خرید و فروخت

زیورات کی ادھار خریدوفروخت کا حکم

فتوی نمبر :
82524
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / خرید و فروخت

زیورات کی ادھار خریدوفروخت کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ صراف کے ساتھ زیورات وغیرہ بنوانے کے سلسلہ میں ادھار معاملہ کرنا شرعاً جائز ہے یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

موجوده زمانہ میں ’’ کرنسی نوٹ ‘‘ ثمن ہی ہیں، جن کو ثمنِ عرفی کہتے ہیں، جبکہ زمانہ قدیم میں ان کی حقیقت ثمنِ خلقی کی رسید کی ہوتی تھی، لیکن موجودہ زمانہ میں ان کی ماہیت اور حقیقت تبدیل ہوگئی ہے، اور اب ثمنِ عرفی متصور ہوتے ہیں، لہذا کرنسی نوٹوں کے ذریعہ سونے چاندی کی خرید و فروخت جائز ہےاور اس پر بیعِ صرف کے احکام جاری ہوں گےاور کرنسی نوٹوں کے ذریعہ سونے چاندی کی ادھار خرید و فروخت بھی جائز ہے، بشرطیکہ قیمت کی ادائیگی کی مدت بوقتِ معاملہ متعین طور پر طے کرلی جائے، مثلاً ہفتہ، پندرہ دن یا ایک ماہ وغیرہ کی مدت طے کر لے تو اس طرح ادھار خرید و فروخت جائز ہے، لیکن بعض علماء کرنسی نوٹوں سے سونے چاندی کی ادھار بیع کو نا جائز بتاتے ہیں، اس لئے اگر کوئی شخص کرنسی نوٹوں سے سونا چاندی خرید نے میں ادھار معاملہ کرنے سے احتیاط کرے تو اچھا ہے۔ (ماخوذ از جدید تجارت)

مأخَذُ الفَتوی

کمافي تكملة فتح الملهم: فالحكم بعدم اداء الزکوۃ بأوراق العملة و بحرمة شراء الذهب والفضة بهما، فيه حرج عظيم والمعبود. من الشريعة السمحة في مثله السعة والسهولة والعمل بالعرف العام المتفاهم بين الناس اھ (۱/ ۵۲۰)۔
وفيه ايضا: ان المختار عندنا قول من يجعلها اثمانا اصطلاحية و حينئذ تجرى عليها أحكام الفلوس النافقة سواء بسواء وقد أسنان آنفا أن مبادلة الفلوس بجنسها لا يجوز بالتفاضل عند محمدؒ وينبغي ان يفتي بهذا القول في هذا الزمان سداً لباب الربا وعليه فلا يجوز مبادلة الأوراق النقدية بجنسها متفاضلة يجوز اذا كانت متماثلة اھ (۱/ ۵۹۰ )

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 82524کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 5
  • اسمگل شدہ چیزوں کی خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں ڈے ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • پھل تیارہونے سے پہلے باغ کی خریدوفروخت کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پولیس کے پکڑے ہوئے مال کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • پھلوں کے پک جانے سے قبل خریدوفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • قادیانی سے خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • کرکٹ میچ یا دیگر کھیلوں کے ٹکٹ بلیک میں بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • دوکاندار کا تول میں زیادہ کر کے بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • سونے کو نقد رقم کے عوض ادھار پر زیادہ قیمت میں دینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 2
  • نفع کی غرض سے سونا لے کر رکھنا اور سونے کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی یعنی پراپرٹی کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • پارسل ڈیلیور نہ ہونے کی وجہ سے اپنا اماؤنٹ واپس لینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • غیر مسلم کو ٹی وی بیچنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ٹی وی خریدنا ، بیچنا اور دیکھنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قسطوں پر کار لیکر نقد پر فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • گابھن جانور کے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • قادیانی کمپنی کی مصنوعات کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عورتوں کے لباس کی خریدو فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ایک چیز کی دو قیمت بتانے سے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عاریت کی زمین کو فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • دکان فروخت کرنے کے بعد قیمت کی وصولی سے قبل خریدار سے کرایہ لینا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
Related Topics متعلقه موضوعات