السلام علیکم! یہاں سویڈن میں ہمیں کبھی کبھار مختلف وجوہات کی بناء پر ہاسٹل کے کمرے میں باجماعت نماز ادا کرنی پڑتی ہے، مثلاً یونیورسٹی سے آنے میں دیر ہو جاتی ہے ،اور مسجد یا گلی کے مصلیٰ میں باجماعت نماز ہو چکی ہوتی ہے۔
سوال یہ ہے کہ ہم جو اپنے کمرے میں باجماعت نماز پڑھتے ہیں،اس کے لیے کیا ہمیں اذان دینا ہوگی یا نہیں؟
اگرچہ اذان دینا اور اس کےبعد نماز باجماعت ادا کرنا مستحب عمل ہے، مگر جب محلہ میں اذان یقیناً ہو چکی ہو ، تو محض اقامت پر اکتفا کر لینا بھی کافی ہے۔
ففی الهدایة: (فان ترکهما جمیعا یکره) ولو اکتفی بالإقامة جاز اھ (۱/ ۹۲)