خرید و فروخت

کرنسی کا تبادلہ اھار کی صورت میں مارکیٹ ویلیو سے زیادہ پر کرنا

فتوی نمبر :
85389
| تاریخ :
2025-08-18
معاملات / مالی معاوضات / خرید و فروخت

کرنسی کا تبادلہ اھار کی صورت میں مارکیٹ ویلیو سے زیادہ پر کرنا

ہماری کمپنی چین سے جوتے امپورٹ کرتی ہے۔ چینی سپلائرز کو ادائیگی کے لئے ہمیں چائنیز کرنسی RMB درکار ہوتی ہے، جو ہم عموماً حوالہ کے ذریعے لیتے ہیں۔ عملی صورت یوں ہےکہ جب ہم حوالہ ڈیلر کو رقم نقد (PKR) فوراً ادا کرتے ہیں تو وہ ہمیں مارکیٹ ریٹ پر (RMB) فراہم کر دیتا ہے۔لیکن جب ہم رقم بعد میں (ادھار/مؤخر) ادا کرتے ہیں مثلاً چند دن یا ایک مقررہ تاریخ کے بعدتو وہ ہمیں اسی دن RMB مہنگے ریٹ پر دیتا ہے (یعنی تاخیرِ ادائیگی کے بدلے زیادہ ریٹ وصول کرتا ہے)، برائے کرم درجِ ذیل امور پر فقہِ حنفی اور نصوصِ شرعیہ (قرآن و حدیث) کی روشنی میں واضح رہنمائی فرمائیں:
کیا مذکورہ دوسری صورت میں ادائیگی کی تاخیر کے بدلے ریٹ بڑھانا سود (ربا) کے زمرے میں آتا ہے؟کرنسی کے تبادلے (بیعِ صرف) میں کیا یہ لازم ہے کہ دونوں طرف سے قبضہ/ادائیگی “ہاتھوں ہاتھ” ہو؟ اگر ایک طرف تاخیر ہو تو حکم کیا ہوگا؟اگر ریٹ اُسی وقت فکس کر لیا جائے مگر روپے کی ادائیگی بعد میں ہو تو شرعاً اس کی حیثیت کیا ہے؟اگر یہ طریقہ ناجائز ہو تو شرعی اور حلال متبادل (مثلاً کوئی جائز معاہدہ یا دستاویزی طریقہ) کیا اختیار کیا جائے جس سے کاروباری ضرورت بھی پوری ہو اور ربا سے بھی حفاظت ہو؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

راجح قول کے مطابق اگرچہ کسی بھی ملک کی کرنسی شرعاً ثمنِ عرفی شمار ہوتی ہے اور مختلف کرنسیوں کا آپس میں تبادلہ کرتے وقت ان پر بیعِ صرف کے احکام لاگو نہیں ہوتے ، لیکن مختلف ممالک کی کرنسیوں کی خرید فروخت کے وقت کسی ایک عوض پر قبضہ کرنے کے ساتھ ساتھ مارکیٹ ریٹ کے مطابق لین دین کرنا بھی ضروری ہے تاکہ اسے سود خوری کا ذریعہ نہ بنایا جاسکے ۔
لہٰذا سائل کا مذکور ادھار معاملہ کرتے وقت مجلسِ عقد میں (RMB) پر قبضہ کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی قیمت کا تعیّن مارکیٹ ریٹ کے مطابق ہونا بھی ضروری ہے تاکہ سودی معاملات میں شامل ہونے سے حفاظت ہوسکے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی البحر الرائق: وقيد بالذهب والفضة لأنه لو باع فضة بفلوس أو ذهب بفلوس فإنه يشترط قبض أحد البدلين قبل الافتراق لا قبضهما كذا في الذخيرة وقدمناه عند قوله في باب الربا وصح بيع الفلس بالفلسين الخ ( کتاب الصرف، ج 6 ص 211، ط: دار الکتاب الاسلامی )۔
و فی الشامیۃ: [تنبيه] سئل الحانوتي عن بيع الذهب بالفلوس نسيئة. فأجاب: بأنه يجوز إذا قبض أحد البدلين لما في البزازية لو اشترى مائة فلس بدرهم يكفي التقابض من أحد الجانبين الخ ( مطلب فی استقراض الدراھم، ج 5، ص 180، ط: سعید )۔
و فی الفتاوی التتارخانیۃ: إن الأوراق النقدیۃ ثمن عرفي لیست ثمنًا حقیقیًا والربا یجري في الثمن الخلقي الذاتي إذا في الأوراق النقدیۃ في مختلف الدولۃ ینفی القدر والجنس، أما الجنس فظاہر الاختلاف الدولۃ، وأما القدر؛ لأنہا لیست من جنس الآثمان الخلقیۃ؛ بل عرفیۃ، فیجوز التفاضل والنسیۃ إلا أن القبض علی أحد البدلین ضروري؛ لئلا یقع في بیع الکالي بالکالي.( ج8 ص348 ط: ادارۃ القرآن کراتشی)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 85389کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 5
  • اسمگل شدہ چیزوں کی خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں ڈے ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • پھل تیارہونے سے پہلے باغ کی خریدوفروخت کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پولیس کے پکڑے ہوئے مال کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • پھلوں کے پک جانے سے قبل خریدوفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • قادیانی سے خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • کرکٹ میچ یا دیگر کھیلوں کے ٹکٹ بلیک میں بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • دوکاندار کا تول میں زیادہ کر کے بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • سونے کو نقد رقم کے عوض ادھار پر زیادہ قیمت میں دینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 2
  • نفع کی غرض سے سونا لے کر رکھنا اور سونے کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی یعنی پراپرٹی کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • پارسل ڈیلیور نہ ہونے کی وجہ سے اپنا اماؤنٹ واپس لینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • غیر مسلم کو ٹی وی بیچنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ٹی وی خریدنا ، بیچنا اور دیکھنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قسطوں پر کار لیکر نقد پر فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • گابھن جانور کے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قادیانی کمپنی کی مصنوعات کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عورتوں کے لباس کی خریدو فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ایک چیز کی دو قیمت بتانے سے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عاریت کی زمین کو فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • دکان فروخت کرنے کے بعد قیمت کی وصولی سے قبل خریدار سے کرایہ لینا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
Related Topics متعلقه موضوعات