درج ذیل مسلہ کے بارےمیں رہنمائی فرمائےکہ اگر شوہر بیوی کو یوں کہہ دے کہ اگر تم آئندہ گھر سے باہر نکلی تو میں تمہیں طلاق دے دوں گا۔کیا ایسا کہنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟
صورتِ مسئولہ میں اگر شوہر نے واقعۃً اپنی بیوی کو مذکور الفاظ ( میں تمہیں طلاق دے دوں گا ) کہہ دیے ہوں تو چونکہ یہ لفظ صرف طلاق کی دھمکی اور مستقبل میں طلاق دینے کے وعدہ پر مشتمل ہے، اس لیے ان الفاظ سےبیوی پر کوئی طلاق معلق نہیں ہوگی اورنہ ہی گھر سے باہر نکلنے کی صورت میں کوئی طلاق واقع ہوگی،بلکہ دونوں کا نکاح حسب سابق بر قرار رہےگا، تاہم شوہر کو بلا وجہ اس طرح کے الفاظ زبان سے نکالنے میں خوب احتیاط چاہیے۔
کما فی الدر المختار: بخلاف قولہ طلقی نفسک فقالت أنا طالق أو أنا اطلق نفسی لم یقع لأنہ وعد، جوھرۃ الخ
و فی الرد: و عبارۃ الجوھرۃ: وإن قال طلقی نفسکی فقالت أنا اطلق لم یقع قیاساً و استحساناً الخ ( باب تفویض الطلاق، ج: 3، ص: 319، ط: سعید )۔
و فی فتح القدیر: و لا یقع باطلق إلا غلب فی الحال الخ ( باب ایقاع الطلاق، ج: 3، ص: 354، ط: رشیدیۃ )۔