ہدیہ

اولاد کو زندگی میں ہدیہ اور گفٹ دینے کا طریقہ

فتوی نمبر :
82254
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / ہدیہ

اولاد کو زندگی میں ہدیہ اور گفٹ دینے کا طریقہ

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته!
میرے سوالات نہایت اہم اور حساس نوعیت کے ہیں، اور ان کا تعلق والدین کی طرف سے اپنی اولاد کو زندگی میں دی جانے والی جائیداد یا تحائف سے ہے۔
سوال نمبر (1):کیا والدین اپنی زندگی میں اپنی اولاد کو اپنی جائیداد بطور تحفہ دے سکتے ہیں؟اگر وہ دینا چاہیں، تو کیا یہ ضروری ہے کہ وہ شرعی وراثت کے اصولوں کے مطابق ہی دیں؟یا وہ اپنی مرضی سے بیٹوں اور بیٹیوں کو برابر بھی دے سکتے ہیں؟
سوال نمبر (2):اگر والدین نے اپنی زندگی میں اپنی جائیداد اپنی اولاد کو بطور تحفہ دے دی ہو، اور سب کو برابر برابر دیا ہو، اور اس پر والدین اور اولاد دونوں کے دستخط موجود ہوں، لیکن یہ عمل صرف کاغذی ہو یعنی قانونی طور پر انتقال نہیں ہوا ہو، اور جائیداد اب بھی والدین کے نام پر ہو،تو کیا والدین کی وفات کے بعد اس تحفے کی حیثیت باقی رہے گی؟یا شرعی طور پر اس جائیداد کو دوبارہ وراثت کے اصولوں کے مطابق تقسیم کرنا لازم ہوگا؟گزارش ہے کہ ان سوالات کے جوابات قران و سنت کی روشنی میں دیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ ہرشخص اپنی صحت والی زندگی میں مرض الوفات میں مبتلاہونے سے قبل اپنی تمام مال و جائیداد کا تنہامالک ہوتاہے، وہ جس طرح چاہے ،اس میں تصرف کرسکتاہے، اس پر اسکی زندگی میں اپنا مال جائیداداپنی اولاد کے درمیان تقسیم کرنا شرعاً لازم اور ضروری نہیں، اور نہ ہی اولاد میں سے کسی کو یہ حق حاصل ہےکہ وہ اس کو اس تقسیم پر مجبورکرے، لہذا سائل کے والد کے ذمہ بھی شرعاً اپنا مال وجائیداد اپنی اولاد کے درمیان تقسیم کرنالازم اور ضروری نہیں ،البتہ اگر سائل کے والداپنی صحت والی زندگی میں بلا کسی جبر واکراہ کے محض اپنی مرضی و خوشی سے اپنا مال وجائیداد وغیرہ اپنی اولاد میں تقسیم کرنا چاہتے ہوں تو شرعاً ایسا کرنا بھی جائز اور درست ہے،مگر یہ تقسیمِ ترکہ نہیں، بلکہ ہبہ اور گفٹ کہلاتا ،جس کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ سائل کےوالد ایک محتاط اندازے کے موافق اپنی بقیہ زندگی کے لئے جو کچھ رکھنا چاہے،وہ رکھ کر بقیہ مال و جائیداد اپنی اولاد (بیٹے،بیٹیوں)کے درمیان برابر حصوں میں تقسیم کرکے ہر فرد کو اس کے حصے پر باضابطہ مالکانہ قبضہ بھی دیدے،تاکہ یہ ہبہ شرعاً بھی تام اور درست ہوسکے،محض کاغذات میں نام کردینا کافی نہیں ہے ،پھر بہتر یہ ہے کہ اس ہبہ اور اعطاءمیں سب کو برابر اور یکساں رکھے کہ سب ہی اس کی اولاد ہے،کسی کو کم کسی کو زیادہ نہ دے،تاہم اگر وہ اولاد میں سے کسی کی خدمت گزاری،محتاجگی یا دینداری وغیرہ کی بنا ء پر اسے دوسرے ورثاء کے مقابلے میں کچھ زیادہ دینا چاہے تو اس کا بھی اسے اختیار ہے مگر بلا وجہِ شرعی کسی وارث کو اپنی جائیداد سے بالکل محروم نہ کرے کیونکہ یہ گناہ کی بات ہے، لہذا سوال میں مذکور والدین نے اپنی صحت والی زندگی میں اپنی جائیداد اپنی اولاد کے درمیان تقسیم کرکے ہر ایک کو اس کا حصہ مالکانہ حقوق کے ساتھ حوالہ کرکے قبضہ بھی دیدیا ہوتوہر ایک اپنے اپنے حصے کا مالک بن چکا ہے،اگرچہ قانونی طور پر یہ جائیداد ان کے نام منتقل نہ ہوئی ہو،تب بھی والدین کے انتقال کے بعد اس میں وراثت کے احکام جاری نہ ہوں گے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی مشکاۃ المصابیح:وعن النعمان بن بشير أن أباه أتى به إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال: إني نحلت ابني هذا غلاماً، فقال: «أكل ولدك نحلت مثله؟» قال: لا قال: «فأرجعه» و في روايةقال:«فاتقوا الله واعدلوا بين أولادكم»اھ (باب العطایا، ط: قدیمی1/261)۔
وفی رد المحتار"أقول: حاصل ما ذكره في الرسالة المذكورة أنه ورد في الحديث أنه صلى الله عليه وسلم قال: «سووا بين أولادكم في العطية ولو كنت مؤثرًا أحدًا لآثرت النساء على الرجال»، رواه سعيد في سننه وفي صحيح مسلم من حديث النعمان بن بشير: «اتقوا الله واعدلوا في أولادكم»، فالعدل من حقوق الأولاد في العطايا والوقف عطية فيسوي بين الذكر والأنثى، لأنهم فسروا العدل في الأولاد بالتسوية في العطايا حال الحياة. وفي الخانية : و لو وهب شيئًا لأولاده في الصحة، وأراد تفضيل البعض على البعض روي عن أبي حنيفة لا بأس به إذا كان التفضيل لزيادة فضل في الدين وإن كانوا سواء يكره، و روى المعلى عن أبي يوسف أنه لا بأس به إذا لم يقصد الإضرار وإلا سوى بينهم، وعليه الفتوى، و قال محمد : ويعطي للذكر ضعف الأنثى، وفي التتارخانية معزيًا إلى تتمة الفتاوى قال: ذكر في الاستحسان في كتاب الوقف :وينبغي للرجل أن يعدل بين أولاده في العطايا والعدل في ذلك التسوية بينهم في قول أبي يوسف وقد أخذ أبو يوسف حكم وجوب التسوية من الحديث، وتبعه أعيان المجتهدين، وأوجبوا التسوية بينهم وقالوا يكون آثما في التخصيص وفي التفضيل".اھ (4/444 الناشر: دار الفكر-بيروت)۔
و فی الھندیہ:واما شرائطھا:منھا ان یکون الموھوب مقبوضاحتی لا یثبت الملک للموھوب لہ قبل القبض،واما حکمھا فثبوت الملک للموھوب لہ اھ(4/347 الناشر: دار الفكر)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حماد منظور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 82254کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کسی کو ہدیہ یا گفٹ کرنے کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ہدیہ 1
  • کیا کسی ہندو کا تحفہ قبول کیا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ہدیہ 0
  • کوئی چیز ہبہ کر کے واپس لینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • طلاق کے بعد شوہر کونسے گفٹ واپس لے سکتاہے؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا کسی ایک بیٹے کو ہدیہ دینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 3
  • قبضہ دیے بغیر , فقط کاغذات میں مکان نام کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • ماں کے لئے اپنی اولاد میں سے کسی ایک بیٹے کو گھر ہدیہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بیٹے کو ہبہ کردہ مکان میں بیٹیوں کے حصہ کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • انٹرسٹ فری پراویڈنٹ فنڈ میں ملنےوالی اضافی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اپنی اولاد کے درمیان زندگی میں تقسیمِ جائیداد کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا بیٹوں کو گھر ہدیہ کرنے کے بعد بیٹیوں کا اس میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • باپ کے لئے تمام اولاد کے ساتھ برابری کا معاملہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم اور طریقۂ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • کیا زندگی میں اپنے بہن بھائیوں اور ان کی اولاد میں جائیداد تقسیم کی جا سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • بیوی کے لیے شوہر کو ہدیہ کئے ہوئے سونے کا استعمال جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد مرحوم کی جانب سے زندگی میں دی جانے والی چیز میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بڑے بیٹے نے ماں کے ساتھ رہتے ہوئے, ماں کے پلاٹ پر گھر تعمیر کیا

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • قادیانی کمپنی کی تشہیری مہم میں شریک ہو کر گرانٹ وصول کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اولاد کے درمیان اپنی زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بہن کے لئے بھائی سے والد کی طرف سے دی گئی جائیداد میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • نکاح میں بیوی کو شوہر کی جانب سے دیے گئے تحفوں کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • مکان کی رقم اولاد کے درمیان کیسے تقسیم ہوگی؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں اولاد کے درمیان تقسیمِ جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات