ہدیہ

زندگی میں تقسیم جائیداد کا طریقہ

فتوی نمبر :
82064
| تاریخ :
2025-04-17
معاملات / مالی معاوضات / ہدیہ

زندگی میں تقسیم جائیداد کا طریقہ

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرے والد صاحب حیات ہیں اور والدہ کا انتقال ہوا ہے ،میرے والد صاحب کی ملکیت میں ایک گھر ہے جسے وہ فروخت کرکے اپنی اولاد میں تقسیم کرنا چاہتے ہیں ۔ لہذا زندگی میں تقسیم کرنے کی صورت میں ہر بیٹے اور بیٹی کو کتنا حصہ دیا جائے ؟ رہنمائی فرمائیں اولاد میں دو بیٹے اور چاربیٹیاں موجود ہیں ، مکان کی قیمت ایک کروڑ نوے لاکھ لگی ہے ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ ہر شخص اپنی صحت والی زندگی میں مرض الوفات میں مبتلیٰ ہونے سے قبل اپنے ذاتی تمام مال وجائیداد کا تنہا مالک ہوتا ہے، وہ جس طرح چاہے اس میں جائز تصرف کرسکتا ہے ،اس پر اس کی تقسیم لازم اور ضروری نہیں اور نہ ہی اولاد میں سے کسی کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اس کو تقسیم پر مجبور کرے، البتہ اگر کوئی شخص اپنی صحت والی زندگی میں بلا جبر و اکراہ ،محض اپنی مرضی و خوشی سے اپنا مال و جائیداد اپنی اولاد میں تقسیم کرنا چاہے تو اس کا انہیں اختیار ہے اور یہ شرعاً تقسیم ِ ترکہ نہیں بلکہ ہبہ ( گفٹ ) کہلائے گا ۔ جس کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ وہ اپنی بقیہ زندگی کیلئے جو کچھ رکھنا چاہے وہ رکھ کر بقیہ مال و جائیداد تمام اولاد ( بیٹوں و بیٹیوں ) کے درمیان برابر تقسیم کرکے ہر ایک کو اس کے حصے پر باقاعدہ مالک و قابض بنادے تاکہ یہ ہبہ اور گفت شرعاً بھی درست اور تام ہوسکے، محض کاغذوں میں نام کردینا کافی نہیں ۔تاہم اگر وہ اپنی اولاد میں سے کسی کو اس کی خدمت گذاری ، محتاجگی ،یا دینداری وغیرہ کی وجہ سے دوسروں کے مقابلے میں کچھ زیادہ دینا چاہے تو اس کا اسےاختیار ہے ، مگر بلا وجہ اپنی اولاد کو اپنی جائیداد سے محروم نہ کرے کہیہ گناہ کی با ت ہے ۔لہذا صورت مسئولہ میں سائل کے والد اگر اپنا پلاٹ بیچ کر یہ رقم اپنی اولاد کے درمیان تقسیم کرنا چاہے تو بلا شبہ اسے اختیار ہے ، اسے چاہیئے کہ اپنی بقیہ زندگی کے لئے جو کچھ رکھنا چاہے وہ رکھ لے ، بقیہ مال مذکورہ بالاتفصیل کے مطابق اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کے درمیان برابر تقسیم کردے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی إعلاء السنن: عن عامر قال: سمعت النعمان بن بشیر و ھو علی المنبر یقول: (( أعطانی أبی عطیۃ فقالت عمرۃ بنت رواحۃ: لا أرضی حتی تشھد رسول اللہ، ﷺ، فأتی رسول اللہ، ﷺ، فقال: إنی أعطیت إبنی بن عمرۃ بنت رواحۃ عطیۃ، فأمرتنی أن أشھدک یا رسول اللہ ! قال: (( أعطیت سائر ولدک مثل ھذا )) ؟ قال: لا قال: (( فاتقوا اللہ و اعدلوا بین أولادکم )) قال: فرجع، فرد عطیۃ ( بخاری ) ( باب استحباب التسویۃ بین الأولاد فی العطاء، ج 16، ص 94، ط إدارۃ القرآن و العلوم الإسلامیۃ )-
و فی الدر المختار: یسوی بینھم یعطی البنت کالإبن عند الثانی و علیہ الفتوی إلخ
و فی الشامیہ تحت ( قولہ و علیہ الفتوی ) أی علی قول أبی یوسف: من أن التنصیف بین الذکر و الأنثی أفضل من التثلیث الذی ھو قول محمد رملی إلخ ( کتاب الھبۃ، ج 5، ص 696، ط سعید )-
و فی البحر: یکرہ تفضیل بعض الأولاد علی البعض فی الھبۃ حالۃ الصحۃ إلا لزیادۃ فضل لہ فی الدین و إن وھب مالہ کلہ لواحد جاز قضاءً و ھو آثم کذا فی المحیط إلخ ( کتاب الھبۃ، ج 7 ، ص 288، ط مکتبۃ الماجدیۃ )-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
بشیر احمد جمعہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 82064کی تصدیق کریں
0     22
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کسی کو ہدیہ یا گفٹ کرنے کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ہدیہ 1
  • کیا کسی ہندو کا تحفہ قبول کیا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ہدیہ 0
  • کوئی چیز ہبہ کر کے واپس لینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • طلاق کے بعد شوہر کونسے گفٹ واپس لے سکتاہے؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا کسی ایک بیٹے کو ہدیہ دینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 3
  • قبضہ دیے بغیر , فقط کاغذات میں مکان نام کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • ماں کے لئے اپنی اولاد میں سے کسی ایک بیٹے کو گھر ہدیہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • انٹرسٹ فری پراویڈنٹ فنڈ میں ملنےوالی اضافی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اپنی اولاد کے درمیان زندگی میں تقسیمِ جائیداد کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بیٹے کو ہبہ کردہ مکان میں بیٹیوں کے حصہ کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا بیٹوں کو گھر ہدیہ کرنے کے بعد بیٹیوں کا اس میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • باپ کے لئے تمام اولاد کے ساتھ برابری کا معاملہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم اور طریقۂ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • کیا زندگی میں اپنے بہن بھائیوں اور ان کی اولاد میں جائیداد تقسیم کی جا سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • بیوی کے لیے شوہر کو ہدیہ کئے ہوئے سونے کا استعمال جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد مرحوم کی جانب سے زندگی میں دی جانے والی چیز میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بڑے بیٹے نے ماں کے ساتھ رہتے ہوئے, ماں کے پلاٹ پر گھر تعمیر کیا

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • نکاح میں بیوی کو شوہر کی جانب سے دیے گئے تحفوں کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • قادیانی کمپنی کی تشہیری مہم میں شریک ہو کر گرانٹ وصول کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اولاد کے درمیان اپنی زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بہن کے لئے بھائی سے والد کی طرف سے دی گئی جائیداد میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • مکان کی رقم اولاد کے درمیان کیسے تقسیم ہوگی؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں اولاد کے درمیان تقسیمِ جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات