خرید و فروخت

گاڑی پر قبضہ کرنے سے قبل یا اس کے بعد کسی دوسرے شخص کو ادھار قسطوں میں فروخت کر نا

فتوی نمبر :
81118
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / خرید و فروخت

گاڑی پر قبضہ کرنے سے قبل یا اس کے بعد کسی دوسرے شخص کو ادھار قسطوں میں فروخت کر نا

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام ومفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ گاڑیوں کی خرید وفروخت کا مروجہ طریقہ از روئے شریعت جائز ہےیا ناجائز جس کی دو صورتیں ہیں:
۱:ایک شخص شوروم جا کر گاڑی کی صرف قیمت لگا کر گاڑی وصول نہیں کرتا ،اور آگے دوسرے شخص کو فروخت کر دیتا ہے یعنی نقد رقم لیکر ماہانہ قسط لیتا ہے، گاڑی کی قیمت ایک لاکھ لگاتا ہے، اور آگے بندے کو ایک پچاس ہزار روپے میں دیتا ہے، بلاکسی نقصان کہ دو تین سال میں رقم ختم ہو جاتی ہے۔
۲: دوسری صورت یہ ہے کہ گاڑی خرید کے آگے دوسرے بندے کو فروخت کرتا ہے ،اور گاڑی کی ملکیت بندے کے حوالے کر دیتا ہے ،اور گاڑی کی قیمت دوگنا یا ڈیڑھ گنا بڑھاتا ہے ،گاڑی خریدار کے پاس ہوتی ہے، طے شدہ رقم بطور قسط ادا کرتا ہے گاڑی اگر ٹکرا جائے ،یا جل جائے ،تو پھر بھی رقم مکمل ادا کرنا پڑیگی،ان دو صورتوں کے جواز وعدمِ جواز کے بارے میں شرع اسلامی کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

: اس صورت میں گاڑی پر قبضہ سے پہلے آگے فروخت کرنا درست نہیں۔
۲: اگر گاڑی خرید کر اس پر قبضہ کرنے کے بعد کسی دوسرے شخص کو ادھار قسطوں میں فروخت کر دے، اور اسی مجلس میں ایڈوانس دیجانے والی رقم اور بقیہ تمام قسطیں اور ہرقسط کی رقم طے ہو ،اور کسی قسط کے مؤخر ہونے پر کوئی جرمانہ بھی نہ کیا جائے،تو اس صورت میں گاڑی یا کسی دوسری چیز کو نقد کے مقابلے میں ادھار پر مہنگا فروخت کرنا شرعاً بھی جائز اور درست ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی مشكاة المصابيح: وعنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «لا يحل سلف وبيع ولا شرطان في بيع ولا ربح ما لم يضمن ولا بيع ما ليس عندك» . [ص:868] رواه الترمذي وأبو داود والنسائي وقال الترمذي: هذا صحيح (2/ 867)۔
وفي بحوث في قضايا فقهية معاصرة: أما الأئمة الأربعة وجمهور الفقهاء والمحدثون، فقد أجازوا البيع المؤجل بأكثر من سعر النقد، بشرط أن يبت العاقدان بأنه بيع مؤجل بأجل معلوم، وبثمن متفق عيه عند العقد اھ (ص: 12) والله تعالى أعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
راشدمحمد سبيل عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 81118کی تصدیق کریں
0     1052
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 5
  • اسمگل شدہ چیزوں کی خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں ڈے ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • پھل تیارہونے سے پہلے باغ کی خریدوفروخت کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پولیس کے پکڑے ہوئے مال کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • قادیانی سے خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پھلوں کے پک جانے سے قبل خریدوفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • کرکٹ میچ یا دیگر کھیلوں کے ٹکٹ بلیک میں بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • دوکاندار کا تول میں زیادہ کر کے بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • سونے کو نقد رقم کے عوض ادھار پر زیادہ قیمت میں دینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 2
  • نفع کی غرض سے سونا لے کر رکھنا اور سونے کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی یعنی پراپرٹی کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • پارسل ڈیلیور نہ ہونے کی وجہ سے اپنا اماؤنٹ واپس لینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • غیر مسلم کو ٹی وی بیچنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ٹی وی خریدنا ، بیچنا اور دیکھنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قسطوں پر کار لیکر نقد پر فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • گابھن جانور کے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • قادیانی کمپنی کی مصنوعات کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عورتوں کے لباس کی خریدو فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عاریت کی زمین کو فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ایک چیز کی دو قیمت بتانے سے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • دکان فروخت کرنے کے بعد قیمت کی وصولی سے قبل خریدار سے کرایہ لینا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
Related Topics متعلقه موضوعات