھ لوگوں کے ساتھ پیسہ لگا یا تھا ۔ کاروبار کو کافی نقصان پہنچا جس کی وجہ سے سرمایہ کار سرمایہ کی واپسی کا مطالبہ کررہے ہیں ۔ میرے پاس ادائیگی کے پیسے نہیں ہیں ۔ کیا میں اپنا گھر کسی کو دو سے تین سال کے لئے گروی پر دے سکتاہوں ؟ میں اس سے کچھ ادائیگی لے لوں ، جبکہ گھر کی ویلیو ایک کروڑ سے زیادہ ہے ، یہ ادائیگی لیکر میں سرمایہ کاروں کو دے دوں گا اور خود کرایہ پر رہونگا ۔ جس کو گھر گروی دے دوں اس سے کتنا کرایہ لینا چا ہیئے یا جو رقم 1500000لوں تو پھر اس سے کرایہ نہ لوں ۔ میری سمجھ نہیں آرہا کہ میں کیا کروں ؟ براہ مہربانی میری رہنمائی فرمائیں آپ کے ابتدائی جواب کا انتظار ہے ۔ حسیب سبحانی

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ شیءِ مرہون ( گروی پر رکھی ہوئی چیز ) مرتہن کے پاس امانت ہوتی ہے اور مرتہن کا حق اس سے متعلق ہونے کی وجہ سے راہن کا اس سے انتفاع شرعاً جائز نہیں ہوتا ۔ لہذا صورتِ مسئولہ میں سائل کے لیے قرض کے بدلے گروی رکھوائے گئے گھر کو کرایہ پر دینا جائز نہیں ، اور نہ ہی مرتہن کے لیے دئیے ہوئے قرض کے بدلے اس سے کسی بھی قسم کا نفع لینا جائز،بلکہ یہ سود کے زمرے میں داخل ہونے کی وجہ سے ممنوع ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی مجمع الانھر فی شرح ملتقی الابحر: (وليس للمرتهن الانتفاع بالرهن) باستخدام ولا بسكنى ولا بلبس إلا بإذن المالك لأن حق المرتهن الحبس إلى أن يستوفى دينه دون الانتفاع (ولا إجارته ولا إعارته) أي ليس للمرتهن الانتفاع بإجارة أو بإعارة إذا لم يكن له الانتفاع بنفسه فلا يكون مالكا لتسليط الغير عليه إلا بإذن الراهن. وفي المنح وعن عبد الله بن محمد بن مسلم السمرقندي وكان من كبار علماء سمرقند أن من ارتهن شيئا لا يحل له أن ينتفع بشيء منه بوجه من الوجوه وإن أذن الراهن لأنه أذن له في الربا لأنه يستوفي دينه كاملا فتبقى له المنفعة التي استوفى فضلا فيكون ربا وهذا أمر عظيم كذا رأيت منقولا بهذا اللفظ وعزاه إلى الجامع لمجد الأئمة السرخسي قلت وهو مخالف لكلام عامة المعتبرات ففي الخانية رجل رهن شاة وأباح للمرتهن أن يشرب لبنها كان للمرتهن أن يشرب ويأكل ولا يكون ضامنا إلخ ( کتاب الرھن، ج 2، ص 588، ط دار احیاء الترث العربی )-
و فی الدر المختار : (لا انتفاع به مطلقا) لا باستخدام، ولا سكنى ولا لبس ولا إجارة ولا إعارة، سواء كان من مرتهن أو راهن (إلا بإذن) كل للآخر، وقيل لا يحل للمرتهن لأنه ربا، وقيل إن شرطه كان ربا وإلا لا. وفي الأشباه والجواهر: أباح الراهن للمرتهن أكل الثمار أو سكنى الدار أو لبن الشاة المرهونة فأكلهالم يضمن وله منعه، ثم أفاد في الأشباه أنه يكره للمرتهن الانتفاع بذلك، وسيجيء آخر الرهن إلخ
و فی رد المحتار تحت (قوله وقيل لا يحل للمرتهن) قال في المنح: وعن عبد الله بن محمد بن أسلم السمرقندي وكان من كبار علماء سمرقند أنه ‌لا ‌يحل ‌له ‌أن ‌ينتفع ‌بشيء منه بوجه من الوجوه وإن أذن له الراهن، لأنه أذن له في الربا لأنه يستوفي دينه كاملا فتبقى له المنفعة فضلا فيكون ربا، وهذا أمر عظيم إلخ ( کتاب الرھن، ج 6، ص 482، ط دار الفکر بیروت )-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
بشیر احمد جمعہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 80641کی تصدیق کریں
0     422
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 5
  • اسمگل شدہ چیزوں کی خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں ڈے ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • پھل تیارہونے سے پہلے باغ کی خریدوفروخت کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پولیس کے پکڑے ہوئے مال کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • قادیانی سے خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پھلوں کے پک جانے سے قبل خریدوفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • کرکٹ میچ یا دیگر کھیلوں کے ٹکٹ بلیک میں بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • دوکاندار کا تول میں زیادہ کر کے بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • سونے کو نقد رقم کے عوض ادھار پر زیادہ قیمت میں دینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 2
  • نفع کی غرض سے سونا لے کر رکھنا اور سونے کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی یعنی پراپرٹی کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • پارسل ڈیلیور نہ ہونے کی وجہ سے اپنا اماؤنٹ واپس لینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • غیر مسلم کو ٹی وی بیچنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ٹی وی خریدنا ، بیچنا اور دیکھنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قسطوں پر کار لیکر نقد پر فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • گابھن جانور کے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • قادیانی کمپنی کی مصنوعات کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عورتوں کے لباس کی خریدو فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عاریت کی زمین کو فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ایک چیز کی دو قیمت بتانے سے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • دکان فروخت کرنے کے بعد قیمت کی وصولی سے قبل خریدار سے کرایہ لینا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
Related Topics متعلقه موضوعات