السلام علیکم! اگر آپ ایک موبائل قسطوں پر خریدتے ہیں، جس کی اصل قیمت 45,000 روپے ہے، لیکن اگر آپ 12 مہینے تک ادا کرنے کے بعد کل ادائیگی اصل قیمت سے زیادہ ہوتی ہے تو یہ سود ہے؟ مثال کے طور پرموبائل کی اصل قیمت: 45,000 روپے 12 ماہ کی قسطیں: 4,500 روپے فی مہینہ کل ادائیگی: 4,500 × 12 = 54,000 روپے اضافی رقم (سود): 54,000 – 45,000 = 9,000 روپے۔
واضح ہو کہ اگر درج ذیل شرائط کا لحاظ رکھا جائے تو نقد کے مقابلےمیں قسطوں پر خریدوفروخت میں زیادہ قیمت طے کرنا جائز اور درست ہوگااور یہ اضافہ شرعاً سود کے زمرے میں بھی نہیں آتا۔
(1) مجلسِ عقد میں طے کرلیا جائےکہ یہ معاملہ ادھار اور قسطوں پر ہوگا۔
(2)ہر قسط کی مالیت طے کر لی جائے۔
(3) یہ بھی طے کر لیا جائے کہ کل کتنی قسطیں ہوں گی ۔
(4) کسی قسط کی ادائیگی میں تاخیر ہو نے کی وجہ سے کوئی جرمانہ وغیرہ مشروط نہ ہو ۔
چنانچہ ان شرائط کو ملحوظ رکھتے ہوئے نقد کے مقابلے میں قسطوں پر زیادہ قیمت میں موبائل خریدنا بلا شبہ جائز اور درست ہے ۔
کما فی الدر المختار: (وصح بثمن حال) وهو الأصل (ومؤجل إلى معلوم) لئلا يفضي إلى النزاع الخ (کتاب البیوع ج 4 صـ 531ط: سعید)۔
وفی فقہ البیوع: وکما یجوز ضرب الأجل لأداء الثمن دفعۃً واحدۃً ، کذلک یجوز ان یکون اداء الثمن بأقساط، بشرط أن تکون آجل الأقساط ومبالغھا معینۃ عند العقد ، وقد یسمی " البیع بالتقسیط" الخ (المبحث الخامس ج 1 صـ 539 ط: معارف القرآن)۔
رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا
یونیکوڈ خرید و فروخت 1