محترم جناب مفتی صاحب! السلام علیکم!
’’میزان بینک" جیسے اسلامی بینکوں کی کارگردگی کے بارے میں معلوم کرنا چاہتا ہوں -
ہماری معلومات کے مطابق ’’المیزان ‘‘ اور ’’البرکہ ‘‘ بینکوں کا رائج کردہ نظام بہ نسبت دوسرے مروّج بینکوں کے , کہیں بہتر اور شریعتِ مطہّرہ کے بھی قریب تر ہے، اس لئے مذکور اداروں کے ساتھ کسی بھی طرح کا معاملہ کرنے کی گنجائش ہے۔
پھر چونکہ مذکور ادارے پرائیویٹ ہیں اور ان کے اصول وضوابط کے بدلنے کا بھی خطرہ رہتا ہے، اس لئے ان اداروں کے ساتھ کوئی بھی معاملہ کرنے سے قبل اس کی پوری نوعیت معلوم کرنے کے بعد کسی مستند دارالافتاء سے اس کے موافق حکم شرعی معلوم کر لیا جائے تو یہ زیادہ بہتر ہے۔ اور ایسا ہی چاہیئے۔