السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ،مفتی صاحب!
میری بیوی کے پاس میری والدہ اور 3 بہنوں نے سونا رکھوایا تھا کہ یہ اپنے پاس رکھ لو. میری بیوی نے بغیر دیکھے کے کس نے کیا دیا ہے جیسے دیا تھا ویسے ہی اپنے سونے کے سیٹ کے ساتھ رکھ لیا ،نہ اسے کھولا اور نہ دیکھا کہ کس نے کیا کیا رکھنے کو دیا ہے. سونے کو رکھے ہوئے 8 یا 10 سال ہوگئے ہوں گے. بیچ میں والدہ مرحومہ نے تو اپنا سونا لے لیا تھا اور بڑی بہن نے اپنے دیئے ہوئے سونے میں سے کچھ سونا بیچنے کے لیے نکال لیا تھا اور پھر تھیلی باندھ کر دے دیا تھا. جہاں پر میری بیوی کا زیور ہے ،وہیں پر سب کے زیور تھے. اس میں سے چھوٹی بہن کے سونے کا سیٹ اور بڑی بہن کی انگوٹھی "چوری" ہوگئی ہے ،جبکہ ایک بہن کا سیٹ اور بیوی کا سیٹ وہی پر ہی موجود ہے. اب بڑی بہن اپنی انگوٹھی اور. چھوٹی بہن اپنے سیٹ کا مطالبہ کر رہی ہیں. جبکہ لاکٹ بہت حفاظت سے رکھے ہوئے تھے. شرعی حکم سے رہنمائی فرمائیں
جزاکم اللہ
محمد اکبر
صورت مسؤلہ میں سائل کی بیوی کے پاس مذکور سونا بطور أمانت تھا ،اور أمانت کا ضابطہ یہ ہے کہ وہ اگر امین کے پاس اس کی غفلت کے بغیر ہلاک ہوجائے تو اس پر ضمان لازم نہیں ہوتا ،لہذا سائل کی بیوی نے اگر اپنی طرف سے مذکور سونے کی مکمل حفاظت کا انتظام کیا ہو اور اس میں کوئی کوتاہی نہ برتی ہو ،تو اس صورت میں سونا گم ہونے کی وجہ سے سائل کی بیوی کے ذمے اس کا ضمان شرعا لازم نہ ہوگا ، اورنہ ہی سائل کی بہنوں کا اس سے متبادل کا مطالبہ کرنا شرعا درست ہے ۔
کما فی الھندیہ : وإذاکانت الوديعة ذهبا أو فضة، فقال: قد جعلتها في الكم فضاعت، لا ضمان عليه، كذا في الملتقط، 'ج4،ص؛344،ط؛ماجدیہ،
و فی الھدایہ : قال: "الوديعة أمانة في يد المودع إذا هلكت لم يضمنها" لقوله عليه الصلاة والسلام: "ليس على المستعير غير المغل ضمان ولا على المستودع غير المغل ضمان" ولأن بالناس حاجة إلى الاستيداع، فلو ضمناه يمتنع الناس عن قبول الودائع فتتعطل مصالحهم.الھدایہ،ج؛3،ص؛23،ط؛مکتبہ شرکت علمیہ ۔)
و فی البنایہ : ('إذا هلكت لم يضمنها) ش: لأن المودع متبرع والتبرع لا يوجب ضمان حق لو سرقت عنده، وإن لم يسرق معها ما له لم يضمن عند اکثر اھل العلم،ص؛106 ،ج؛10۔)
علاقے کی ترقی کے لیے منظور شدہ فنڈ میں خرد برد کر کے ذاتی مفاد کے استعمال کرنے کا حکم
یونیکوڈ امانت و ودیعت 0طلبہ کو بیگ(بستہ)دلانے کے لیے دی گئی رقم میں سے استاد اپنے آنے جانے کا خرچ لے سکتا ہے ؟
یونیکوڈ امانت و ودیعت 0والدہ کے پاس رکھوائی ہوئی امانت کی واپسی میں, ایک بیٹی کا ان کے انتقال کے بعد ٹال مٹول سے کام لینا
یونیکوڈ امانت و ودیعت 0زندگی میں اپنا مکان ایک بیٹی ،پانچ بیٹوں میں سے فقط دو بیٹوں میں تقسیم کرنا جائز ہے ؟
یونیکوڈ امانت و ودیعت 0