السلام علیکم! سلام کے بعد عرض یہ ہے ، کہ میں” عرفان علی “جامعہ ہذا میں” الصف الرابع“ عربی میں پڑھ رہا ہوں ، اور مجھے عرض یہ کرنا تھا کہ ”میزان بینک “ سے قسطوں پر سولر سسٹم لینا کیسا ہے ؟ اور اس پر جامعہ بنوریہ عالمیہ کا فتوی کیا ہے ؟
واضح ہو کہ ہماری معلومات کے مطابق ”میزان بینک“ کے اکثر و بیشتر معاملات مستند علماء ِ کرام پر مشتمل شریعہ بورڈ کی زیر نگرانی سرانجام پاتے ہیں ، لہذا مذکور بینک سے گھر بنوانے یا سولر سسٹم لگوانے کی گنجائش ہے ۔