ہدیہ

بیوی کا اپنے شوہر کو مکان مالکانہ قبضہ کیساتھ دینے کاحکم

فتوی نمبر :
83891
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / ہدیہ

بیوی کا اپنے شوہر کو مکان مالکانہ قبضہ کیساتھ دینے کاحکم

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ،علی گل کا نکاح 2008 کو ہوا تھا، اس وقت علی گل کے پاس اپنا ذاتی مکان نہیں تھا، اس کی شادی ہونے کے بعد اس کی بیوی کو اس کے والد نے ایک مکان دیا، اور مالکانہ حقوق بھی دے دیے ، علی گل اپنی اہلیہ کے ساتھ اس گھر میں شفٹ ہو گئے، اور وہیں رہتے رہے ، کچھ سالوں کے بعد علی گل کی اہلیہ نے علی گل کو وہ مکان ہبہ کر کے دیدیا، اور کہا کہ یہ تمہارا ہے، اور اس کے نام بھی کر دیا سرکاری دستاویزات میں ،اب پچھلے سال علی گل کی اہلیہ کا انتقال ہو چکا ہے، اور اس کی کوئی اولاد نہیں، اب آپ حضرات سے معلوم کرنا ہے کہ کیا مذکور گھر علی گل کی ملکیت میں آچکا ہے،یا یہ بھی ترکہ میں شامل ہو کر دیگر ورثہ میں تقسیم ہو گا ، جواب دے کر ممنون و مشکور فرمائیے گا، جزاک اللہ ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں اگر واقعۃً مرحومہ کے والد نے مکان مرحومہ کو ہبہ کر کے اس کو مالکانہ حقوق کے ساتھ قبضہ دے دیا تھا، اس کے بعد مرحومہ نے اپنے شوہر علی گل کو مذکور مکان ہبہ کر کے اسے باقاعدہ مالکانہ قبضہ دے دیا ہو جیسا کہ سوال سے یہی معلوم ہو رہا ہے تو وہ مکان اب علی گل کی ملکیت بن چکا ہے، لہذا اس میں مرحومہ کے دیگر ورثاء کا کوئی حصہ نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في المحيط البرهاني في الفقه النعماني: و في «فتاوي أبي الليث» : وهبت المرأة دارها من رجل هو زوجها وهي ساكنة فيها ولها أمتعة فيها والزوج ساكن معها يصح؛ لأنها مع ما في يدها من الدار في يد الزوج فكانت الدار في يد الواهب معنى فصحت الهبة. (6/ 242)۔
و في البحر الرائق شرح كنز الدقائق ومنحة الخالق: (قوله وشمل ما إذا كانت دارا مشغولة بمتاع الأب إلخ) قال الرملي وكذا إذا وهبت المرأة دارها لزوجها وهي ساكنة فيها ولها أمتعة فيها والزوج ساكن معها حيث يصح كما في التجنيس. اهـ. (7/ 288)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 83891کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کسی کو ہدیہ یا گفٹ کرنے کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ہدیہ 1
  • کیا کسی ہندو کا تحفہ قبول کیا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ہدیہ 0
  • کوئی چیز ہبہ کر کے واپس لینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • طلاق کے بعد شوہر کونسے گفٹ واپس لے سکتاہے؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • قبضہ دیے بغیر , فقط کاغذات میں مکان نام کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا کسی ایک بیٹے کو ہدیہ دینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 3
  • بیٹے کو ہبہ کردہ مکان میں بیٹیوں کے حصہ کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • ماں کے لئے اپنی اولاد میں سے کسی ایک بیٹے کو گھر ہدیہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • انٹرسٹ فری پراویڈنٹ فنڈ میں ملنےوالی اضافی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اپنی اولاد کے درمیان زندگی میں تقسیمِ جائیداد کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا بیٹوں کو گھر ہدیہ کرنے کے بعد بیٹیوں کا اس میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم اور طریقۂ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • باپ کے لئے تمام اولاد کے ساتھ برابری کا معاملہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • کیا زندگی میں اپنے بہن بھائیوں اور ان کی اولاد میں جائیداد تقسیم کی جا سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • والد مرحوم کی جانب سے زندگی میں دی جانے والی چیز میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بڑے بیٹے نے ماں کے ساتھ رہتے ہوئے, ماں کے پلاٹ پر گھر تعمیر کیا

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • بیوی کے لیے شوہر کو ہدیہ کئے ہوئے سونے کا استعمال جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • قادیانی کمپنی کی تشہیری مہم میں شریک ہو کر گرانٹ وصول کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اولاد کے درمیان اپنی زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بہن کے لئے بھائی سے والد کی طرف سے دی گئی جائیداد میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • مکان کی رقم اولاد کے درمیان کیسے تقسیم ہوگی؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • نکاح میں بیوی کو شوہر کی جانب سے دیے گئے تحفوں کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں اولاد کے درمیان تقسیمِ جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات