تفویض طلاق

تفویض طلاق کے متعلق حکم

فتوی نمبر :
85181
| تاریخ :
2025-08-11
معاملات / احکام طلاق / تفویض طلاق

تفویض طلاق کے متعلق حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!میری شادی 2019 میں ہوئی تھی، نکاح کے وقت نکاح خواں نے میرے شوہر سے پوچھ کر مجھے حقِ طلاق دیا تھا، جو نکاح نامہ کے کالم نمبر 18 میں طلاقِ بائن کے طور پر درج ہے، نکاح نامہ میں مزید “ایک طلاق” کے الفاظ بھی درج ہیں، جس کی وجہ سے ہمارے خاندان کے بزرگوں میں یہ غلط فہمی پیدا ہو گئی ہے کہ میرے پاس حقِ طلاق نہیں ہے، اور اگر میں خلع لوں تو میں مہر کی حقدار نہیں ہوں،حقِ مہر نکاح نامہ میں درج ہے: 50 تولہ سونا، 5 لاکھ روپے اور 500 گز کا پلاٹ (بحریہ ٹاؤن)۔ یہ رقم اور پلاٹ مجھے تاحال نہیں دیے گئے، میں اپنے شوہر کے دیے ہوئے حقِ طلاق کو استعمال کرتے ہوئے اپنے شوہر سے طلاق لینا چاہتی ہوں، جس کی وجوہات درج ذیل ہیں( 1) ساس اور سسر کا میرے اوپر جسمانی تشدد کرنا( 2) شوہر کے ناجائز تعلقات دوسری عورتوں کے ساتھ( 3) شوہر کا گالم گلوچ اور نازیبا الفاظ استعمال کرنا،میری درخواست ہے کہ دارالافتاء اس معاملے میں واضح اور مفصل (مہرشدہ) فتویٰ عنایت فرمائے، جس میں طلاقِ بائن کی شرعی حیثیت اور اس صورت میں میرے حقِ مہر کے بارے میں واضح رہنمائی ہو، تاکہ خاندان کے تمام افراد کی غلط فہمیاں دور ہو سکیں۔جزاکم اللہ خیراً

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ نے سوال میں اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ سائلہ کو شوہر کی طرف سے طلاق کا حق کب اور کن الفاظ کے ذریعے تفویض ہوا تھا ،تاکہ اس کے مطابق جواب دیا جاتا ،تاہم اگر سائلہ کو نکاح ہو جانے کے بعد ایسے الفاظ کے ذریعے طلاق بائن کا حق دیا گیا ہو جن میں عموم ہو (مثلا بیوی کو اپنے اوپر طلاق بائن واقع کرنے کا کلی حق حاصل ہے جس وقت چاہے اپنے اوپر طلاق واقع کر سکتی ہے )تو ایسی صورت میں سائلہ کو اپنے اوپر ایک طلاق بائن واقعہ کرنے کا حق حاصل ہوگا، اور وہ پورے حق مہر کی بھی حقدار ہوگی ،لیکن اگر الفاظ میں اس قدر عموم نہ ہو تو پھر حکم بھی اس کے مطابق مختلف ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھندیۃ:إذا قال لامرأته اختاري ينوي بذلك الطلاق أو قال لها طلقي نفسك فلها أن تطلق نفسها ما دامت في مجلسها ذلك وإن تطاول يوما أو أكثر ما لم تقم منه أو تأخذ في عمل آخر وكذا إذا قام هو من المجلس فالأمر في يدها ما دامت في مجلسها وليس للزوج أن يرجع في ذلك ولا ينهاها عما جعل إليها ولا يفسخ كذا في الجوهرة النيرة. إذا قامت عن مجلسها قبل أن تختار نفسها وكذا إذا اشتغلت بعمل آخر يعلم أنه كان قاطعا لما قبله كما إذا دعت بطعام لتأكله أو نامت أو نشطت أو اغتسلت أو اختضبت أو جامعها زوجها أو خاطبت رجلا بالبيع والشراء فهذا كله يبطل خيارها كذا في السراج الوهاج الخ( کتاب الطلاق، الباب الثالث فی تفویض الطلاق، الفصل الاول فی الاختیار، ج1، ص387،ط: ماجدیۃ)
و فی الدر المختار : (قال لها اختاري أو أمرك بيدك ينوي) تفويض (الطلاق) لأنها كناية فلا يعملان بلا نية (أو طلقي نفسك فلها أن تطلق في مجلس علمها به) مشافهة أو إخبارا (وإن طال) يوما أو أكثر ما لم يوقته ويمضي الوقتقبل علمها (ما لم تقم) لتبدل مجلسها حقيقة (أو) حكما بأن (تعمل ما يقطعه) مما يدل على الإعراض لأنه تمليك فيتوقف على قبول في المجلس لا توكيل، فلم يصح رجوعه، حتى لو خيرها ثم حلف أن لا يطلقها فطلقت لم يحنث في الأصح (لا) تطلق (بعده) أي المجلس (إلا إذا زاد) في قوله طلقي نفسك وأخواته (متى شئت أو متى ما شئت أو إذا شئت أو إذا ما شئت) فلا يتقيد بالمجلس (ولم يصح رجوعه) لما مرالخ
و فی الشامیۃ تحت (قوله ما لم يوقته إلخ) فلو قال: جعلت لها أن تطلق نفسها اليوم اعتبر مجلس علمها في هذا اليوم، فلو مضى اليوم ثم علمت خرج الأمر عن يدها، وكذا كل وقت قيد التفويض به وهي غائبة ولم تعلم حتى انقضى بطل خيارها فتح وبحر وسيأتي فروع في التوقيت آخر الباب وأنه لا يبطل الموقت بالإعراض (الخ ( باب تفویض الطلاق، ج 3، ص 315، ط : سعید)۔
وفیہ ایضا : [فروع] نكحها على أن أمرها بيدها صح الخ
و فی الشامیۃ تحت : (قوله صح) مقيد بما إذا ابتدأت المرأة فقالت زوجت نفسي منك على أن أمري بيدي أطلق نفسي كلما أريد أو على أني طالق فقال الزوج قبلت، أما لو بدأ الزوج لا تطلق ولا يصح الأمر بيدها كما في البحر عن الخلاصة والبزازية الخ (باب الامر بالید، قبیل فصل فی المشیئۃ، ج 3، ص 329، ط : سعید )

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عاشق یونس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 85181کی تصدیق کریں
0     91
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا عورت مرد کو طلاق دے سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   تفویض طلاق 1
  • بیوی کو وکالت کی جازت ملنے پر وہ شوہر سے نکاح ختم کراسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   تفویض طلاق 1
  • تفویضِ طلاق کے مؤثر اور قابلِ عمل ہونے کی شرائط

    یونیکوڈ   تفویض طلاق 1
  • تفویض طلاق کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   تفویض طلاق 0
  • عورت کو اگر طلاق کا حق تفویض کیا جائے تو وہ اپنے اوپر کیسے طلاق واقع کرے گی ؟

    یونیکوڈ   تفویض طلاق 0
  • تفویضِ طلاق کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   تفویض طلاق 1
  • ایک طلاق کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   انگلش   تفویض طلاق 0
  • تفویض طلاق کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   تفویض طلاق 0
  • تفویض طلاق کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   تفویض طلاق 0
  • آپ کو دیا اور فارغ کردیا کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   تفویض طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا حق تفویض کرنے سے کیا اسے رجوع کا حق بھی حاصل ہوگا؟

    یونیکوڈ   تفویض طلاق 0
  • تفویض طلاق کب معتبر ہوتی ہے؟

    یونیکوڈ   تفویض طلاق 1
Related Topics متعلقه موضوعات