خرید و فروخت

قرض کے عوض مشترک زمین میں سے اپنا حصہ فروخت کرنا

فتوی نمبر :
81904
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / خرید و فروخت

قرض کے عوض مشترک زمین میں سے اپنا حصہ فروخت کرنا

السلام علیکم و رحمۃ الله و بركاتہ!
کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام مندرجہ ذیل مسئلے کے بارے میں کہ نور الدین و برادران کی عبد المالک اور عبد المجید کے ساتھ زمینوں میں شراکت تھی ۔ نور الدین کی کچھ رقم عبد المجید کے ذمہ تھی، عبد المجید کا انتقال ہو چکا ہے ۔عبد المجید عبد المالک کے ساتھ ایک زمین میں شریک تھے، اس زمین کی نوعیت یہ ہے کہ عبد المالک اور عبد المجید سوا تین آنے کی شریک ہیں پونے تیرا آنے کے غیر لوگ شریک ہیں اور یہ زمین مختلف سروے نمبروں میں ہے اور درمیان میں گورنمنٹ کی زمین ہے۔ عبد المجید نے نور الدین کو اپنے قرضے کے بدلے میں زمین دے دی تھی، لیکن نہ ہی لکھ پڑھ ہوا اور نہ ہی قبضہ دیا۔ اور نہ ہی قبضہ دیا جا سکتا تھا اور نہ ہی کاغذ دیا کوئی۔
سوال یہ ہے کہ یہ زمین کی کس کی ہوگی نور الدین کی یا عبد المجید کی ؟جبکہ زمین کو رقم کے عوض دیدینے پر گواہ بھی موجود ہیں ۔ فقط

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

قرض کے عوض گواہوں کی موجودگی میں مشترک زمین میں سے اپنا حصہ دینا اور پھر قرض خواہ کا اسے قبول کرنا بلاشبہ جائز ہے اور اس سے عقدِ بیع بھی منقعد ہو گیاہے جس کے نتیجے میں نور الدین اس کے حصے کا مالک شمار ہوگا ۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الشامیۃ: اذا باع احد الشریکین فی البناء والغراس فی الارض المحتکرۃ حصتہ من اجنبی ھل یجوز بیع ام لا ؟ اجاب ! نعم یجوز وکذا الشریک اھ(4/301)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 81904کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 5
  • اسمگل شدہ چیزوں کی خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں ڈے ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • پھل تیارہونے سے پہلے باغ کی خریدوفروخت کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پولیس کے پکڑے ہوئے مال کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • قادیانی سے خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پھلوں کے پک جانے سے قبل خریدوفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • کرکٹ میچ یا دیگر کھیلوں کے ٹکٹ بلیک میں بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • دوکاندار کا تول میں زیادہ کر کے بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • سونے کو نقد رقم کے عوض ادھار پر زیادہ قیمت میں دینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 2
  • نفع کی غرض سے سونا لے کر رکھنا اور سونے کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی یعنی پراپرٹی کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • پارسل ڈیلیور نہ ہونے کی وجہ سے اپنا اماؤنٹ واپس لینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • غیر مسلم کو ٹی وی بیچنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ٹی وی خریدنا ، بیچنا اور دیکھنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قسطوں پر کار لیکر نقد پر فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • گابھن جانور کے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • قادیانی کمپنی کی مصنوعات کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عورتوں کے لباس کی خریدو فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عاریت کی زمین کو فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ایک چیز کی دو قیمت بتانے سے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • دکان فروخت کرنے کے بعد قیمت کی وصولی سے قبل خریدار سے کرایہ لینا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
Related Topics متعلقه موضوعات