ہدیہ

بیٹوں کے نام زمین کرنےسے ملکیت کا حکم

فتوی نمبر :
85896
| تاریخ :
2025-09-05
معاملات / مالی معاوضات / ہدیہ

بیٹوں کے نام زمین کرنےسے ملکیت کا حکم

اگر والد اپنی وفات سے پہلے اپنی جگہ اپنے بیٹوں کے نام پر انتقال کروا دے تو اس میں والد کی وفات کے بعد بیٹیوں کا حصہ ہوتا ہے -

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ کوئی چیز محض کسی کے نام کرنے یا ز بانی طورپر کسی کو دیدنے سے شرعاً اس کی ملکیت نہیں بنتی، جب تک اسے اس چیز پر مالکانہ قبضہ اور تصرف کا مکمل اختیار نہ دیدیا جائے ، لہذا اگر والد اپنی زندگی میں کوئی جائدادفقط اپنے بیٹوں کے نام کرے، لیکن اس پر باقاعدہ مالکانہ قبضہ اور تصرفات کا اختیار انہیں نہ دے تو وہ بیٹے اس جائداد کے محض کا غذات میں نام ہونے کی وجہ سے مالک نہیں بنیں گے، بلکہ بدستور مذکور جائداد والد کی ملکیت میں باقی رہےگی جوان کے انتقال کے بعد ورثاء میں شرعی اصول کے مطابق تقسیم کرنا لازم ہوگی، البتہ اگر والد اپنی صحت والی زندگی میں مذکور جائداد اپنےبیٹوں کے نام کرنے کے ساتھ ساتھ مالکانہ قبضہ اور تصرفات کا بھی مکمل اختیار دیدے تو اس صورت وہ جائداد بیٹوں کی ملکیت شمار ہوگی اور والد کے انتقال کے بعد دیگر ورثاء کا اس میں حصہ نہ ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھدایۃ: والقبض لا بد منه لثبوت الملك، وقال مالك: يثبت الملك فيه قبل القبض اعتبارا بالبيع، وعلى هذا الخلاف الصدقة، ولنا قوله: "لا تجوز الهبة إلا مقبوضة" والمراد نفی الملك، لأن الجواز بدونه ثابت، ولأنه عقد تبرع، وفی إثبات الملك قبل القبض إلزام المتبرع شيئا لم يتبرع به، وهو التسليم فلا يصح، الخ ( کتاب الھبۃ، ج 3، ص 222، ط: دار إحیاء التراث العربی )-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبداللہ اسد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 85896کی تصدیق کریں
0     353
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کسی کو ہدیہ یا گفٹ کرنے کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ہدیہ 1
  • کیا کسی ہندو کا تحفہ قبول کیا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ہدیہ 0
  • کوئی چیز ہبہ کر کے واپس لینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • طلاق کے بعد شوہر کونسے گفٹ واپس لے سکتاہے؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا کسی ایک بیٹے کو ہدیہ دینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 3
  • قبضہ دیے بغیر , فقط کاغذات میں مکان نام کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • ماں کے لئے اپنی اولاد میں سے کسی ایک بیٹے کو گھر ہدیہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بیٹے کو ہبہ کردہ مکان میں بیٹیوں کے حصہ کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • انٹرسٹ فری پراویڈنٹ فنڈ میں ملنےوالی اضافی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اپنی اولاد کے درمیان زندگی میں تقسیمِ جائیداد کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا بیٹوں کو گھر ہدیہ کرنے کے بعد بیٹیوں کا اس میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • باپ کے لئے تمام اولاد کے ساتھ برابری کا معاملہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم اور طریقۂ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • کیا زندگی میں اپنے بہن بھائیوں اور ان کی اولاد میں جائیداد تقسیم کی جا سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • بیوی کے لیے شوہر کو ہدیہ کئے ہوئے سونے کا استعمال جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد مرحوم کی جانب سے زندگی میں دی جانے والی چیز میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بڑے بیٹے نے ماں کے ساتھ رہتے ہوئے, ماں کے پلاٹ پر گھر تعمیر کیا

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • قادیانی کمپنی کی تشہیری مہم میں شریک ہو کر گرانٹ وصول کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اولاد کے درمیان اپنی زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بہن کے لئے بھائی سے والد کی طرف سے دی گئی جائیداد میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • مکان کی رقم اولاد کے درمیان کیسے تقسیم ہوگی؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں اولاد کے درمیان تقسیمِ جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • نکاح میں بیوی کو شوہر کی جانب سے دیے گئے تحفوں کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات