ہدیہ

بیٹے کے نام کیے ہوئے پلاٹ کا حکم

فتوی نمبر :
82586
| تاریخ :
2025-05-06
معاملات / مالی معاوضات / ہدیہ

بیٹے کے نام کیے ہوئے پلاٹ کا حکم

السلام علیکم
مفتی صاحب میرا سوال یہ ہے کہ میرے والد جناب محمد اسماعیل شیخ مرحوم نے اپنی زندگی میں ایک پلاٹ جو ان کے نام پر رجسٹر تھا اس کے مالکانہ حقوق میرے نام کر دیے تھے ایک تحریر لکھ کر، جس پر والد صاحب کے دستخط ہیں اور گواہان میں میرے بڑے بھائی شیخ عبدالستار مرحوم او رمیری دو بہنوں کے دستخط ہیں یہ دونوں بہنیں حیات ہیں، پر بڑے بھائی شیخ عبد الستار اور والد صاحب کا انتقال ہو گیا ہے ۔یہ پلاٹ میرے والد کے نام پر ان کی اپنی کوشش سے نیلامی میں نکلا تھا جس کا فارم والد صاحب نے بھرا تھا اپنے نام سے ،اس پلاٹ کی تمام ادائیگیاں میرے بڑے بھائی جناب عبدالستار مرحوم نے خاندان کے مشترکہ کاروبار سے کی تھیں ۔بڑے بھائی اوائل عمر سے ہی والد صاحب کے ساتھ کاروبار میں شامل رہے تھے اور والد صاحب سے زیادہ محنت بھی ان ہی کی رہی تھی ایک عرصہ سے ۔سوال یہ ہے کہ کیا اس تحریر کی کوئی شرعی حیثیت ہے جس میں ایک باپ اپنے کئی وارثین میں سے ایک وارث بیٹے کو ایک ایسے پلاٹ کا مالک بنا دے جو ہو تو اس باپ ہی کے نام لیکن جس کی اکثر ادائیگی ایک دوسرے بیٹے نے کی ہو ؟پر وہ بیٹا بھی گواہان میں شامل ہو یعنی اپنی رضامندی ظاہر کرے -

