خرید و فروخت

قادیانی شخص کو دکان سے سامان فروخت کرنا

فتوی نمبر :
83736
| تاریخ :
2025-06-26
معاملات / مالی معاوضات / خرید و فروخت

قادیانی شخص کو دکان سے سامان فروخت کرنا

السلام علیکم! میرا کریانہ اسٹور ہے قادیانی میرے گاہک ہیں ان کی پروڈکٹ میں نے نہ بیچی اور نہ خریدی ،ان کو سامان ضروریہ بیچتا ہوں ،گاہک ہونے کے ناطے ادھار بھی دیتا ہوں، شبان ختم نبوت کے احباب کا کہنا ہے کہ یہ غلط ہے قرآن و حدیث کی روشنی میں بالتفصیل جواب درکار ہے، میں خود جامعہ خیر المداس کا فاضل ہوں اطمینان نہیں ہوپارہا کافی ٹینشن کا شکار ہوگیاہو۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ قادیانی آئین پاکستان کی روسے متفقہ طور پر کافرہیں،جس کی وجہ سے ان کےلیے خود کو مسلمان کہلوانا یا ایسا کوئی کام کرنا جس سے ان کا مسلمان ہونا معلوم ہو ممنوع ہے،لیکن اس سب کے باوجود قادیانی اپنے خبث باطن کی وجہ سے نہ تو اپنے آپکو کافر سمجھتے ہیں اور نہ ہی مسلمانوں کی شناخت ترک کرتے ہیں جس کی وجہ سے یہ زندیق کے زمرے میں داخل ہیں ،لہذا اولاً تو ان کے ساتھ دیگر عام مسلمانوں کی طرح لین دین کرنے سے احتراز لازم ہے،البتہ انسانیت کے ناطے انہیں اشیاء ضروریہ فروخت کرنا اگرچہ ممنوع نہیں،لیکن ان کے ساتھ ادھار خریدوفروخت کرنے کی صورت میں دیگر مسلمانوں کی طرح ان پر ایک گونہ اعتماد کی علامت ہے جوفتنہ کاباعث بن سکتی ہے،اس لئے ان کے ساتھ لین دین کو فقط نقدکی حدتک محدود رکھنازیادہ بہتر ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی احکام القران للجصاص: قولہ تعالیٰ (و لا ترکنوا الی الذین ظلموا فتمسکم النار)والرکون الی الشئی ھو السکون الیہ بالانس والمحبۃ فاقتضی ذلک النھی عن مجانسہ الظالمین و موانستھم الخ (سورۃ ھود،ج: 3، ص: 166، ط: ادارۃ القرآن والعلوم الاسلامیہ)
وفی الھدایۃ: وما باعہ أو اشتراہ أو اعتقہ أو وھبہ أو رھنہ أو تصرف فیہ من أموالہ فی حال ردتہ فھو موقوف، فإن أسلم صحت عقودہ وإن مات أو قتل أو لحق بدار الحرب بطلت الخ (باب احکام مرتدین، ج: 2، ص: 285، ط: البشریٰ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد رحمان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 83736کی تصدیق کریں
0     314
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 5
  • اسمگل شدہ چیزوں کی خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں ڈے ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • پھل تیارہونے سے پہلے باغ کی خریدوفروخت کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پولیس کے پکڑے ہوئے مال کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • قادیانی سے خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پھلوں کے پک جانے سے قبل خریدوفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • کرکٹ میچ یا دیگر کھیلوں کے ٹکٹ بلیک میں بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • دوکاندار کا تول میں زیادہ کر کے بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • سونے کو نقد رقم کے عوض ادھار پر زیادہ قیمت میں دینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 2
  • نفع کی غرض سے سونا لے کر رکھنا اور سونے کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی یعنی پراپرٹی کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • پارسل ڈیلیور نہ ہونے کی وجہ سے اپنا اماؤنٹ واپس لینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • غیر مسلم کو ٹی وی بیچنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ٹی وی خریدنا ، بیچنا اور دیکھنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قسطوں پر کار لیکر نقد پر فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • گابھن جانور کے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • قادیانی کمپنی کی مصنوعات کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عورتوں کے لباس کی خریدو فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عاریت کی زمین کو فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ایک چیز کی دو قیمت بتانے سے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • دکان فروخت کرنے کے بعد قیمت کی وصولی سے قبل خریدار سے کرایہ لینا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
Related Topics متعلقه موضوعات