خرید و فروخت

قسطوں کی جگہ کرایہ دینے کی ایک متبادل صورت

فتوی نمبر :
80931
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / خرید و فروخت

قسطوں کی جگہ کرایہ دینے کی ایک متبادل صورت

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرے والد محترم نے ایک مکان خریدا ہے، اس کی قیمت ایک کروڑ پندرہ لاکھ ہے ،اور قیمت کی ادائیگی تین لاکھ ماہوار قسط کی صورت میں طے پائی، اس وقت سولہ ماہ کی قسط یعنی مبلغ ۲۸ لاکھ باقی ہے ،اور اس کے ساتھ ہی والد صاحب کے ذمہ تقریبا ۶۰ لاکھ بنک کا سودی قرضہ بھی ہے۔
اب پو چھنا یہ ہے کہ کیا ہم مکان کی ماہوار قسط روک کر مالک مکان کو اس کی رضا مندی سے ماہوار کرایہ دیتے رہیں ،اور پہلے بینک کے قرضے کو ادا کریں تو آیا کرایہ دینا جائز ہوگا، یا سود کے وبال سے جلد چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے اس کرنے والے معاملے کی گنجائش ہو سکتی ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور طریقے سے اپنے خریدے ہوئے مکان کا کرایہ ادا کرنا شرعاً جائز نہیں، البتہ اس کے لیے یہ صورت اختیار کی جاسکتی ہے کہ مکان بیچنے والا متعلقہ مدت تک احسا ن کا معاملہ کرتے ہوئے جو قسط لے رہا ہے، اس کی مقدار کم کر دے، ورنہ یہ مکان آگے کسی دوسرے پر بیچ کر دونوں قسم کے قرضوں کی ادائیگی کی جائے۔ اور پھر جب اللہ تعالی طاقت دے تو کم قیمت والا مکان خرید کر اس میں گزارہ کیا جائے، تاہم مذکور مکان کو اپنے پاس رکھنا اگر کسی بھی مبجوری کے تحت لازم ہو تو اس سلسلے میں یہ طریقہ اختیار کیا جا سکتا ہے کہ مکان کی مد میں ادا شدہ مکمل قیمت واپس لے کر مکان اسے واپس کر دیا جائے اور اس معاملے کو بالکلیہ ختم کیا جائے پھر اس کے بعد اگر دوبارہ معاملہ کرنا ہو تو مکان کی موجودہ مالیت کے اعتبار سے اس کے شیئرز بنا دیئے جائیں پھر جتنی رقم کا بآسانی انتظام ہو سکے اس کے عوض مکان کے جتنے شیئرز آتے ہوں وہ خرید لیے جائیں اور بقیہ شیئرز مالک کی ملکیت میں رہیں، اسی طرح یہ دونوں فریقوں کے درمیان مشترک تصور ہوگا، پھر اس میں اگر رہائش مقصود ہو تو اس کا حصہ کرائے پر لے لیں، پھر اگر مزید شیئرز خریدنے ہوں تو باہمی فریقین کی مرضی سے مزید شیئرز کی بیع بھی کی جا سکتی ہے۔ اس طرح جتنے شیئرز کم ہوتے جائیں اس کے تناسب سے کرایہ بھی کم کر دیا جائے۔چنانچہ اس طرح معاملہ کرنے کے نتیجے میں مشقت بھی نہیں ہوگی اور مکان بھی حاصل ہوجائے گا۔ اس صورت میں مالک کو اختیار ہو گا کہ جتنے کا بھی چاہے اپنا حصہ فروخت کرے۔

مأخَذُ الفَتوی

كمافي الفتاوى الهندية: وأما حكمه فثبوت الملك في المبيع للمشتري وفي الثمن للبائع إذا كان البيع باتا اھ (3/ 3)۔
وفي حاشية ابن عابدين: (قوله: ونحوه في فتاوى ابن نجيم) أي في كتاب البيع حيث أفتى بأنه لو باع أحد الشريكين في البناء حصته لأجنبي لا يجوز ولشريكه جاز اھ (4/ 300) والله اعلم!۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
افتخار احمد گل عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 80931کی تصدیق کریں
0     734
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 5
  • اسمگل شدہ چیزوں کی خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں ڈے ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • پھل تیارہونے سے پہلے باغ کی خریدوفروخت کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پولیس کے پکڑے ہوئے مال کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • قادیانی سے خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پھلوں کے پک جانے سے قبل خریدوفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • کرکٹ میچ یا دیگر کھیلوں کے ٹکٹ بلیک میں بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • دوکاندار کا تول میں زیادہ کر کے بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • سونے کو نقد رقم کے عوض ادھار پر زیادہ قیمت میں دینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 2
  • نفع کی غرض سے سونا لے کر رکھنا اور سونے کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی یعنی پراپرٹی کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • پارسل ڈیلیور نہ ہونے کی وجہ سے اپنا اماؤنٹ واپس لینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • غیر مسلم کو ٹی وی بیچنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ٹی وی خریدنا ، بیچنا اور دیکھنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قسطوں پر کار لیکر نقد پر فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • گابھن جانور کے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • قادیانی کمپنی کی مصنوعات کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عورتوں کے لباس کی خریدو فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عاریت کی زمین کو فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ایک چیز کی دو قیمت بتانے سے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • دکان فروخت کرنے کے بعد قیمت کی وصولی سے قبل خریدار سے کرایہ لینا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
Related Topics متعلقه موضوعات