خرید و فروخت

سرکاری حکام کا خالی پوسٹوں کو فروخت کر کے رقم وصول کرنا

فتوی نمبر :
84990
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / خرید و فروخت

سرکاری حکام کا خالی پوسٹوں کو فروخت کر کے رقم وصول کرنا

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ حکومت نے اخبار میں یہ اشتہار دیا ہےکہ جن اضلاع میں تعلیم کے محکموں میں خالی پوسٹیں ہوں ،ان پر دی گئی شرائط کے مطابق اپنے کاغذات جمع کرائیں، ان شرائط میں سے ایک شرط یہ بھی ہے کہ ہر یونین کے امیدوار کو ان کے یو نین میں خالی پوسٹ پر ٹیسٹ انٹرویو پاس کرنے کے بعد تعینات کیا جائے گا، اب سوال یہ ہے کہ یہ پوسٹیں جن سرکاری حکام کے ہاتھ میں ہیں، ان میں بعض لوگ ان پوسٹوں کو در پر دہ پیسوں سے بیچ دیتے ہیں، کیا میں ان میں سے ایک پوسٹ جو اپنے یونین کی ہو پیسوں سے خرید سکتا ہوں ؟ اگر نہیں تو دوسرے لوگ اس پوسٹ کو پیسوں سے خرید لیتے ہیں۔ جن لوگوں نے اس طرح کر کے پیسوں کے ذریعے پوسٹیں خریدی ہوں تو کیا ان کے لئے اس طرح نوکری کرنا جائز ہے یا نہیں ؟ اور ان کے لئے تنخواہ لینا حلال ہے یا حرام؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سرکاری حکام کے لئے خالی پوسٹوں کو فروخت کر کے رقم وصول کرنا قطعاً نا جائز و حرام ہے ، اور ان کے لئے اس حاصل شدہ رقم کو اپنے استعمال میں لانا بھی جائز نہیں، تاہم اگر کوئی شخص کسی ادارے میں ملازمت کے لئے درکار انٹر ویو دیدے ، اور اس میں کامیاب ہونے کے ساتھ ساتھ تعلیمی قابلیت اور اس پوسٹ کے لئے اہلیت بھی رکھتا ہو ، اور رشوت دیے بغیر اس کا تقرّر نا ممکن ہو اور رشوت دینے سے کسی کا حق بھی ضائع نہ ہو تا ہو تو اس صورت میں اگر چہ اپنے حق کے حصول کی خاطر اس پوسٹ تک پہنچنے کے لئے کچھ رقم دینے کی گنجائش ہے، اور اس ملازمت کی تنخواہ بھی حلال ہو گی ، مگر لینے والے کے لئے بہر صورت ناجائز و حرام ہے، جس سے احتراز لازم ہے ، جبکہ ادارے کی طرف سے جاری کر دہ پوسٹ کے لئے مطلوبہ قابلیت و صلاحیت کے بغیر محض پیسے دیکر پوسٹ حاصل کرنا نا جائز و حرام ہے، جس سے اجتناب لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) اضطر إلى دفع رشوة لإحياء حقه جاز له الدفع وحرم على القابض الخ (5/ 72)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
ذاکراللہ امان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 84990کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 5
  • اسمگل شدہ چیزوں کی خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں ڈے ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • پھل تیارہونے سے پہلے باغ کی خریدوفروخت کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پولیس کے پکڑے ہوئے مال کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • قادیانی سے خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پھلوں کے پک جانے سے قبل خریدوفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • کرکٹ میچ یا دیگر کھیلوں کے ٹکٹ بلیک میں بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • دوکاندار کا تول میں زیادہ کر کے بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • سونے کو نقد رقم کے عوض ادھار پر زیادہ قیمت میں دینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 2
  • نفع کی غرض سے سونا لے کر رکھنا اور سونے کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • اسٹیٹ ایجنسی یعنی پراپرٹی کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی کے کاروبار کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • پارسل ڈیلیور نہ ہونے کی وجہ سے اپنا اماؤنٹ واپس لینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • غیر مسلم کو ٹی وی بیچنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • انعام میں نکلا ہوا پرائز بانڈ ٹیکس کٹوانے کیلئے خریدنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • کسی نے کوئی چیز خرید کر لانے کے لئے کہا تو اس میں اپنا منافع رکھنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ٹی وی خریدنا ، بیچنا اور دیکھنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قسطوں پر کار لیکر نقد پر فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • گابھن جانور کے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • قادیانی کمپنی کی مصنوعات کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عورتوں کے لباس کی خریدو فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
Related Topics متعلقه موضوعات