خرید و فروخت

کیمیکل ولواں کا طے شدہ معیار کے مطابق ٹیسٹ کے لئے دیے گئے کیمیکل کا حکم

فتوی نمبر :
81191
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / خرید و فروخت

کیمیکل ولواں کا طے شدہ معیار کے مطابق ٹیسٹ کے لئے دیے گئے کیمیکل کا حکم

کیا فرماتے ہیں مفتیان ِکرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک کیمیکل بنانے والی فیکٹری میں کیمیکل فروخت کرنے کا طریقہ کار یہ ہے کہ خریدار کو کیمیکل فروخت کرنے سے پہلے ٹیسٹ کرنے کیلئے دی جاتی ہے، جس میں لیبارٹری ٹیسٹ کے لئے مطلوبہ مقدار تو مفت دی جاتی ہے ،اور اگر خریدار 5 سے 10 کلو بھی ٹیسٹ کے لئے مانگتا ہے ،تو بغیر پیسوں کے دے دی جاتی ہے، لیکن اگر خریدار کہتا ہے کہ مجھے کیمیکل کی زیادہ مقدار ٹیسٹ کرنے کے لئے چاہئیے، تو ان کو 120 کلو کا ڈرم اس معاہدے پر دیا جاتا ہے کہ اگر کیمیکل ٹیسٹ کرنے کے بعد نتیجہ آپ کے معیار کے مطابق نہ ہوا تو آپ سے کسی رقم کا مطالبہ نہیں کیا جائے گا، یہاں تک کہ مکمل مقدار ہی استعمال کیوں نہ ہو جائے، تاہم کیمیکل کی بقیہ مقدار واپس لوٹانا ضروری ہوگا،اور اگر کیمیکل آپ کے معیار کے مطابق ہوا تو دیے گئے 120 کلو کے پیسے اگلے آرڈر میں وصول کیے جائینگے۔
وضاحت : دیے گئے، 120 کلو کی قیمت طے نہیں ہوتی بلکہ معیار پر پورا اترنے کے بعد آئندہ کی جو بھی قیمت طے ہو جاتی ہے ،اسی کو بنیاد بناتے ہوئے 120 کلو کی قیمت لگائی جاتی ہے۔ سوال 1 : دیے گئے 120 کلو کے ڈرم کی اگر قیمت مقرر کرلی جائے، پہلے سے ہی ،تو کیا مذکورہ طریقہ درست ہوگا؟
سوال 2: فروخت کرنے والے اس بات پر راضی ہوں کہ اگر کیمیکل آپ کے معیار کے مطابق نہ ہوا تو ہم پیسے نہیں لینگے، کیا پہلے سے ایسا معاہدہ کرنا درست ہوگا؟
سوال 3 : اگر ایسا طریقہ اختیار کرنا درست نہیں تو متبادل حل تجویز فرمادیں۔
نوٹ: ہم 120 کلوکیمیکل شروع سے ہی ہدیہ دے دیں ایسا بھی نہیں چاہتے۔ جزاک اللہ!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ عرف کے مطابق جتنی مقدار کیمیکل کی ٹیسٹ میں صرف ہوتی ہو ،اس کو منہا کرنے کے بعد بقیہ مقدار فروخت کرنے یا واپس لینے کا اختیار مالکان کو شرعاًحاصل ہے، اس لئے اگر کیمیکل گاہک کے معیار کے مطابق ہو تو پہلے سے طے شدہ قیمت یا بعد کی طے کردہ قیمت پر فروخت کرنا بھی درست ہے۔ تاہم اگر کیمیکل معیار کے مطابق نہ ہو تو بقیہ مقدار واپس کر نا بھی گاہک پر لازم ہو گی۔

مأخَذُ الفَتوی

ففى حاشية ابن عابدين: (قوله: ثلاثة أيام) لكن إن اشترى شيئا مما يتسارع إليه الفساد، ففي القياس لا يجبر المشتري على شيء، (إلی قوله) اعلم أن الخيار في العقود كلها لا يجوز أكثر من ثلاثة أيام إلا في الكفالة في قول الإمام. (4/ 568)
وفي الدر المختار: (وتتم) الهبة (بالقبض) الكامل اھ (5/ 690)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
قاسم على رفيع عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 81191کی تصدیق کریں
0     621
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 5
  • اسمگل شدہ چیزوں کی خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں ڈے ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • پھل تیارہونے سے پہلے باغ کی خریدوفروخت کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پولیس کے پکڑے ہوئے مال کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • قادیانی سے خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پھلوں کے پک جانے سے قبل خریدوفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • کرکٹ میچ یا دیگر کھیلوں کے ٹکٹ بلیک میں بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • دوکاندار کا تول میں زیادہ کر کے بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • سونے کو نقد رقم کے عوض ادھار پر زیادہ قیمت میں دینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 2
  • نفع کی غرض سے سونا لے کر رکھنا اور سونے کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی یعنی پراپرٹی کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • پارسل ڈیلیور نہ ہونے کی وجہ سے اپنا اماؤنٹ واپس لینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • غیر مسلم کو ٹی وی بیچنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ٹی وی خریدنا ، بیچنا اور دیکھنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قسطوں پر کار لیکر نقد پر فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • گابھن جانور کے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • قادیانی کمپنی کی مصنوعات کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عورتوں کے لباس کی خریدو فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عاریت کی زمین کو فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ایک چیز کی دو قیمت بتانے سے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • دکان فروخت کرنے کے بعد قیمت کی وصولی سے قبل خریدار سے کرایہ لینا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
Related Topics متعلقه موضوعات