طلاق

طلاق سے قبل طویل مدت کی لاتعلقی اور دوری کی صورت میں عدت کا حکم

فتوی نمبر :
82442
| تاریخ :
2025-05-01
معاملات / احکام طلاق / طلاق

طلاق سے قبل طویل مدت کی لاتعلقی اور دوری کی صورت میں عدت کا حکم

السلام علیکم ! گزارش عرض ہے کہ مجھے آپ سے یہ پوچھنا ہے کہ میرے شوہر نے مجھے ڈیڑھ سال پہلے میرے والدین کے گھر ناراضگی کی وجہ سے چھوڑدیا تھا اور میں ڈیڑھ سال سے اپنے والدین کے گھر ہی رہ رہی ہوں اور اس ڈیڑھ سال میں میرے اور میرے شوہر کے درمیان کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں رہا اور پھر اب ڈیڑھ سال بعد اس نے مجھے طلاق دے دی، تو کیا مجھ پر عدّت کرنا جائز ہے ؟ اور یہ کہ طلاق شدہ عورت کو عدت کس لیے کرنی ہے ؟ اس کا طریقِ کار بھی بتا دیں، آپ سے گزارش ہے کہ میرے اس مسئلے کا جواب تحریری طور پر مجھے دے دیں، تاکہ میرے لئے آسانی ہو اور میں کسی بھی قسم کے گناہ سے بچ جاؤں۔
نوٹ: شوہر نے تین طلاق پر مشتمل طلاق نامہ بنواکر اس پر دستخط کیے ہیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ کے شوہر نے اگر تین طلاقوں پر مشتمل طلاق نامہ بنواکر اس پر بلا کسی جبر کے دستخط کر دیئے ہوں تو اس سے سائلہ پر تینوں طلاقیں واقع ہو کر حرمتِ مغلظہ ثابت ہو چکی ہے، اگر چہ سائلہ اپنے شوہر سے ڈیڑھ سال لا تعلق ر ہی ہو، اب رجوع نہیں ہو سکتا اور حلالۂ شرعیہ کے بغیر باہم عقدِ نکاح بھی نہیں ہو سکتا، لہذا دونوں پر لازم ہے کہ ایک دوسرے سے علیحدہ رہیں اور میاں بیوی والے تعلقات ہر گز قائم نہ کریں، ورنہ دونوں سخت گناہ گار ہوں گے، جبکہ عورت ایّامِ عدت کے بعد دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہوگی۔
جہاں تک عدت گزارنے کا تعلق ہے تو چونکہ عدت کا حکم شریعت کی طرف سے طلاق کے بعد شروع ہوتا ہے، لہذا سائلہ کو چاہیئے کہ شوہر کے گھر منتقل ہوکر وہیں عدت پوری کرے اور بلا ضرورت بناؤ سنگھار اور گھر سے باہر نکلنے سے اجتناب کرے، تاہم اگر سائلہ کیلئے شوہر کے گھر عدت گزارنے میں گناہ میں مبتلا ہونے کا خطرہ ہو یا شوہر اپنے گھر میں عدت گزار نے سے منع کردے تو ایسی صورت میں سائلہ کو چاہیئے کہ والدین کے گھر ہی عدت پوری کرے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھندیۃ: و إن كان الطلاق ثلاثا فی الحرة و ثنتين فی الأمة لم تحل له حتى تنكح زوجا غيره نكاحا صحيحا و يدخل بها ثم يطلقها أو يموت عنها كذا فی الهداية، الخ ( كتاب الطلاق، الباب السادس: فی الرجعة و فيما تحل به المطلقة و ما يتصل به، فصل فيما تحل به المطلقة و ما يتصل به، ج 1، ص 473، ط: مکتبۃ ماجدیۃ )-
و فیھا ایضاً: ( العدۃ ) هی انتظار مدة معلومة يلزم المرأة بعد زوال النكاح حقيقة أو شبهة المتأكد بالدخول أو الموت كذا فی شرح النقاية للبرجندی، رجل تزوج امرأة نكاحا جائزا فطلقها بعد الدخول أو بعد الخلوة الصحيحة كان عليها العدة كذا فی فتاوى قاضی خان، الخ ( کتاب الطلاق، الباب الثالث عشر فی العدة، ج 1، ص 526، ط: مکتبۃ ماجدیۃ )-
و فی الھندیۃ: ( الحداد ) على المبتوتة و المتوفى عنها زوجها إذا كانت بالغة مسلمة الحداد فی عدتها كذا فی الكافی، و الحداد الاجتناب عن الطيب و الدهن و الكحل و الحناء و الخضاب و لبس المطيب و المعصفر و الثوب الأحمر وما صبغ بزعفران إلا إن كان غسيلا لا ينفض و لبس القصب و الخز و الحرير و لبس الحلی و التزين و الامتشاط كذا فی التتارخانية، الخ ( کتاب الطلاق، الباب الرابع عشر فی الحداد، ج 1، ص 533، ط: مکتبۃ ماجدیۃ )-
وفیھا ایضاً: على المعتدة أن تعتد فی المنزل الذی يضاف إليها بالسكنى حال وقوع الفرقة والموت كذا فی الكافی، لو كانت زائرة أهلها أو كانت فی غير بيتها لأمر حين وقوع الطلاق انتقلت إلى بيت سكناها بلا تأخير وكذا فی عدة الوفاة كذا فی غاية البيان، إن اضطرت إلى الخروج من بيتها بأن خافت سقوط منزلها أو خافت على مالها أو كان المنزل بأجرة ولا تجد ما تؤديه فی أجرته فی عدة الوفاة فلا بأس عند ذلك أن تنتقل، وإن كانت تقدر على الأجرة لا تنتقل، وإن كان المنزل لزوجها وقد مات فلها أن تسكن فی نصيبها إن كان ما يصيبها من ذلك ما يكتفى به فی السكنى وتستتر عن سائر الورثة ممن ليس بمحرم لها كذا فی البدائع، ( إلی قولہ ) إذا طلقها ثلاثا أو واحدة بائنة وليس له إلا بيت واحد فينبغی له أن يجعل بينه وبينها حجابا حتى لا تقع الخلوة بينه وبين الأجنبية، فإن كان فاسقا يخاف عليها منه فإنها تخرج وتسكن منزلا آخر، الخ ( کتاب الطلاق، [الباب الرابع عشر فی الحداد، ج 1، ص 535، ط: مکتبۃ ماجدیۃ )-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبداللہ اسد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 82442کی تصدیق کریں
0     5
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 7
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 4
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات