قادیانی خاندان والی بہو کا بچوں کو اپنے ساتھ کینیڈا لے جانا

فتوی نمبر :
82370
| تاریخ :
0000-00-00
/ /

قادیانی خاندان والی بہو کا بچوں کو اپنے ساتھ کینیڈا لے جانا

جناب عالی: میں نے اپنے بڑے بیٹے کی شادی آج سے سولہ سال پہلےایک لڑکی سے کروائی تھی، ایک سال کے بعد جب ان کے نانا انتقال کاہوا، تو ان کی تدفین کے وقت ہمیں یہ پتہ چلا کہ یہ قادیانی ہے ، پھر جب ہم نے لڑکی کے والداور ان کی والدہ سے بات کی ،تو ان کے والد صاحب نے بتایا کہ میں قسم کھا کے کہتا ہوں کہ میں مسلمان ہوں، میری بیوی قادیانی تھی، لیکن شادی کے بعد مسلمان ہو گئی، لیکن اس وقت میری بہوا حاملہ تھی، میرے خاندان والوں نے لڑکی کو طلاق کے لئے کہا تھا، لیکن ہم نے اس کے والدین اور خود بہو کے قسم کھانے پے طلاق نہیں دی، جبکہ بیٹے کے سسر کی میری بہوکے علاوہ ایک بیٹی اور تین بیٹے اور ہیں ، اس معاملے کے چھ سال بعد اس نے اپنی بڑی بیٹی یعنی بہو کی بہن کی شادی قادیانی خاندان میں کروائی، یہی نہیں اس کے علاوہ چند سالوں بعد انہوں نے اپنے بڑے بیٹے کی شادی بھی قادیانی خاندان سے کروائی، اس کے بعد آٹھ سال پہلے 2013 کے اکتوبر میں اپنا گھر بار بیچ کے قادیانی کے ذریعے کینیڈا شفٹ ہو گئے ، اب میری بہومحمد فہیم الدین کی زوجہ کا تعلق اپنے پورے ننھیال سے ہے، جو کہ پورا قادیانی ہے ، اور اپنی بہن جو کہ ایک قادیانی کی بیوی ہے، تو ایسے میں مجھے اپنی بہو کی میل جول جو کہ اپنی بہن اور اس کے ننھیال سے ہے ، جائز ہے کہ نہیں ؟ اور دوسری طرف میری بہو یہ بھی کہتی ہے کہ وہ میرے بیٹے اور پوتوں کو لے کر کینیڈا شفٹ ہو جائیگی، حالانکہ اس نے قسم کھائی تھی ،اور یہ قسم اس کی ماں نے بھی کھائی تھی ،تو اس حساب سے میری بہو مسلمان ہے یا نہیں؟ مجھے اس کا حل بتائیں آپ مجھے کچھ ایسا تحریری فتوی دے دیں کہ یہمیرے مسلمان بچوں کو لے کر میرے ملک سے فرار نہ ہو پائے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں ذکر کردہ بیان اگر واقعۃً درست اور مبنی بر حقیقت ہو، اس میں کسی قسم کی غلط بیان سے کام نہ لیا گیا ہو ،اس طور پر کہ سائل کی بہو کا پورا کا پورا ننھیال یا ان میں کچھ افراد قادیانی عقائد و نظریات کے حامل ہوں ،تو سائل کی بہو کے لئے اپنے بچوں سمیت ان قادیانی لوگوں کے غمی خوشی میں شرکت کرنا یا مسلمان رشتہ داروں کی طرح ان کے ساتھ میل جول رکھنا یا اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ اپنے خیال کے ہمراہ رہنے کے لئے کینیڈا منتقل ہو نا درست نہیں، جس سے ان کو اجتناب لازم ہے، جبکہ سائل نے اپنی بہو کے نظریات اور اعتقادات تحریر نہیں کیے ،تاکہ اس کے مطابق حکمِ شرعی لکھا جاتا، اگرچہ بہو کے خاندان کے کچھ لوگ قادیانی مذہب سے تعلق رکھتے ہونگے ، لہذا سائل کو چاہئیے کہ بہو کے نظریات لکھ کر سوال دوبارہ بھیج دے، تو اس پر غور و فکر کے بعد ان شاء اللہ حکمِ شرعی سے آگاہ کیا جائے گا، مگر اس سلسلہ میں تسلی اور اطمینان سے پہلے بہو کے ایمان اور اسلام پر شبہ کرنا یا اس کے خلاف کوئی قدم اٹھانا درست نہیں، جس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی حاشية ابن عابدين: (قوله ما يعتمد الملة) أي ما يكون الاعتماد في صحته على كون فاعله معتقدا ملة من الملل ط أي والمرتد لا ملة له أصلا لأنه لا يقر على ما انتقل إليه، وليس المراد ملة سماوية لئلا يرد النكاح فإن نكاح المجوسي والوثني صحيح ولا ملة لهما سماوية بل المراد الأعم اھ (4/ 249)۔
و في مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح: قال: وأجمع العلماء على أن من خاف من مكالمة أحد وصلته ما يفسد عليه دينه أو يدخل مضرة في دنياه يجوز له مجانبته وبعده، ورب صرم جميل خير من مخالطة تؤذيه. (إلی قوله) فإن هجرة أهل الأهواء والبدع واجبة على مر الأوقات ما لم يظهر منه التوبة والرجوع إلى الحق اھ (8/ 3147)۔
و في الهداية شرح البداية: اعلم أن تصرفات المرتد على أقسام نافذ بالاتفاق كالاستيلاد والطلاق لأنه لا يفتقر إلى حقيقة الملك وتمام الولاية وباطل بالاتفاق كالنكاح والذبيحة لأنه يعتمد الملة ولا ملة له اھ (2/ 167)۔
و في الدر المختار: (ولا) يصلح (أن ينكح مرتد أو مرتدة أحدا) من الناس مطلقا. (3/ 200)۔
و في حاشية ابن عابدين: (قوله مطلقا) أي مسلما أو كافرا أو مرتدا وهو تأكيد لما فهم من النكرة في النفي اھ (3/ 200) ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
غلام مصطفی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 82370کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بابر چوہدری کے بارے میں فتوی

    یونیکوڈ   0
  • ڈالر ایڈوانس میں فروخت کرنے اور فارورڈ بکنگ کا حکم

    یونیکوڈ   1
  • والد کی دکان میں کام کرنے والے بیٹا کا حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   0
  • ’این ،جی، اوز کاغریب و نادار لوگوں یا کسی مصیبت زده و پسماندہ علاقہ کے باشندوں کی مدد کرنا،اور ان کے ساتھ معاونت کرنا

    یونیکوڈ   0
  • قادیانی خاندان والی بہو کا بچوں کو اپنے ساتھ کینیڈا لے جانا

    یونیکوڈ   انگلش   0
  • زندگی میں تقسیمِ جائیداد کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   انگلش   0
  • چاول کی ذخیرہ اندوزی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   0
  • زندگی میں اپنے مال وجائیداد تقسیم کرنے کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   انگلش   0
Related Topics متعلقه موضوعات