ایک سوال دریافت کرنا ہےکہ میرے بہنوئی نے دوسری شادی کر لی اس پر میری بہن ناراض ہو کر گھر چلی گئی اور اپنی بہو جو اس کی سگی بھا نجی بھی لگتی ہےاس کو اپنی بہن یعنی ماں کے گھر چھوڑ دیا، البتہ شوہر کی اجازت سے بھانجی میکے آئی ،جب شوہر اسے لینے آیا تو بھانجی کو گھر والوں نے بھیجنے سے انکا ر کر دیا ،پھر اس نے ملاقات کی بھی کوشش کی اور لے جانے کی بھی، ملاقات تو کرائی جانے نہیں دیا اور مطالبہ رکھاکہ ان کی والدہ کے قریب گھر کا انتظام کرو، جس پر شوہر نے انکار کر دیا، پھر یہ سب سے ملنے آیا اور کہاکہ بس یہ میری آخری ملاقات ہے، سب سے مصافحہ کیا اور بیوی سے بھی اور رویا بھی ، بیوی نے کہا کہ میری ضرورت کے کپڑے بھیجوادینا،پھر گھر سے نکل گیا اور کہا کہ مفتی صاحب کو بلوا کر فیصلہ کروائیں گے، جس پر سسر نے کہا ہمارا یہی فیصلہ ہے کہ گھر کا انتظام کرو الگ رکھنے کیلئے،وہ اس پر بہت غصہ ہوا اور اس پر یہ میسج بھیجے،(1) داماد کا انتظام کرلیں ،(2)اللہ آپ کو بہترین نعم البدل عطاء فرمائے گا،(3)اگر اس ایک سال میں میری طرف سےکوئی ظلم ہوا ہو تو مجھے معاف کر دیجئے گا،(4)مجھے لبابہ(بیوی کا نام) سے کوئی گلہ نہیں، اللہ تعالی اسے ساری زندگی کیلئے سکون کا ساتھ نصیب فرمائے۔
اس میسج سے پہلے لڑکے کی والدہ نے بیٹے سے پوچھا، کہ تم آخری سلام کر رہے ہو کیا تم ان سے تعلق ختم کر لو گے؟ تو اس نے کہا ،نہیں! خالہ سے تو ملونگا البتہ لبابہ تو میرے لئے نا محرم ہو جا ئیگی اور یہ بھی کہا کہ سارا سامان بھیجوادوں گا،اور کہا باقی سامان بعد میں لے آؤں گا ، پھر لڑکی کا کافی حد تک سامان گھر کے باہر رکھ کر چلا گیا، پھر اس سے پوچھا گیا ،کہ داماد کا انتظام کر لے سےآپکی نیت کیا ہے؟ تو اس نے کہا میں ایسوں کے سامنےنیت نہیں بتا سکتا جن کا اسلام سے کوئی تعلق نہ ہو، پھر چند دنوں کے بعد اس کے بڑے بھائی نے بتایا کہ اس کی طلاق کی نیت نہیں تھی، اب معلوم یہ کرنا ہے کہ طلاق ہو گئی یا نہیں ؟ چند دنوں کے بعد نیت کو ظاہر کرنا ،آیا یہ معتبر ہے یا نہیں؟
شوہر نے اگر مذکور واقعہ سے قبل یا اس کے بعد کوئی طلاق نہ دی ہو توصورتِ مسئولہ میں کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی، بلکہ میاں بیوی کا نکاح بدستور برقرار ہے۔
کما فی الدرالمختار: ( رفع القید النکاح فی الحال) بالبائن (أو المال) بالرجعی (بلفظ مخصوص) ھو ما اشتمل علی الطلاق الخ
و فی الشامیۃ: (قولہ ھو ما اشتمل علی الطلاق ) أی علی مادۃ " ط ل ق "صریحاً مثل أنت طالق أو کنایۃ کمطلقۃ با لتخفیف و کانت "ط ل ق " و غیرھما الخ (کتاب الطلاق، ج 3 ، ص 227، ط: سعید)۔
و فی الھندیۃ: لا یقع بھا الطلاق إلا باالنیۃ أو بدلالۃ حال کذا فی الجوھرۃ النیرۃ الخ
و فیہ ایضاً: و بابتغی الازواج تقع واحدۃ بائنۃ إن نواھا أو اثنین و ثلاث إن نواھا ھکذا فی الشرح الوقایۃ الخ (فصل فی الکنایات، ج 1 ، ص 375،ط: سعید)۔