اسلامی بینکاری

ایچ بی ایل کے ” آئی سیو “اکاؤنٹ میں انویسٹمنٹ کا حکم

فتوی نمبر :
85524
| تاریخ :
2025-08-24
جدید فقہی مسائل / بینکاری / اسلامی بینکاری

ایچ بی ایل کے ” آئی سیو “اکاؤنٹ میں انویسٹمنٹ کا حکم

السلام علیکم ورحمة الله وبركاته!میں آپ سے شرعی رہنمائی حاصل کرنا چاہتا ہوں: کیا HBL Islamic Bank کے iSave Account میں سرمایہ کاری کرنا جائز ہے؟کیا یہ اکاؤنٹ واقعی اسلامی اصولوں پر چلایا جا رہا ہے؟کیا اس کا نفع سود سے پاک ہوتا ہے ؟کیا اس کی نگرانی کسی معتبر شرعی بورڈ کے تحت ہو رہی ہے؟اور پاکستان میں کون کون سے بینک واقعی شرعی اصولوں کے مطابق کام کر رہے ہیں؟آپ کن اسلامی بینکوں میں سرمایہ کاری یا Saving Account کھلوانے کی اجازت دیتے ہیں؟اگر ممکن ہو تو ان بینکوں کے نام بتا دیجیے جن پر آپ کا یا کسی مستند شرعی ٹیم کا اعتماد ہے۔
براہِ کرم اس بارے میں تفصیلی شرعی رہنمائی فرما دیں تاکہ میں بلا خوف و خطر کسی اسلامی بینک میں اپنی رقم محفوظ رکھ سکوں اور اللہ تعالیٰ کے احکام کے مطابق عمل کر سکوں۔جزاکم اللہ خیراً

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

HBL Bankکی وہ غیر سودی برانچز جو مستند مفتیانِ کرام پر مشتمل شریعہ بورڈ کی زیرِ نگرانی میں اپنے تمام مالی معاملات سر انجام دے رہی ہوں،اور ان کے معاملات عملاً بھی شرعی ضابطوں کے مطابق ہوں،تواس کےان غیر سودی برانچز میں saving account کھلوانے اور اس پر ماہانہ یا سالانہ منافع حاصل کرنے کی گنجائش ہے، جبکہ کسی بھی ادارے اور بینک کے معاملات کے جواز اور عدم جواز کا تعلق ان کے توسط سے کیے جانے والے معاملات کے عملی طریقۂ کار کے ساتھ ہوتا ہے،اس لئے کسی بھی بینک اور ادارے کے معاملات کے طریقۂ کار کا جائزہ لیے بغیر حکمِ شرعی بیان نہیں کیا جاسکتا،لہذا سائل جس بینک کے ساتھ کوئی معاملہ کرنا چاہتاہو تو اس کے ساتھ کیے جانے والے معاملہ کی مکمل نوعیت معلوم کرکے کسی مستند دارالافتاء سے اس کے موافق حکمِ شرعی معلوم کرسکتاہے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عمر فاروق شیر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 85524کی تصدیق کریں
0     19
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بینک سے قسطوں پر گاڑی لینے کی شرائط

    یونیکوڈ   اسکین   اسلامی بینکاری 2
  • میزان بینک کے ساتھ ، ہر قسم کے مالی معاملات کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 2
  • خیبر بینک سےمتعلق سوال

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک میں انوسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 2
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 8
  • میزان بینک سے گھر تعمیر کرنے کیلئے قرض لینا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • بینک الفلاح اسلامک کے سیونگ اکاؤنٹ کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • "فرسٹ پنجاب مضاربہ بینک" سے لون لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ سے حاصل شدہ منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • مروجہ اسلامی بینکوں سے قرضہ لینا - اشتراک کرنا - یا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • میزان بینک کے سیوئنگ اکاؤنٹ میں پیسے جمع کرنا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ اور منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • اسلامی بینکوں میں ملازمت اور ان سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • اسلامی بینک کے ذریعہ منافع کمانا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک میں سیونگ اکاؤنٹ کھولنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • Ruling regarding savings accounts on Islamic Banks

    یونیکوڈ   انگلش   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 2
  • Ruling on Meezan Banks car financing

    یونیکوڈ   انگلش   اسلامی بینکاری 0
  • مروجہ اسلامی بینکوں کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان میں پیسے رکھ کر منافع کمانا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • اسلامک بینک میں انویسٹمنٹ کرکے منافع لینا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • اسلامی بینک کے ذریعہ منافع کمانے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 2
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ کر سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
Related Topics متعلقه موضوعات