تفویض طلاق

ایک طلاق کے متعلق حکم

فتوی نمبر :
84196
| تاریخ :
معاملات / احکام طلاق / تفویض طلاق

ایک طلاق کے متعلق حکم

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میںنے اپنی بیوی کولڑائی جھگڑے کے دوران طلاق کے الفاظ ایک مرتبہ بولے،"تہ پہ ما طلاقہ ئے"(تم مجھ پر طلاق ہو)،پھر میری والدہ پکڑ کر دوسرے کمرے لےگئی،تو میں نے امی کو مخاطب کرکے کہا کہ"بس دے خوشحا لہ شوے طلاقہ مے کڑہ، بس خوش ہوگئی ہو طلاق دیدی میں نے"لیکن یہ میں نے پہلے والے طلاق کے بارے میں کہا تھا۔
اب معلوم یہ کرناہے کہ اس صورت میں کتنی طلاقیں واقع ہوئیں،اور اب ہمارے لئے کیا حکم ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسؤلہ میں سائل نے جب لڑائی جھگڑے کے دوران اپنی بیوی کو مذکور الفاظ"تہ پہ ما طلاقہ ئے"(تم مجھ پر طلاق ہو) ایک مرتبہ کہہ دیے ،تواس سے سائل کی بیوی پر ایک طلاقِ رجعی واقع ہو چکی ہے ، جبکہ والدہ کے کمرے میں لے جانے کے بعد سائل نے جب مذکور الفاظ "بس دے خوشحالہ شوے طلاقہ مے کڑہ، بس خو ش ہوگئی ہو طلاق دیدی میں نے "والدہ کو مخاطب کرکے کہے ہیں ،تو اس سے اگر سائل کی نیت واقعۃًنئی طلاق دینے کی نہ ہو ،بلکہ والدہ کو پہلے دی ہوئی طلاق کی خبر دینا ہی مقصود ہو تو اس سے مزید کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی، لہذا سائل کو دورانِ عدَّت رجوع کا حق حاصل ہے، چنانچہ اگر سائل زبانی طور پر کہہ دے مثلاً کہ میں رجوع کرتا ہوں وغیرہ یا عملاً میاں بیوی والے تعلقات قائم کر لے ،یا شہوت کے ساتھ بیوی کو چھولے ،تو اس سے بھی رجوع درست ہو جائے گا، اور دونوں کا نکاح برقرار رہے گا، ور نہ دورانِ عدَّت رجوع نہ کرنے کی صورت میں عدَّت گزرنے پر دونوں کا نکاح ختم ہو جائے گا، جس کے بعد ازدواجی حیثیت سے ساتھ رہنے کیلئے فریقین کی رضامندی سے باقاعدہ گواہوں کی موجودگی میں باضابطہ ایجاب وقبول کرکے تجدید نکاح ضروری ہوگا،بہر دوصورت آئندہ کےلئےسائل کو فقط دو طلاقوں کا اختیار باقی رہے گا ،اس لئے آئندہ طلاق کے معاملے میں خوب احتیاط لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار : باب الصريح (صريحه ما لم يستعمل إلا فيه)ولو بالفارسية(كطلقتك و أنت طالق و مطلقة )اھ (3/247)۔
وفی الدر المختار وحاشية ابن عابدين:هي استدامة الملك القائم) بلا عوض ما دامت (في العدةبنحو) متعلق باستدامة (راجعتك) ورددتك ومسكتك بلا نية لأنه صريح (و) بالفعل مع الكراهة (بكل ما يوجب حرمة المصاهرة) كمس.اھ
(قوله: بنحو راجعتك) الأولى أن يقول بالقول نحو راجعتك ليعطف عليه قوله الآتي وبالفعل ط، وهذا بيان لركنها وهو قول، أو فعل... (قوله: مع الكراهة) الظاهر أنها تنزيه كما يشير إليه كلام البحر في شرح قوله والطلاق الرجعي لا يحرم الوطء رملي، ويؤيده قوله في الفتح - عند الكلام على قول الشافعي بحرمة الوطء -: إنه عندنا يحل لقيام ملك النكاح من كل وجه، وإنما يزول عند انقضاء العدة فيكون الحل قائماً قبل انقضائها. اھ(3/397)۔
و فی الہدایۃ : " و إذا طلق الرجل امرأته تطليقة رجعية أو تطليقتين فله أن يراجعها في عدتها رضيت بذلك أو لم ترض " لقوله تعالى: {فَأَمْسِكُوهُنَّ بِمَعْرُوفٍ} [البقرة: 231] من غير فصل و لا بد من قيام العدة لأن الرجعة استدامة الملك اھ(2/254)۔
و فی الہندیۃ : و لو قال عنيت بالثاني الإخبار عن الأول لم يصدق في القضاء و يصدق فيما بينه و بين الله تعالى و لو قال لامرأته أنت طالق فقال له رجل ما قلت فقال طلقتها أو قال قلت هي طالق فهي واحدة في القضاء كذا في البدائع اھ(1/355)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حماد منظور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 84196کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا عورت مرد کو طلاق دے سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   تفویض طلاق 1
  • بیوی کو وکالت کی جازت ملنے پر وہ شوہر سے نکاح ختم کراسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   تفویض طلاق 1
  • تفویضِ طلاق کے مؤثر اور قابلِ عمل ہونے کی شرائط

    یونیکوڈ   تفویض طلاق 1
  • تفویض طلاق کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   تفویض طلاق 0
  • عورت کو اگر طلاق کا حق تفویض کیا جائے تو وہ اپنے اوپر کیسے طلاق واقع کرے گی ؟

    یونیکوڈ   تفویض طلاق 0
  • تفویضِ طلاق کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   تفویض طلاق 1
  • ایک طلاق کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   انگلش   تفویض طلاق 0
  • تفویض طلاق کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   تفویض طلاق 0
  • تفویض طلاق کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   تفویض طلاق 0
  • آپ کو دیا اور فارغ کردیا کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   تفویض طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا حق تفویض کرنے سے کیا اسے رجوع کا حق بھی حاصل ہوگا؟

    یونیکوڈ   تفویض طلاق 0
  • تفویض طلاق کب معتبر ہوتی ہے؟

    یونیکوڈ   تفویض طلاق 1
Related Topics متعلقه موضوعات