خرید و فروخت

چوری کا مال بطورِ توکیل خریدنے کا حکم

فتوی نمبر :
82236
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / خرید و فروخت

چوری کا مال بطورِ توکیل خریدنے کا حکم

(۱) کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کراچی کے اندر ایک دوکان ایسی ہے جہاں پر چوری کا مال سستے داموں بکتا ہے۔ یہ بات جس وقت بندہ کے رشتہ داروں کو معلوم ہوئی تو انہوں نے بندہ سے کہا کہ وہاں اس دوکان سے اشیاء خرید لو ۔
سوال یہ ہے کہ بندے کا اپنے رشتہ داروں کے لئے مذکور اشیاء کا خرید نا جائز ہے یا نہیں ہے ؟
(۲) اگر خرید نے والوں کو یہ بات معلوم نہ ہو تو آیا اس کے لئے مذکور مال کو خریدنا اور اس کے بعد فروخت کرنا اور اپنے لئے استعمال کرنا جائز ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

چوری کا مال جیسے اپنی ذات کے لئے خریدنا جائز نہیں اسی طرح بطورِ توکیل دوسرے کے لئے بھی خرید نا حرام ہے۔ ہاں اگر اصل خریدار یا اس کے وکیل کو اس مال سے متعلق چوری کا مال ہونے کا علم نہ ہو تو وہ اگر چہ گناہ گار نہیں ہوگا مگر مؤکل جسے معلوم ہے اس کے لئے ا س صورت میں بھی جائز نہیں ۔ لہٰذا اس قسم کا مال خود خرید نے یا کسی وکیل کے ذریعے خرید نے سے احتراز واجب ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الدرالمختار: وفي الأشباه الحرمة تنتقل مع العلم إلا للوارث إلا إذا علم ربه الخ
(قوله وفي الأشباه إلخ) قال الشيخ عبد الوهاب الشعراني في كتاب المنن: وما نقل عن بعض الحنفية من أن الحرام لا يتعدى إلى ذمتين سألت عنه الشهاب ابن الشلبي فقال: هو محمول على ما إذا لم يعلم بذلك، أما من رأى المكاس يأخذ من أحد شيئا من المكس، ثم يعطيه آخر ثم يأخذه من ذلك الآخر فهو حرام اهـ.(6/385)۔
وفی البحر الرائق: وخرج بقولنا وان یکون ملکا للبائع مالیس للبائع کذلک فلم ینعقد بیع مالیس بمملوک لہ اھ(5/260)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 82236کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 5
  • اسمگل شدہ چیزوں کی خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں ڈے ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • پھل تیارہونے سے پہلے باغ کی خریدوفروخت کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پولیس کے پکڑے ہوئے مال کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • پھلوں کے پک جانے سے قبل خریدوفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • قادیانی سے خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • کرکٹ میچ یا دیگر کھیلوں کے ٹکٹ بلیک میں بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • دوکاندار کا تول میں زیادہ کر کے بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • سونے کو نقد رقم کے عوض ادھار پر زیادہ قیمت میں دینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 2
  • نفع کی غرض سے سونا لے کر رکھنا اور سونے کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی یعنی پراپرٹی کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • پارسل ڈیلیور نہ ہونے کی وجہ سے اپنا اماؤنٹ واپس لینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • غیر مسلم کو ٹی وی بیچنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ٹی وی خریدنا ، بیچنا اور دیکھنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قسطوں پر کار لیکر نقد پر فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • گابھن جانور کے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • قادیانی کمپنی کی مصنوعات کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عورتوں کے لباس کی خریدو فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ایک چیز کی دو قیمت بتانے سے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عاریت کی زمین کو فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • دکان فروخت کرنے کے بعد قیمت کی وصولی سے قبل خریدار سے کرایہ لینا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
Related Topics متعلقه موضوعات