خرید و فروخت

چند شرکاء کا پلاٹ خریدکر کسی ایک فرد کا اپنی رقم واپس لینا

فتوی نمبر :
80940
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / خرید و فروخت

چند شرکاء کا پلاٹ خریدکر کسی ایک فرد کا اپنی رقم واپس لینا

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اور مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہم نے لوگوں سے کچھ زمین ، پلاٹیں لی ہیں ،جن کی تعداد تقریباً تین سو کے قریب ہے ،ان میں سے کچھ پلاٹیں ہم نے آگے لوگوں کو بیچیں اور شرائط کچھ اس طرح تھیں کہ اس زمین کا نام مثلاً خروٹ آباد سو سائٹی ہوگا، اور ان شاء اللہ اس زمین پر جو آبادی ہوگی ،اس کی کچھ شرائط کا ہم نے وعدہ کیا تھا، جو درجِ ذیل ہیںاور یہ زمین پہلے گوٹھ تھا، ہم نے سوسائٹی کا وعدہ کیا تھا لوگوں کے ساتھ ۔
(1) :اس زمین کا نام خروٹ آباد ہوگا (۲) :اس کا لیز ہم لوگوں کو دینا ہے(3): اور انشاء اللہ برادری کے تعاون سے چار دیواری کرینگے، تاکہ اندر کوئی چور ڈاکو ، انجانی آدمی وغیرہ نا آسکے (4): گیٹ پر چوکیدار ہونگے (۵): ٹی وی اور کیبل بند ہوگا (6) :مسجد اور پارک، اسکول کیلئے علیحدہ جگہ مختص ہوگی (7): خرید اور فروخت کے شرائط کچھ اس طرح تھے کہ پلاٹ کی قیمت تین لاکھ پچیس (۳۲۵۰۰۰) روپے تھی ،اس زمین میں پلاٹ کی قیمت صرف دو لاکھ تھی اورپَر پلاٹ کی قیمت دو قسطوں میں تھی ، پہلی ایک لاکھ روپے اور دوسریایک لاکھ کی قسط تین ماہ بعد دینی تھی، جو بقیہ سوا لاکھ روپے تھے، اس میں پچیس ہزار سیوریج کا ،شرط یہ تھی کہ جب سیوریج شروع ہوگا تو پچیس ہزار دینے ہیں ، پچیس ہزار بجلی کے، پچیس ہزار سوئی گیس کے اور پچاس ہزار پانی کے تھے ۔(8) :اور ہم لوگوں نے تقریباً نوے (90) پلاٹ فروخت کیے ہیں ۔ (۹): اور نوے پلاٹیں ہم نے تقریباً چالیس لوگوں کو مرمت کیے ہیں جور میں ہم منات (9) اور نوے پارٹنر بھی شامل ہیں ۔ (10) :یہ پلاٹیں ہم نے 2 لاکھ میں لی ہیں اور 2 لاکھ میں فروخت کیے ہیں، جس میں ہم نے کوئی منافع نہیں کیا جو ہمارا منافع تھا وہ سیوریج اور پانی میں تھا۔
(1) :اب پو چھنا یہ ہے کہ جو پلاٹ ہم لوگوں نے فروخت کیے ہیں ،اس میں جو پلاٹ کی قیمت ہے وہ ہم سات پارٹنروں کے جو پلاٹ ہیں، اس میں سے دو خریداروں نے مالک کو پورا قیمت ادا کیا، باقی خریداروں نے پورا قیمت ادا نہیں کیا۔ کسی نے آدھا قیمت ادا کیا، کسی نے دو حصے ادا کیے، تیسرا بقایا ہے۔ کسی نے چوتھا حصہ ادا کیا تین حصے باقی ہے۔ زمین مالک کی جو رقم ہے، وہ ہم سات پارٹنروں نے اپنی ذاتی رقم سے دی، کیونکہ ہم لوگوں نے مالک کو چھ ماہ کا چیک دیا تھا۔ اور ہم لوگوں نے زمین میں سیور یج کی لائن بھی ڈالی ہےاپنی رقم سے ،خریداروں کے ساتھ جو وعدہ تھا سیوریج کے پچیس ہزار ،اب تک کسی نے نہیں دیے ہیں۔
اب بات یہ ہے کہ جن دو بندوں نے پلاٹ کی پوری رقم دی وہ ہم لوگوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمیں اپنی رقم واپس کر دیں، کیونکہ ہم گوٹھ کی زمین نہیں لیتے، آپ نے ہمیں سوسائٹی دیا تھا۔ دوسری بات یہ ہے کہ ان لوگوں کا جس کے اوپر رقم ہے، وہ یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ آپ لوگوں نے ہمارے ساتھ بجلی گیس اور پانی دینے کا وعدہ کیا تھا اور آپ لوگوں نے سو سائٹی دینا تھا ابھی وہ لوگ اوپر ذکر کی گئی چیزوں کا مطالبہ کرتے ہیں اور یہ بھی کہتے ہیں کہ آپ لوگوں نے سوسائٹی بعد میں کیا ہے پہلے نہیں تھا۔ اور ہمارا مطالبہ لوگوں سے یہ ہے کہ آپ زمین کا بقایا رقم جو ہے وہ دے دیں جب گھر بنیں گے تو گیس بجلی پانی آئےگا اور اسکی شرائط ہم نے نمبر سات کے تحت ذکر کیا ہے۔ دوسری بات یہ ہے کہ خالی زمین کو گیس بجلی پانی نہیں آتا جب تک کوئی آبادی نہ ہو یا گھر بنے ہوئے نہ ہوں۔ اور جو سوسائٹی ہم نے پہلے نہیں بنایا وہ گورنمنٹ کے قوانین کی وجہ سے تھوڑا لیٹ ہوا۔
اب بات یہ ہے کہ ہم لوگوں نے یہ زمین اب سو سائٹی کیا ہے ۔ تو شریعت اس بارے میں کیا فرماتی ہیں کہ ان دو خریداروں کو ہم اپنا رقم واپس کر دیں ؟ پوری رقم یا اس سے کم ؟ ہم نے تو اپنا وعدہ پورا کر دیا ہے، اور ان خریداروں کا پلاٹ کا ابھی ایک سال ہوا ہے، ابھی اگر ہم اس کو رقم واپس کریں تو پیچھے پورے چالیس خریدار ہم لوگوں سے رقم واپس کرنے کا مطالبہ کرینگے اور ہم لوگوں نے زمین کے مالک کو پورا رقم ادا کیا ہے اور ایک بات یہ ہے کہ اُس وقت زمین مہنگی تھی اور آج کل پورے کراچی میں زمین سستی ہوتی جا رہی ہے ۔ اور آخر میں یہ پوچھنا ہے کہ یہ معاملہ تو زمین کا ہے زمین کے خرید اور فروخت کا ہے۔ کیا ہم لوگ ان دو خریداروں کے ساتھ زمین کے جو شرائط ہیں اس کے ذریعے سے حل کریں یا شریعت کے ذریعے ؟ اس بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں؟
نوٹ: ہم سات پارٹنروں نے یہ زمین دو سال پہلے لی تھی، اس میں ہمارا ایک پارٹنر ہے جس نے یہ زمین دو سال پہلے لی تھی، اُسی نے ہم چھ پارٹنروں کو سوسائٹی ہونے کاغذ وغیرہ اور ہر قسم ذمہ داری لی تھی اور وہ مذہبی آدمی تھاجس پر ہم نے بھروسہ کیاتھا اور اس کے بھروسے سے ہم نے آگے لوگوں سے وعدہ کیا تھا، اس بارے میں شریعت کیا فرماتی ہے؟
نوٹ: خریداروں کو اس سوسائٹی کی جانب سے ایک پرچی دی گئی ہے جس پر ان کی جانب سے ادا کی جانے والی رقم اور پلاٹ نمبر درج ہے، اس کے علاوہ کسی اسٹامپ پیپر پر ان سے ہمارا کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے، پرچی فتویٰ کے ساتھ منسلک ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں مذکور طریقہ سے کل قیمت کی ادائیگی پر بیع تام ہو چکی ہے، اب کسی خریدار کا اپنی رقم کی واپسی کا مطالبہ درست نہیں ،البتہ باہمی رضامندی سے اگر اقالہ (زمین اور اس کے کاغذات واپس لیکر رقم لوٹا دی جائے) کر لیا جائے، تو اس کی گنجائش ہے، جبکہ اس صورت میں سیوریج لائن پر جو اخراجات آئے ہیں اس کو بھی منہا کیا جا سکتا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الفتاوى الهندية: وإذا حصل الإيجاب والقبول لزم البيع ولا خيار لواحد منهما إلا من عيب أو عدم رؤية كذا في الهداية اھ (3/ 8)۔
وفي شرح المجلة: للعاقدين أن يتقایلا البیع برضاهما بعد انعقاده (۲/ ۷۴)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
لطف اللہ نصيب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 80940کی تصدیق کریں
0     565
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 5
  • اسمگل شدہ چیزوں کی خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں ڈے ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • پھل تیارہونے سے پہلے باغ کی خریدوفروخت کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پولیس کے پکڑے ہوئے مال کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • قادیانی سے خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پھلوں کے پک جانے سے قبل خریدوفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • کرکٹ میچ یا دیگر کھیلوں کے ٹکٹ بلیک میں بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • دوکاندار کا تول میں زیادہ کر کے بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • سونے کو نقد رقم کے عوض ادھار پر زیادہ قیمت میں دینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 2
  • نفع کی غرض سے سونا لے کر رکھنا اور سونے کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی یعنی پراپرٹی کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • پارسل ڈیلیور نہ ہونے کی وجہ سے اپنا اماؤنٹ واپس لینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • غیر مسلم کو ٹی وی بیچنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ٹی وی خریدنا ، بیچنا اور دیکھنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قسطوں پر کار لیکر نقد پر فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • گابھن جانور کے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • قادیانی کمپنی کی مصنوعات کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عورتوں کے لباس کی خریدو فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عاریت کی زمین کو فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ایک چیز کی دو قیمت بتانے سے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • دکان فروخت کرنے کے بعد قیمت کی وصولی سے قبل خریدار سے کرایہ لینا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
Related Topics متعلقه موضوعات