خرید و فروخت

میزان بینک کے ذریعہ گاڑی لیزنگ کرانے کا حکم

فتوی نمبر :
81902
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / خرید و فروخت

میزان بینک کے ذریعہ گاڑی لیزنگ کرانے کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماءِ دین مسئلۂ ذیل کے بارے میں کہ میں گاڑیوں کا کاروبار کرتا ہوں، شو روم میں ہمارے پاس بہت سے لوگ لیزنگ پر گاڑیاں خریدنے کے لئے آتے ہیں۔ لیکن سود کی وجہ سے اس کام سے اپنے کو بچانے کی کوشش کرتے ہیں ۔ لیکن اب میزان بینک کا سلسلہ چل رہا ہے۔ اور اس بارے میں سننے میں آ رہا ہے کہ غیر سودی ہے، لیکن بظاہر صورت وہ ہی نظر آئی جو دوسری لیزنگ کمپنیاں کرتی ہیں۔ مثلاً انشورنس, قسطوں کے لیٹ ہونے پر جرمانہ اور بظاہر یہ ہی وہ قباحتیں ہیں جن کی شریعت اجازت نہیں دیتی ۔ یا سود کے حکم میں آتی ہیں۔لیکن شریعہ بورڈ کی منظوری کی وجہ سے جب اس کے لئے کام کرنے کا ارادہ کرتے ہیں تو بعض شرکاء یہ کہتے ہیں کہ اس میں اور دوسری لیزنگ کمپنیوں میں کیا فرق ہے۔ اور شکوک شبہات پیدا ہوتے ہیں۔ برائے مہربانی تسلی بخش اور شافی جواب چاہیئے۔بالخصوصں مندرجہ ذیل چیزوں میں: ۱۔ انشورنس، ۲۔ جرمانہ، چاہے رفاہی کاموں میں استعمال ہو، لیکن ہے تو جرمانہ ہی جو سود کی شکل ہے۔ ۳۔ دوسری لیزنگ کمپنیوں میں اور اس میں کیا فرق ہے؟ ۴۔ ہمارے لئے میزان بینک سے کام کرنا جائز ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

محترم ا’’لمیزان بینک‘‘ کے ذریعہ لیزنگ کرانے اور کسی دوسری کمپنی کے ذریعہ لیزنگ کرانے میں بنیادی فرق یہ ہے کہ "المیزان" کی انتظامیہ اپنے کاروباری معاملات کو شریعہ بورڈ اور محقق علماء کرام سے پوچھ کر اور پھر اسے شریعت کے موافق کرنے کی پوری کوشش کرتے ہیں۔ جبکہ دوسرے ادارے ایسا نہیں کرتے ہیں۔پھر المیزان بینک بنیادی طور پر لیزنگ یعنی کرایہ پر گاڑی مہیا کرتا ہے اور اس کے لئے جو طریقہ کار ہے وہ بلاشبہ جائز اور درست ہے. اس میں شرعاً کوئی قباحت نہیں، البتہ بلاوجہ قسطوں کی ممکنہ تاخیر کے تدارک کی غرض سے مستاجر کے ذمہ دین کا ایک مخصوص حصہ بطورِ صدقہ یا چندہ رفاہی فنڈ میں جمع کرانے کو لازم کیا جاتا ہے جو شرعاً جرمانہ نہیں، اور بوقتِ مجبوری اسے اختیار کیا گیا ہے اورامام مالک ۔رحمہ اللہ۔کے ہاں اس گنجا ئش کی تصریح بھی ہے۔ گاڑی کی انشورنس اگرچہ جائز نہیں مگر یہ بینک کا ذاتی معاملہ ہے۔ اس معاملہ میں لیزنگ لینے والے کی کوئی مداخلت نہیں ہوتی۔ اس لئے بینک کے معاملہ کی وجہ سے یہ گناہ بھی نہیں ہوگا۔ لہذا " المیزان" سے لیزنگ کا معاملہ کرنے میں شرعاً قباحت نہیں بلا شبہ کر سکتے ہیں۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 81902کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 5
  • اسمگل شدہ چیزوں کی خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں ڈے ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • پھل تیارہونے سے پہلے باغ کی خریدوفروخت کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پولیس کے پکڑے ہوئے مال کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • قادیانی سے خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پھلوں کے پک جانے سے قبل خریدوفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • کرکٹ میچ یا دیگر کھیلوں کے ٹکٹ بلیک میں بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • دوکاندار کا تول میں زیادہ کر کے بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • سونے کو نقد رقم کے عوض ادھار پر زیادہ قیمت میں دینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 2
  • نفع کی غرض سے سونا لے کر رکھنا اور سونے کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • اسٹیٹ ایجنسی یعنی پراپرٹی کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی کے کاروبار کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • پارسل ڈیلیور نہ ہونے کی وجہ سے اپنا اماؤنٹ واپس لینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • غیر مسلم کو ٹی وی بیچنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • انعام میں نکلا ہوا پرائز بانڈ ٹیکس کٹوانے کیلئے خریدنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • کسی نے کوئی چیز خرید کر لانے کے لئے کہا تو اس میں اپنا منافع رکھنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ٹی وی خریدنا ، بیچنا اور دیکھنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قسطوں پر کار لیکر نقد پر فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • گابھن جانور کے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • قادیانی کمپنی کی مصنوعات کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عورتوں کے لباس کی خریدو فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
Related Topics متعلقه موضوعات