کیا فرماتے ہیں علماء ِکرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں مسمی ولید اور میری اہلیہ فون پر تھی ، دوسرے لڑکوں سے آج سے تقریبا ڈیڑھ سال پہلے میں نے اپنی اہلیہ کو منع کیا کہ اب اگر میں نے آپ کو کسی غیر یعنی یارانہ قسم کے لڑکوں سے جن سے تم یاری دوستی کرتی ہو باتیں کرتے ہوئے دیکھا تو تمہیں تین طلاق اس کے بعد آج سے تقریباً ا یک ہفتہ پہلے میں نے اس کو دوبارہ دیکھا لیکن مجھے یقین نہیں ہے کہ وہ کس قسم کے لڑکوں سے بات کر رہی تھی، لیکن میری اہلیہ قسمیں اٹھاتی ہے کہ میں اپنے کزن سے بات کر رہی تھی اور عام باتیں ہو رہی تھی ، اس بات پر میں حلف اٹھاتی ہوں ، کہ اس ڈیڑھ سال میں یعنی شوہر کے منع کرنے کے بعد سے میں نے کسی کے ساتھ بھی اس قسم کی باتیں نہیں کی ہیں۔
سائل کی بیوی نے اگر اپنے پرانے دوستوں کے ساتھ بات نہ کی ہو جن کے متعلق سائل نے قسم اٹھائی تھی، بلکہ اپنے کزن سے بات کی ہو تو سائل کی بیوی پر معلق طلاق واقع نہیں ہوئی ہے، سائل اور اس کی بیوی میاں بیوی کی طرح زندگی بسر کر سکتے ہیں، تاہم سائل کی بیوی کو چاہئے کہ آئندہ ان لوگوں سے بات کرنے میں خوب احتیاط کرے ، ورنہ معلق تین طلاقیں واقع ہو کر حرمت مغلظہ ثابت ہو جائیگی۔
كما في حاشية ابن عابدين (رد المحتار): (قوله لأن الطلاق مما لا يحتمل التأقيت) يعني أنها إنما تكون للغاية فيما يحتمل التأقيت، والطلاق مما لا تحتمله فتكون فيه للشرط. واعترض بأن الشرط وهو إلا أن يقدم مثبت، فالمفهوم أن القدوم شرط الطلاق لا عدمه. وأجيب بأنه حمل على النفي لأنه جعل القدوم اھ (3/ 795)
و في الدر المختار: (حلف لا يفعل كذا تركه على الأبد) لأن الفعل يقتضي مصدرا منكرا والنكرة في النفي تعم (فلو فعل) المحلوف عليه (مرة) حنث و (انحلت يمينه) وما في شرح المجمع من عدمه سهو (فلو فعله مرة أخرى لا يحنث) إلا في كلما (ولو قيدها بوقت) كوالله لا أفعل اليوم (فمضى) اليوم قبل (الفعل بر) لوجد ترك الفعل في اليوم كله (وكذا إن هلك الحالف والمحلوف عليه) بر لتحقق العدم ولو جن الحالف في يومه حنث عندنا، خلافا لأحمد فتح. (3/ 843) والله اعلم بالصواب
’’اگر میری بیوی دو دن کے اندر نہیں آئی تو وہ میری بیوی نہیں ہوگی‘‘ کہنے سے طلاق کا حکم
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0’’اگر میں نے اپنی بیوی کو والد صاحب کے ساتھ ایک گھر میں بٹھایا تو وہ مجھ پر طلاق ہو گی‘‘ سے تعلیق طلاق کا حکم
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0اگر کوئی اپنے بیٹے سے کہدے کہ "اگر میں نے تیرے لئے شادی کی تو بیوی کو طلاق "اس صورت میں بیٹے کی شادی کی کیا ترتیب ہوسکتی ہے ؟
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0معلق طلاق کی صورت میں جب ایک دفعہ شرط پائے جانے کی وجہ سے طلاق ہو جائے تو دوبارہ طلاق واقع نہ ہونا
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0