(+92) 0317 1118263

خرید و فروخت

کریڈیٹ کارڈ کا حکم

فتوی نمبر :
81534
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / خرید و فروخت

کریڈیٹ کارڈ کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ الله و برکاتہ! جناب مفتی صاحب!
میں اسلامی کریڈیٹ کارڈ کے متعلق جاننا چاہتا ہوں کہ آیا یہ جائز ہے یا نہیں ؟ یہاں یو اے ای میں دبئی اسلامک بینک شرعی قوانین کے تحت اسلامی کریڈیٹ کارڈ دیتا ہے، دبئی اسلامک بینک صرف ان لوگوں کو یہ سہولت دیتا ہے جن کی تنخواہ براہِ راست ان کی کمپنیوں سے دبئی اسلامک بینک میں منتقل ہوتی ہے اور اس کا وہ لوگ ۷۵ درهم ماہانہ چارجز ادا کرتے ہیں، چاہے وہ کارڈ استعمال کیا ہو یا نہیں ۔ وہ اس کارڈ کے ذریعہ اے ٹی ایم مشین سے پیسے نکالنے کی سہولت بھی دیتا ہے، لیکن اس کی وہ لوگ فیس لیتے ہیں (ماہانہ فیس کے علاوہ) ۔ وہ ایک ٹرانزیکشن (استعمال) کے لئے ۶۵ درهم فیس لیتے ہیں ۔براہِ کرم مجھے بتائیں کہ کیا میں اسلامک کریڈٹ کارڈ رکھ سکتا ہوں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

کسی بھی مالیاتی ادارے کی طرف سے جاری کیے جانے والے کریڈٹ کارڈ کی مالیت اگر بر وقت ادا کر دی جائے، تاکہ سودی معاملہ نہ ہونے پائے تو یہ جائز ہے اور پھر اس کارڈ کے ذریعہ اشیاء واموال کی خریداری میں ایک یا کم و بیش فیصد کی کٹوتی جو ہوتی ہےوہ متعلقہ ادارے کی خدمات کا محنتانہ اور عوض ہے، جس کی شرعاً بھی اجازت ہے ۔ البتہ مشین کے ذریعہ نقد رقوم نکلوانے کی صورت میں سروس چار جز کے نام سے کٹوتی شبہ ربوا کے درجہ میں ہے ، اس لئے اس سے احتراز چاہیئے، اسی طرح کارڈ سے متعلق ادائیگی بروقت کی جائے تاکہ اس پر سود لاگو نہ ہو سکے، تو ایسا کارڈ لینے میں بھی حرج نہ ہوگا۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 81534کی تصدیق کریں
0     357
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 2
  • فصل کے تیار ہونے سےقبل کسی سے وعدہ بیع کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • اسمگل شدہ چیزوں کی خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں ڈے ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • پھل تیارہونے سے پہلے باغ کی خریدوفروخت کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پھلوں کے پک جانے سے قبل خریدوفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پولیس کے پکڑے ہوئے مال کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • قادیانی سے خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • کرکٹ میچ یا دیگر کھیلوں کے ٹکٹ بلیک میں بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • سونے کو نقد رقم کے عوض ادھار پر زیادہ قیمت میں دینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • دوکاندار کا تول میں زیادہ کر کے بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • نفع کی غرض سے سونا لے کر رکھنا اور سونے کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • بیعانہ (ایڈوانس رقم) ضبط کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی یعنی پراپرٹی کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • غیر مسلم کو ٹی وی بیچنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا/ پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • ٹی وی خریدنا ، بیچنا اور دیکھنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • دکان فروخت کرنے کے بعد قیمت کی وصولی سے قبل خریدار سے کرایہ لینا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عاریت کی زمین کو فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • گابھن جانور کے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ڈراپ شپنگ کے معاملات کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 2
  • عورتوں کے لباس کی خریدو فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • چھالیہ کی خرید و فروخت حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
...
Related Topics متعلقه موضوعات