میرا میزان بینک میں وومن سیونگ اکاؤنٹ ہے، جس میں میں نے کچھ پیسے رکھوائے ہیں ، مجھے ہر مہینے کچھ پرافٹ آتا ہے میزان بینک کی طرف سے ،کیا یہ جائز ہے؟
ہماری معلومات کے مطابق ”میزان بینک کے اکثر وبیشتر معاملات مستند مفتیانِ کرام پر مشتمل شریعہ ایڈوائزری بورڈ کی زیر نگرانی ،شرعی اصولوں کے مطابق انجام پاتے ہیں ، اس لئے فی الحال میزان بینک میں وومن اکاؤنٹ کھلوانے اور اس کے سیونگ اکاؤنٹ سے حاصل ہونے والا ماہانہ یا سالانہ منافع حاصل کرنے کی گنجائش ہے۔