کیا فرماتے ہیں علماء ِکرام مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ میں مسمیٰ دانش نے آج سے تقریباً تین سال قبل اپنی منکوحہ مسماۃ حنا کو فون پر طلاق دی تھی الفاظ یہ تھے ”میں تم کو طلاق دے رہا ہوں ، میں نے تم کو طلاق دی“لیکن میری بیوی کا کہنا ہے کہ میں نے یہ الفاظ نہیں سنے تھے ، فون ہٹا دیا تھا ، اس کے بعد ہم بدستور میاں بیوی کی طرح رہتے رہے ۔ ابھی گزشتہ انیس تاریخ (19 ) کو پھر میں نے دو مرتبہ اس طرح طلاق دی کہ ” میں نے آپ کو طلاق دی ، میں نے آپ کو طلاق دی “ اب معلوم کرنا ہے کہ اس صورت میں کتنی طلاقیں واقع ہوئیں، اور اب ہمارے لئے کیا حکم ہے ؟
واضح ہو کہ طلاق واقع ہونے کے لئے بیوی کا طلاق کے الفاظ سننا شرعاً ضروری نہیں اس کے سنے بغیر بھی طلاق واقع ہوجاتی ہے ۔ لہذا صورتِ مسؤلہ میں سائل نے جب تین سال قبل اپنی بیوی کو فون پر مذکور الفاظ ” میں تم کو طلاق دے رہاہوں ، میں نے تم کو طلاق دی “ ذریعے دو طلاقیں دے چکا تھا تو اس سے سائل کی بیوی پر دو طلاق رجعی واقع ہوگئی تھیں اس کے بعد دونوں کے میاں بیوی کی حیثیت سے ایک ساتھ اکٹھے رہنے کی وجہ سے رجوع بھی ثابت ہوگیا تھا اور سائل کو آئندہ کے لئے صرف ایک طلاق دینے کا اختیار حاصل تھا ۔ لہذا اب انیس (19) تاریخ کو جب دوبارہ ذکر کردہ الفاظ ”میں نے آپ کو طلاق دی “ کے ذریعہ مزید دو طلاق دیدیں تو اس سے اس کی بیوی پر تیسری طلاق واقع ہو کر مجموعی طور پر تین طلاقوں سے حرمتِ مغلظہ ثابت ہوچکی ہے ، جبکہ بقیہ ایک طلاق محل نہ ہونے کی وجہ سے لغو ہو گئی ہے ۔ لہذا اب رجوع نہیں ہو سکتا ہے اور نہ ہی حلالۂ شرعیہ کے بغیر دوبارہ با ہم عقد ِ نکاح ہو سکتا ہے ، جبکہ عورت ایام ِ عدت گزارنے کے بعد دوسری جگہ بھی نکاح کرنے بھی آزاد ہے ۔
کما قال اللہ تعالیٰ : فإن طلقھا فلا تحل لہ من بعد حتٰی تنکح زوجاً غیرہ ( البقرۃ: 230 )-
و فی الفتاویٰ الھندیۃ : و إن کان الطلاق ثلاثاً فی الحرۃ و ثنتین فی الأمۃ لم تحل لہ حتیٰ تنکح زوجاً غیرہ نکاحاً حصیحاً و یدخل بھا ثم یطلاقھا أو یموت عنھا کذا فی الھدایۃ إلخ ( کتاب النکاح، فصل فی فیما تحل بہ المطلقۃ و ما یتصل بہ، ج 1 ص 473، ط ماجدیۃ )-
وفیھا أیضاً :الرجعة إبقاء النكاح على ما كان ما دامت في العدة كذا في التبيين وهي على ضربين: سني وبدعي (فالسني) أن يراجعها بالقول ويشهد على رجعتها شاهدين ويعلمها بذلك فإذا راجعها بالقول نحو أن يقول لها: راجعتك أو راجعت امرأتي ولم يشهد على ذلك أو أشهد ولم يعلمها بذلك فهو بدعي مخالف للسنة والرجعة صحيحة وإن راجعها بالفعل مثل أن يطأها أو يقبلها بشهوة أو ينظر إلى فرجها بشهوة فإنه يصير مراجعا عندنا إلخ ( ج 1، ص 468، ط ماجدیۃ )-
و فی الدر المختار : ( و ھی استدامۃ الملک القائم ) بلا عوض ما دامت ( فی العدۃ ) أی عدۃ الدخول حقیقۃ ، إذلا رجعۃ فی عدۃ الخلوۃ ابن کمال إلخ ( باب الرجعۃ، ج 3، ص 398، ط سعید )-
و فی رد المحتار أیضاً تحت ( قولہ و رکنہ لفظ مخصوص ) ھو ما جعل دلالۃ علی معنی الطلاق من صریح أو کنایۃ فخرج الفسوخ علی ما مر ، و أراد اللفظ ولو حکماً لیدخل الکتابۃ المستبینۃ و إشارۃ الأخرس و الإشارۃ إلی الید بالأصابع فی قولہ أنت طالق ھکذا کما سیأتی إلخ ( کتاب الطلاق، ج 3 ، ص 230، ط سعید )-
وفی الدر أیضاً ( صریحہ ما لم یستعمل إلا فیہ ) و لو بالفارسیۃ ( کطلقتک و أنت طالق و مطلقۃ ) إلخ باب الصریح، ج 3، ص 248، ط سعید )-