کیا میز ان بینک کی اسلامی بینکنگ جائز ہے، جس میں ہم روپے انویسٹمنٹ کرتے ہیں، اور بینک ہمیں منافع دیتا ہے۔
ہما ری معلومات کے مطابق میزان بینک کے اکثر و بیشتر معاملات مستند مفتیان کرام کے زیر نگرانی شرعی اصولوں کے مطابق انجام پاتے ہیں، لہذا سائل کے لیے میزان بینک میں انویسمنٹ کرکے اس پر منافع وصول کرنے کی گنجائش ہے ، تاہم اگر سائل کو اس سلسلہ میں کوئی اشکال ہوتو اس کی وضاحت کرکے حکم شرعی معلوم کرسکتا ہے۔