کیا بینک سے کار لیز پر لینا حلال ہے ؟براہِ کرم مجھے اسلامی بینک جیسے ”میزان بینک “ سے کار لیز پر لینے کے بارے میں بتائیں۔
ہماری معلومات کے مطابق میزان بینک کے اکثر و بیشتر معاملات مستند مفتیانِ کرام پر مشتمل ایڈوائزری بورڈ کی زیر نگرانی شرعی اصولوں کے مطابق سرانجام پاتے ہیں، اس لئے سائل کے لئے میزان بینک سے کار لیز پر لینا جائز ہے ۔