طلاق معلقہ

"اگر غیر مردوں سے فون پر بات کی تو مجھے پر طلاق ہوگی "کہنے کا حکم

فتوی نمبر :
84847
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / احکام طلاق / طلاق معلقہ

"اگر غیر مردوں سے فون پر بات کی تو مجھے پر طلاق ہوگی "کہنے کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماء دین، اس مسئلہ میں کہ مجھے اپنی بیوی پر شک ہوا کہ وہ غیر مردوں سے فون پر باتیں کرتی ہے، چنانچہ میں اس کے پیچھے لگ گیا حتی کہ مجھے یقین ہو گیا کہ وہ ایساہی کرتی ہے، چنانچہ میں نے ان سے کہا کہ " آج کے بعد تم اگر غیر مردوں سے فون پر بات کروگی تو تم مجھ پر طلاق ہو گی " تین دفعہ یہ جملہ دہرایا، اس کے چند ماہ بعد اس کی انہی لوگوں سے فون پر باتیں ہو گئی ، اور موقع پر پکڑی گئی ، اور اقرار بھی کر لیا ،تو جناب اس صورت حال کو مدِنظر رکھتے ہوئے حکم شرعی بیان فرمائیں کہ کیا میری بیوی کو طلاق ہو گئی ؟ اگر ہوئی ہے تو کتنی طلاقیں ہوئیں ؟ اور اب دوبارہ با ہم میاں بیوی بن کر گھر آباد کر سکتا ہوں؟
نوٹ : ایک بات رہ گئی تھی وہ یہ کہ یہ سب کچھ ہو جانے کے بعد میرے بھائی مجھے مصالحت پر آمادہ کر رہے تھے، تو میں نے اس موقع پر بھی کہہ دیا تین دفعہ کہ میں اسے طلاق دیتا ہوں ، مندرجہ بالا تمام واقعات کے ثبوت میرے پاس موجود ہیں مکمل تفصیلات کے ساتھ ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کے اس جملے سے کہ " آج کے بعد تم اگر غیر مردوں سے فون پر بات کرو گی الخ " تعلیق طلاق منعقد ہو چکی تھی ، اس کے بعد سائل کی بیوی نے جب غیر مردوں سے بات کی ہے تو شرط پائی جانے سے معلق تینوں طلاقیں واقع ہو کر حرمت مغلظہ ثابت ہو چکی ہے، جبکہ بعد کی طلاقیں محل نہ ہونے کی وجہ سے لغو شمار ہوں گی، اب رجوع نہیں ہو سکتا ، اور حلالہ شرعیہ کے بغیر دوبارہ با ہم عقد نکاح بھی نہیں ہو سکتا ، جبکہ عورت ایام عدت گزارنے کے بعد اپنی مرضی سے دوسری جگہ شادی و نکاح کرنے میں بھی آزاد ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الدر المختار: (ربط حصول مضمون جملة بحصول مضمون جملة أخرى) ويسمى يمينا مجازا وشرط صحته كون الشرط معدوما على خطر الوجود اھ (3/ 341)
و في حاشية ابن عابدين (رد المحتار): (قوله واصطلاحا ربط إلخ) فهو خاص بالمعنوي والمراد بالجملة الأولى في كلامه جملة الجزاء، وبالثانية جملة الشرط اھ (3/ 341)
و فيها أیضا: تحت (قوله على خطر الوجود) أي مترددا بين أن يكون وأن لا يكون لا مستحيلا ولا متحققا لا محالة لأن الشرط للحمل والمنع وكل منهما لا يتصور فيهما شرح التحرير اھ (3/ 342)۔
و في الفتاوى الهندية: متى كرر لفظ الطلاق بحرف الواو أو بغير حرف الواو يتعدد الطلاق وإن عنى بالثاني الأول لم يصدق في القضاء اھ (1/ 356)۔
و فيها أیضا: وإذا أضافه إلى الشرط وقع عقيب الشرط اتفاقا مثل أن يقول لامرأته إن دخلت الدار فأنت طالق اھ (1/ 420)۔
و في الهداية شرح البداية: وإن كان الطلاق ثلاثا في الحرة أو ثنتين في الأمة لم تحل له حتى تنكح زوجا غيره نكاحا صحيحا ويدخل بها ثم يطلقها أو يموت عنها والأصل فيه قوله تعالى { فإن طلقها فلا تحل له من بعد حتى تنكح زوجا غيره } فالمراد الطلقة الثالثة اھ (2/ 10) والله اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمدفیصل ابوبکر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 84847کی تصدیق کریں
0     495
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • طلاق معلق سے بچنے کے طریقے کا سوال اور اس کا جواب

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • شادی سے قبل طلاق معلق کرنے کے بعد طلاق کب واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • اگر بیوی خط پڑہے تو اسکو طلاق

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "اگر میں نے فلاں عورت سے شادی کی تو تین طلاق"کے الفاظ کہنے کاکیا حکم ہوگا؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • ’’اگر میری بیوی دو دن کے اندر نہیں آئی تو وہ میری بیوی نہیں ہوگی‘‘ کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق ثلاثہ کوماں ،باپ،بہن،بھائیوں سے بات چیت پرمعلق کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • ’’اگر میں نے اپنی بیوی کو والد صاحب کے ساتھ ایک گھر میں بٹھایا تو وہ مجھ پر طلاق ہو گی‘‘ سے تعلیق طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق معلق کرکے تعلیق سے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • اگر تو گھر سے نکلی تو تو مجھ طلاق , کہنےکا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • اگر کوئی اپنے بیٹے سے کہدے کہ "اگر میں نے تیرے لئے شادی کی تو بیوی کو طلاق "اس صورت میں بیٹے کی شادی کی کیا ترتیب ہوسکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • بیوی کو ـ تو ں میرے گھر رہی تو تجھے تین طلاق کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • تین معلق طلاقوں کے وقوع سے بچنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • رخصتی سے قبل معلق طلاق کی ایک صورت

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "اگر میری اجازت کے بغیر گھر سے باہر گئی تو طلاق سمجھو "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "اگر ماں باپ کے گھر گئی تو میری طرف سے فارغ ہو"سے طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • سمجھ لو میں نے تمہیں اپنے نکاح سے نکال دیاہے کہنےکا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق طلاق کی صورت میں جب ایک دفعہ شرط پائے جانے کی وجہ سے طلاق ہو جائے تو دوبارہ طلاق واقع نہ ہونا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • ہمبستری پر معلق تین طلاقوں کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق طلاق کی ایک صورت اور اس میں طلاق سے بچنے کی تدبیر

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • جن پیسوں پر طلاق معلق کی اسکے علاوہ دوسرے پیسے دکھانے پر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق بالشرط طلاق کی ایک خاص صورت کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • موبائل میں گفتگو کرنے اور ڈرامہ دیکھنے پر طلاق معلق کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "فارغ سمجھو " کے الفاظ سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • کل ظہر کے بعد عصر تک آجاؤ ورنہ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق کو کسی شرط کے ساتھ معلق کرکے اس سے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات