جناب مفتی صاحب !گزارش التماس یہ ہے کہ میرا کزن ۔۔۔۔۔۔ کا رشتہ آج سے تین سال پہلے مسماۃ۔۔۔ سے طے ہو ا تھا، شادی کی تاریخ مقرر کرتے وقت لڑکی کے باپ اور لڑکی کے بھائی کی فون پر منہ ماری ہوئی، اور لڑکی کے باپ نے طلاق کھائی کہ’’ اگر یہ رشتہ کیا تو تین شرائط پر میری بیوی مجھ پر طلاق‘‘اس وقت لڑکی کا باپ بہت غصے میں تھا، ابھی لڑکی بولتی ہے کہ میں خود کشی کروں گی، اگر میر ارشتہ اس لڑکے کے ساتھ نہ کیا اور لڑکا بھی خود کشی کی دھمکی دے رہا ہے یا بھاگ کر شادی کرنے کا بھی ڈر ہے اور لڑکی کا باپ بولتا ہے ، اگر میرے بھائی یا میرا بیٹا میری بیٹی کی رخصتی کر دے ،تو میری بیوی مجھ پر حرام ہو گی کہ نہیں، جو کچھ بھی میں نے کیا غصے میں ہوا، میں اس رشتہ سے خوش تھا، اس لئے آپ جناب سے گزارش ہے کہ اب ہم کیا کریں رشتہ کریں تو ماں طلاق ہو رہی ہے اگر نہ کریں، لڑکا اور لڑکی خود کشی کرنے کو تیار ہیں پورے گاؤں والے پریشان ہیں، دونوں فریقین کے درمیان بہت حالات خراب ہیں۔
واضح ہو کہ مذکور لڑکی کا والد اگر اپنی مرضی اور خوشی سے بذات خود یا کسی کو وکیل بناکر لڑکی کے منگیتر سے شادی کرائے گا، تو اس سے اس کی بیوی پر معلق تینوں طلاقیں واقع ہو کر حرمت مغلظہ ثابت ہو جائے گی، تاہم اگر یہ رشتہ و نکاح کرانا معروضی حالات میں لازمی سمجھا جارہا ہو، تو اس کے لئے طریقہ یہ اختیار کیا جاسکتا ہے کہ کوئی بھی شخص لڑکی کے باپ کے علم میں لائے بغیر اپنی مرضی سے بلا اجازت والد فضولی بن کر اس کا رشتہ و نکاح کرا کے رخصتی کرادے مذکور لڑکی کا والد اس رشتہ سے مکمل طور پر لا تعلق رہے، اور نکاح کرانے کے بعد بھی جب اس سے اجازت لی جائے تو بجائے اجازت ورضامندی کے بجائے خاموشی یا لاتعلقی کا اظہار کرے، اس طرح کرنے سے شخص مذکور کی بیوی پر تین طلاقیں بھی واقع نہ ہوں گی، اور بچی کا رشتہ بھی اس کے منگیتر سے ہو جائے گا۔
كما في الفتاوى الهندية: وإذا أضافه إلى الشرط وقع عقيب الشرط اتفاقا مثل أن يقول لامرأته إن دخلت الدار فأنت طالق اھ (1/ 420)۔
و في البحر الرائق: قوله ( حلف لا يتزوج فزوجه فضولي وأجاز بالقول حنث وبالفعل لا ) أي لا يحنث وهذا هو المختار كما في التبيين وعليه أكثر المشايخ والفتوى عليه كما في الخانية اھ (4/ 402) والله اعلم بالصواب
’’اگر میری بیوی دو دن کے اندر نہیں آئی تو وہ میری بیوی نہیں ہوگی‘‘ کہنے سے طلاق کا حکم
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0’’اگر میں نے اپنی بیوی کو والد صاحب کے ساتھ ایک گھر میں بٹھایا تو وہ مجھ پر طلاق ہو گی‘‘ سے تعلیق طلاق کا حکم
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0اگر کوئی اپنے بیٹے سے کہدے کہ "اگر میں نے تیرے لئے شادی کی تو بیوی کو طلاق "اس صورت میں بیٹے کی شادی کی کیا ترتیب ہوسکتی ہے ؟
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0معلق طلاق کی صورت میں جب ایک دفعہ شرط پائے جانے کی وجہ سے طلاق ہو جائے تو دوبارہ طلاق واقع نہ ہونا
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0