خرید و فروخت

پلاٹ کی جگہ دیکھے بغیر پلاٹ خریدنا

فتوی نمبر :
86140
| تاریخ :
2025-09-16
معاملات / مالی معاوضات / خرید و فروخت

پلاٹ کی جگہ دیکھے بغیر پلاٹ خریدنا

یہ حلال ہے یا حرام کہ قسطوں پر پلاٹ خریدا جائے، جبکہ کچھ عرصے تک نہ آپ کو پلاٹ کا علاقہ دکھایا جائے، نہ ہی پلاٹ کی حد بندی (نشان دہی) کی جائے؟ براہِ کرم راہنمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ بغیر دیکھے کوئی چیز خریدنا جائز ہے اور خریدنے کے بعد مشتری کو خیارِ رویت حاصل ہوتا ہے،لہذا صورتِ مسئولہ اگر پلاٹ کے حدودِ اربعہ متعین ہوں،اور خریدتے وقت بائع کے پاس اس کی ملکیت موجود ہو،تو بغیر دیکھےایسا پلاٹ قسطوں پر خریدنا شرعاً جائزہے ، البتہ دیکھنے کے بعد خریدار کو پلاٹ لینے یا نہ لینے کااختیار ہوگا، اگر وه چاہے توپوری قیمت کے عوض پلاٹ لے لے اور اگر چاہے تو پلاٹ واپس کر دے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھندیۃ: شراء ما لم يره جائز كذا في الحاوي وصورة المسألة أن يقول الرجل لغيره : بعت منك هذا الثوب الذي في كمي هذا وصفته كذا والدرة التي في كفي هذه وصفتها كذا أو لم يذكر الصفة ، أو يقول : بعت منك هذه الجارية المنتقبة ( الی قولہ) وإن أجازه قبل الرؤية لم يجز وخياره باق على حاله فإذا رآه إن شاء أخذ وإن شاء رده هكذا في المضمرات الخ (كتاب البيوع، الباب السابع في خيار الرؤية، الفصل الأول في كيفية ثبوت الخيار وأحكامه،ج 3،ص 57،ط: ماجدیۃ)۔
وفی البحر البرائق: ( قوله شراء ما لم يره جائز ) أي صحيح لما رواه ابن أبي شيبة والبيهقي مرسلا عن مكحول مرفوعا { من اشترى شيئا لم يره فله الخيار إذا رآه إن شاء أخذه وإن شاء تركه } وجهالته بعدم الرؤية لا تفضي إلى المنازعة لأنه لو لم يوافقه برده فصار كجهالة الوصف في المعاين المشار إليه الخ (باب خیار الرویۃ، ج 6،ص 26،ط: رشیدیۃ)۔
وفی تبیین الحقائق: قال ( شراء ما لم يره جائز وله أن يرده إذا رآه وإن رضي قبله)(الی قولہ) ولنا قوله عليه السلام { من اشترى ما لم يره فله الخيار إذا رآه } ولأن الجهالة فيه لا تفضي إلى المنازعة ؛ لأنه إذ لم يوافقه رده فصار كجهالة الوصف في المشاهد المعاين الخ (باب خیار الرویۃ،ج 4، ص 11،ط: دار الکتب العمیۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
مراد علی نمیر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 86140کی تصدیق کریں
0     90
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 5
  • اسمگل شدہ چیزوں کی خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں ڈے ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 2
  • پھل تیارہونے سے پہلے باغ کی خریدوفروخت کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پولیس کے پکڑے ہوئے مال کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • پھلوں کے پک جانے سے قبل خریدوفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • قادیانی سے خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • کرکٹ میچ یا دیگر کھیلوں کے ٹکٹ بلیک میں بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • دوکاندار کا تول میں زیادہ کر کے بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • سونے کو نقد رقم کے عوض ادھار پر زیادہ قیمت میں دینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 3
  • رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • نفع کی غرض سے سونا لے کر رکھنا اور سونے کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی یعنی پراپرٹی کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی کے کاروبار کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • پارسل ڈیلیور نہ ہونے کی وجہ سے اپنا اماؤنٹ واپس لینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • غیر مسلم کو ٹی وی بیچنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • انعام میں نکلا ہوا پرائز بانڈ ٹیکس کٹوانے کیلئے خریدنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • کسی نے کوئی چیز خرید کر لانے کے لئے کہا تو اس میں اپنا منافع رکھنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ٹی وی خریدنا ، بیچنا اور دیکھنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قسطوں پر کار لیکر نقد پر فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • گابھن جانور کے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • قادیانی کمپنی کی مصنوعات کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عورتوں کے لباس کی خریدو فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
Related Topics متعلقه موضوعات