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں مذکور کاروبار اگر والد مر حوم نے اپنے ذاتی سرمایہ سے شروع کیا ہو جس میں مذکور بھائی بڑا بیٹا ہونے کی حیثیت سے والد کے کاروبار میں ان کا ہاتھ بٹانے کی نیت سے شریک ہوا ہو ، تو ایسی صورت میں چونکہ بڑے بھائی کی حیثیت ایک معاون و مددگار کی تھی ، اس لیے وہ کاروبار اور اس کاروبار سے کمائی گئی رقم سے خریدا گیا پلاٹ والد کی ملکیت تھا ، چنانچہ وہ پلاٹ اگر والد مرحوم نے فقط کاغذات میں سائل کے نام نہ کیا ہو ، بلکہ اس نام کرنے کے ساتھ ساتھ سائل کو اس پر باقاعدہ مالکانہ قبضہ و تصرف کا اختیار بھی دیا ہو ، تو سائل اس پلاٹ کا مالک بن چکا ہے ، جس میں اسے مالکانہ تصرفات کا شرعا ًبھی اختیار ہوگا ۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في حاشية ابن عابدين: الأب وابنه يكتسبان في صنعة واحدة ولم يكن لهما شيء فالكسب كله للأب إن كان الابن في عياله لكونه معينا له ألا ترى لو غرس شجرة تكون للأب (فصل في الشركة الفاسدة، ج : ٤،ص : ٣٢٥ ،ناشر : ايچ ایم سعید )
وفي الخانية : رجل له ابن و ابنة أراد أن يهب لهما شيئا و يفضل أحدهما على الاخر في الهبة اجمعوا على لا بأس بتفضيل بعض الاولاد على البعض في المحبة (فصل في هبة الوالد لولده ،ج:٣ ، ص: ٢٧ ٩، ناشر:ماجدية)
و فيها أيضا: رجل قال جعلت هذا لولدي فلان كانت هبة(فصل في هبة الوالد لولده ،ج : ٣، ص: ٢٧٩ ، ناشر:ماجدية)
وفي التاترخانية : وأما شرائط صحتها فأنواع ،أما في الموهوب فهو أن يكون الموهوب مقبوضا حتى لا يثبت الملك للموهوب له قبل القبض و أن يكون الموهوب مقسوما اذا كان ما يحتمل القسمة وأن يكون الموهوب متميزا عن غير الموهوب و لا يكون متصلا ولا مشغولا بغير الموهوب (كتاب الهبة ، ج: ١٤، ص؛ ٤١٢،ناشر ؛ حقانية )
وفي الهندية : وأما ما يرجع إلى الواهب فهو أن يكون الواهب من أهل الهبة وكونه من أهلها أن يكون حرا عاقلا بالغا مالكا للموهوب حتى لو كان عبدا أو مكاتبا أو مدبرا أو أم ولد أو من في رقبته شيء من الرق أو كان صغيرا أو مجنونا أو لا يكون مالكا للموهوب لا يصح هكذا في النهاية وأما ما يرجع إلى الموهوب فأنواع منها أن يكون موجودا وقت الهبة فلا يجوز هبة ما ليس بموجود وقت العقد ومنها أن يكون مالا متقوما فلا تجوز هبة ما ليس بمال أصلا ومنها أن يكون الموهوب مقبوضا حتى لا يثبت الملك للموهوب له قبل القبض ومنها أن يكون مملوكا فلا تجوز هبة المباحات لأن تمليك ما ليس بمملوك محال ومنها أن يكون مملوكا للواهب فلا تجوز هبة مال الغير بغير إذنه (كتاب الهبة، ج: ٤، ص: ٣٧٤، ناشر: ماجدية )

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اظہر امین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 82586کی تصدیق کریں
0     132
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کسی کو ہدیہ یا گفٹ کرنے کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ہدیہ 1
  • کیا کسی ہندو کا تحفہ قبول کیا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ہدیہ 0
  • کوئی چیز ہبہ کر کے واپس لینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • طلاق کے بعد شوہر کونسے گفٹ واپس لے سکتاہے؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا کسی ایک بیٹے کو ہدیہ دینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 3
  • قبضہ دیے بغیر , فقط کاغذات میں مکان نام کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • ماں کے لئے اپنی اولاد میں سے کسی ایک بیٹے کو گھر ہدیہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بیٹے کو ہبہ کردہ مکان میں بیٹیوں کے حصہ کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • انٹرسٹ فری پراویڈنٹ فنڈ میں ملنےوالی اضافی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اپنی اولاد کے درمیان زندگی میں تقسیمِ جائیداد کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا بیٹوں کو گھر ہدیہ کرنے کے بعد بیٹیوں کا اس میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • باپ کے لئے تمام اولاد کے ساتھ برابری کا معاملہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم اور طریقۂ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • کیا زندگی میں اپنے بہن بھائیوں اور ان کی اولاد میں جائیداد تقسیم کی جا سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • بیوی کے لیے شوہر کو ہدیہ کئے ہوئے سونے کا استعمال جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد مرحوم کی جانب سے زندگی میں دی جانے والی چیز میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بڑے بیٹے نے ماں کے ساتھ رہتے ہوئے, ماں کے پلاٹ پر گھر تعمیر کیا

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • قادیانی کمپنی کی تشہیری مہم میں شریک ہو کر گرانٹ وصول کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اولاد کے درمیان اپنی زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بہن کے لئے بھائی سے والد کی طرف سے دی گئی جائیداد میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • مکان کی رقم اولاد کے درمیان کیسے تقسیم ہوگی؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں اولاد کے درمیان تقسیمِ جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • نکاح میں بیوی کو شوہر کی جانب سے دیے گئے تحفوں کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات