خرید و فروخت

فصل فروخت کرنے کے بعد نقصان کس کے ذمہ ہوگا؟

فتوی نمبر :
84611
| تاریخ :
2025-07-26
معاملات / مالی معاوضات / خرید و فروخت

فصل فروخت کرنے کے بعد نقصان کس کے ذمہ ہوگا؟

اسلامی تعلیمات کے روشنی میں رہنمائی فرمائیں ۔ میں نے ایک شخص کو آڑو کا ایک باغ تیار فصل 80000 پاکستانی روپے میں فروخت کیا اس رقم میں 30000ایڈوانس اور 50000 فصل کے فروخت پر واجب الادا ہونا تھی ۔معاہدے کے رو سے آڑو باغ سے مارکیٹ تک پہنچانا اور فروخت کرنا بمعہ تمام اخراجات خرید کنندہ کے ذمہ دار ی تھی۔ اب اس نے تمام تیار فصل مارکیٹ میں فروخت کیاہے اور کہہ رہا ہے۔ کہ مارکیٹ میں میں نے نقصان کیا ہے۔ باقی رقم آپ کو شریعت کے رو سے ادا کرنے کا پابند نہیں ہوں۔ شریعت اسلامی میں اس کا کیا حل موجود ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح رہے کہ جب فریقین کے درمیان ، خرید و فروخت کا معاملہ کرتے وقت زبانی یا تحریری طور پر ایجاب و قبول ہوجانے کے بعد فروخت کردہ چیز خریدار کے حوالے کردی جائے اس طور پر کہ وہ اس میں اپنی منشاء و مرضی کے مطابق تصرّف کا مجاز ہو تو اس سے بیع مکمّل ہو کر خریدار اس چیز کا مالک بن جاتا ہے اور اس کے نفع و نقصان کی ذمہ داری اسی کی طرف منتقل ہوجاتی ہے ، اس کے بعد فروخت کنندہ کو بھی اس میں شامل کرنا اور اس پر تاوان ڈالنا جائز نہیں۔
لہٰذا صورتِ مسئولہ میں جب فریقین کے درمیان معاملہ مکمّل ہوچکا ہے اور خریدار باقاعدہ پھل توڑ کرمارکیٹ میں اپنی مرضی کے مطابق فروخت بھی کرچکا ہے تو اب اس میں ہونے والے نقصان کی ذمہ داری اسی پر عائد ہوگی ، اس کا یہ نقصان سائل پر ڈال کر اس کی بقیہ رقم کی ادائیگی میں ٹال مٹول کرنا شرعاً ناجائز اور قانوناً جرم ہے ، جس پر سائل کو اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا بھی حق حاصل ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار:(وإذا وجدا لزم البيع) بلا خيار إلا لعيب أو رؤية الخ(کتاب البیوع ج4 ص506 ط: سعید)۔
و فی الفتاوى الهندیة: رجل اشترى بقرة، فقال للبائع: سقها إلى منزلك حتى أجيء خلفك إلى منزلك وأسوقها إلى منزلي، فماتت البقرة في يد البائع، فإنها تهلك من مال البائع، فإن ادعى البائع تسليم البقرة كان القول قول المشتري مع يمينه. اشترى دابة مريضة في إصطبل البائع، فقال المشتري: تكون هنا الليلة، فإن ماتت ماتت لي فهلكت، هلكت من مال البائع لا من مال المشتري كذا في فتاوى قاضي خان.الخ(الفصل الثاني في تسليم المبيع وفيما يكون قبضا الخ ج3 ص20 ) ط: رشيديه)۔
وفی شرح المجلۃ للاتاسی:(المادة 263) تسليم المبيع يحصل بالتخلية ۔۔۔۔وهو أن يأذن البائع للمشتري بقبض المبيع مع عدم وجود مانع من تسليم المشتري إياه۔۔۔۔۔(المادة 264) متى حصل تسليم المبيع صار المشتري قابضا له : یعنی متی وجدت التخلیۃ علی الوجہ المذکورفی المادۃ السابقۃ،صار المشتری قابضا وان لم یقبضہ حقیقۃ،لان تمکنہ من القبض بأذن البائع مع عدم المانع والحائل قائم مقام القبض الحقیقی ،فلوھلك المبیع ھلك علی المشتری لدخولہ فی ضمانہ الخ(الباب الخامس ، الفصل الاول فی بیان حقیقۃ التسلیم الخ ج2 ص192 ط: رشیدیۃ باکستان)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 84611کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 5
  • اسمگل شدہ چیزوں کی خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں ڈے ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • پھل تیارہونے سے پہلے باغ کی خریدوفروخت کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پولیس کے پکڑے ہوئے مال کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • قادیانی سے خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پھلوں کے پک جانے سے قبل خریدوفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • کرکٹ میچ یا دیگر کھیلوں کے ٹکٹ بلیک میں بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • دوکاندار کا تول میں زیادہ کر کے بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • سونے کو نقد رقم کے عوض ادھار پر زیادہ قیمت میں دینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 2
  • نفع کی غرض سے سونا لے کر رکھنا اور سونے کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • اسٹیٹ ایجنسی یعنی پراپرٹی کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی کے کاروبار کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • پارسل ڈیلیور نہ ہونے کی وجہ سے اپنا اماؤنٹ واپس لینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • غیر مسلم کو ٹی وی بیچنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • انعام میں نکلا ہوا پرائز بانڈ ٹیکس کٹوانے کیلئے خریدنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • کسی نے کوئی چیز خرید کر لانے کے لئے کہا تو اس میں اپنا منافع رکھنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ٹی وی خریدنا ، بیچنا اور دیکھنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قسطوں پر کار لیکر نقد پر فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • گابھن جانور کے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • قادیانی کمپنی کی مصنوعات کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عورتوں کے لباس کی خریدو فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
Related Topics متعلقه موضوعات